Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful. اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ طور مکّیہ ہے ، اس میں دو ۲رکوع ، انچاس ۴۹آیتیں ، تین سو بارہ ۳۱۲کلمے ، ایک ہزار پانچ سو ۱۵۰۰ حرف ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 1. Waalttoori 1. وَ الطُّوْرِۙ۱
1. By the Mount. 1. طور کی قسم (ف۲)
(ف۲) - یعنی اس پہاڑکی قَسم جس پر اللہ تعالٰی نے حضرت موسٰی علیہ السلام کو شرفِ کلام سے مشرف فرمایا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 2. Wakitabin mastoorin 2. وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ۲
2. And by the Book inscribed. 2. اور اس نوشتہ کی (ف۳)
(ف۳) - اس نوشتہ سے مراد یا توریت ہے یا قرآن یا لوحِ محفوظ یا اعمال نویس فرشتوں کے دفتر ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 3. Fee raqqin manshoorin 3. فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ۳
3. Which is written in an open sheet. 3. جو کھلے دفتر میں لکھا ہے
-------------------------------------------------------------------------------- 4. Waalbayti almaAAmoori 4. وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ۴
4. And by the frequented House. 4. اور بیعتِ معمور (ف۴)
(ف۴) - بیت المعمور ساتویں آسمان میں عرش کے سامنے کعبہ شریف کے بالکل مقابل ہے ، یہ آسمان والوں کا قبلہ ہے ، ہر روز ستّر ہزار فرشتے اس میں طواف و نماز کے لئے حاضر ہوتے ہیں ، پھر کبھی انہیں لوٹنے کا موقع نہیں ملتا ۲۴ہر روز نئے ستّر ہزار حاضر ہوتے ہیں ۔ حدیثِ معراج میں بصحت ثابت ہوا ہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ساتویں آسمان میں بیت المعمور کو ملاحظہ فرمایا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 5. Waalssaqfi almarfooAAi 5. وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ۵
5. And by the lofty roof. 5. اور بلند چھت (ف۵)
(ف۵) - اس سے مراد آسمان ہے جو زمین کے لئے بمنزلۂِ چھت کے ہے یا عرش جو جنّت کی چھت ہے ۔ (قرطبی عن ابنِ عباس)
-------------------------------------------------------------------------------- 6. Waalbahri almasjoori 6. وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ۶
6. And by the burning sea. 6. اور سلگائے ہوئے سمندر کی (ف۶)
(ف۶) - مروی ہے کہ اللہ تعالٰی روزِ قیامت تمام سمندروں کو آ گ کردے گا جس سےجہنّم کی آ گ میں اور بھی زیادتی ہوجائے گی ۔ (خازن)
-------------------------------------------------------------------------------- 7. Inna AAathaba rabbika lawaqiAAun 7. اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ۷
7. Surely, the torment of your Lord is certainly to occur; 7. بیشک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے (ف۷)
(ف۷) - جس کا کفّار کو وعدہ دیا گیا ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 8. Ma lahu min dafiAAin 8. مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ۸
8. There is none to avert it. 8. اسے کوئی ٹالنے والا نہیں
-------------------------------------------------------------------------------- 9. Yawma tamooru alssamao mawran 9. یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ۹
9. The day when the heaven will shake with awful shaking. 9. جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے (ف۸)
(ف۸) - چکّی کی طرح گھومیں گے اور اس طرح حرکت میں آئیں گے کہ ان کے اجزاء مختلف و منتشر ہوجائیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 10. Wataseeru aljibalu sayran 10. وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ۱۰
10. And the mountain will move with an awful movement 10. اور پہاڑ چلنا سا چلنا چلیں گے (ف۹)
(ف۹) - جیسے کہ غبار ہوا میں اڑتا ہے ، یہ دن قیامت کا دن ہوگا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 11. Fawaylun yawmaithin lilmukaththibeena 11. فَوَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ۱۱
11. Woe is then on that day to the beliers. 11. تو اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (ف۱۰)
(ف۱۰) - جو رسولوں کو جھٹلاتے تھے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 12. Allatheena hum fee khawdin yalAAaboona 12. الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ۱۲
12. Those who are playing in idle avocation. 12. وہ جو مشغلہ میں (ف۱۱) کھیل رہے ہیں
(ف۱۱) - کفر وباطل کے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 13. Yawma yudaAAAAoona ila nari jahannama daAAAAan 13. یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰی نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ۱۳
13. The day when they shall be driven towards the hell with forceful pushing. 13. جس دن جہنّم کی طرف دھکا دے کر ڈھکیلے جائیں گے (ف۱۲)
(ف۱۲) - اورجہنّم کے خازن کافروں کے ہاتھ گردنوں سے اور پاؤں پیشانیوں سے ملا کر باندھیں گے اور انہیں منہ کے بَل جہنّم میں ڈھکیل دیں گے اور ان سے کہا جائے گا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 14. Hathihi alnnaru allatee kuntum biha tukaththiboona 14. هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ۱۴
14. This is the Fire, which you used to belie. 14. یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۱۳)
(ف۱۳) - دنیا میں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 15. Afasihrun hatha am antum la tubsiroona 15. اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ۱۵
15. Is this magic? or you do not perceive. 15. تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں (ف۱۴)
(ف۱۴) - یہ ان سے اس لئے کہا جائے گا کہ وہ دنیا میں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی طرف سِحر کی نسبت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ہماری نظر بندی کردی ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 16. Islawha faisbiroo aw la tasbiroo sawaon AAalaykum innama tujzawna ma kuntum taAAmaloona 16. اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۱۶
16. Go into it, now whether you be patient or be not patient, all is equal to you. You are merely recompensed for what you used to do. 16. اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب تم پر ایک سا ہے (ف۱۵) تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے (ف۱۶)
(ف۱۵) - نہ کہیں بھاگ سکتے ہو ، نہ عذاب سے بچ سکتے ہو اور یہ عذاب ۔
(ف۱۶) - دنیا میں کفر وتکذیب ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 17. Inna almuttaqeena fee jannatin wanaAAeemin 17. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ۱۷
17. Undoubtedly, the pious are in gardens and in delight. 17. بیشک پرہیزگار باغوں اور چین میں ہیں
-------------------------------------------------------------------------------- 18. Fakiheena bima atahum rabbuhum wawaqahum rabbuhum AAathaba aljaheemi 18. فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ۱۸
18. They are happy what their Lord has bestowed them, and their Lord has saved them from the fire. 18. اپنے رب کی دَین پر شاد شاد (ف۱۷) اور انہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچا لیا (ف۱۸)
(ف۱۷) - اس کے عطاو نعمت ، خیر و کرامت پر ۔
(ف۱۸) - اور ان سے کہا جائے گا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 19. Kuloo waishraboo haneean bima kuntum taAAmaloona 19. كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓـًٔۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ۱۹
19. Eat and Drink with pleasure for what you were doing. 19. کھاؤ اور پیو خوشگواری سے صلہ اپنے اعمال کا (ف۱۹)
(ف۱۹) - جو تم نے دنیا میں کئے کہ ایمان لائے اور خدا اور رسول کی طاعت اختیار کی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 20. Muttakieena AAala sururin masfoofatin wazawwajnahum bihoorin AAeenin 20. مُتَّكِـِٕیْنَ عَلٰی سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ۲۰
20. Reclining in couches which are spread in rows, and We got them married with fair maidens having wide beautiful eyes. 20. تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے انہیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے
-------------------------------------------------------------------------------- 21. Waallatheena amanoo waittabaAAathum thurriyyatuhum bieemanin alhaqna bihim thurriyyatahum wama alatnahum min AAamalihim min shayin kullu imriin bima kasaba raheenun 21. وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ۲۱
21. And those who believed and whose off-spring followed them with faith. We joined them with their offspring and diminished not anything from. their deeds. All men are pledged in their deeds. 21. اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملا دی (ف۲۰) اور ان کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی (ف۲۱) سب آدمی اپنے کئے میں گرفتار ہیں (ف۲۲)
(ف۲۰) - جنّت میں اگرچہ باپ دادا کے درجے بلند ہوں تو بھی ان کی خوشی کے لئے ان کی اولاد ان کے ساتھ ملادی جائے گی اور اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم سے اس اولاد کو بھی وہ درجہ عطا فرمائے گا ۔
(ف۲۱) - انہیں ان کے اعمال کا پورا ثواب دیا اور اولاد کے درجے اپنے فضل و کرم سے بلند کئے ۔
(ف۲۲) - یعنی ہر کافر اپنے کفری عمل میں دوزخ کے اندر گرفتار ہے ۔ (خازن)
-------------------------------------------------------------------------------- 22. Waamdadnahum bifakihatin walahmin mimma yashtahoona 22. وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ۲۲
22. And We helped them with fruits and meat, anything they desire. 22. اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں (ف۲۳)
(ف۲۳) - یعنی اہلِ جنّت کو ہم نے اپنے احسان سے دم بدم مزید نعمتیں عطا فرمائیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 23. YatanazaAAoona feeha kasan la laghwun feeha wala tatheemun 23. یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ۲۳
23. They pass from one to another, a cup wherein is neither absurdity nor sin. 23. ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بیہودگی اور گنہگاری (ف۲۴)
(ف۲۴) - جیسا کہ دنیا کی شراب میں قِسم قِسم کے مفاسد تھے کیونکہ شرابِ جنّت کے پینے سے نہ عقل زائل ہوتی ہے ، نہ خصلتیں خراب ہوتی ہیں ، نہ پینے والا بے ہودہ بکتا ہے ، نہ گنہگار ہوتا ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 24. Wayatoofu AAalayhim ghilmanun lahum kaannahum luluon maknoonun 24. وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ۲۴
24. And the youths in their service will go round them, as if they are pearls preserved concealed. 24. اور ان کے خدمتگار لڑکے ان کے گرد پھریں گے (ف۲۵) گویا وہ موتی ہیں چُھپا کر رکھے گئے (ف۲۶)
(ف۲۵) - خدمت کے لئے اور انکے حسن و صفا وپاکیزگی کا یہ عالَم ہے ۔
(ف۲۶) - جنہیں کوئی ہاتھ ہی نہ لگا ۔ حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا کہ کسی جنّتی کے پاس خدمت میں دوڑنے والے غلام ہزار سے کم نہ ہوں گے اور ہر غلام جدا جدا خدمت پر مقرر ہوگا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 25. Waaqbala baAAduhum AAala baAAdin yatasaaloona 25. وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ۲۵
25. And of them one faced another asking questions. 25. اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منھ کیا پوچھتے ہوئے (ف۲۷)
(ف۲۷) - یعنی جنّتی جنّت میں ایک دوسرے سے دریافت کریں گے کہ دنیامیں کس حال میں تھے اور کیا عمل کرتے تھے ، اور یہ دریافت کرنا نعمتِ الٰہی کے اعتراف کے لئے ہوگا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 26. Qaloo inna kunna qablu fee ahlina mushfiqeena 26. قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ۲۶
26. They said, verily, before this we were in our families afraid'. 26. بولے بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے (ف۲۸)
(ف۲۸) - اللہ تعالٰی کے خو ف سے اور اس اندیشہ سے کہ نفس و شیطان خللِ ایمان کا باعث نہ ہوں اور نیکیوں کے روکے جانے اور بدیوں پر گرفت کئے جانے کا بھی اندیشہ تھا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 27. Famanna Allahu AAalayna wawaqana AAathaba alssamoomi 27. فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ۲۷
27. Therefore Allah favoured us and saved us from the torment of scorching hot wind. 27. تو اللہ نے ہم پر احسان کیا (ف۲۹) اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچا لیا (ف۳۰)
(ف۲۹) - رحمت اور مغفرت فرما کر ۔
(ف۳۰) - یعنی آتشِ جہنّم کے عذاب سے جو جسموں میں داخل ہونے کی وجہ سے سموم یعنی لُو کے نام سے موسوم کی گئی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 28. Inna kunna min qablu nadAAoohu innahu huwa albarru alrraheemu 28. اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠۲۸
28. Verily, we had worshipped Him in our first life. Undoubtedly, He is the Beneficent, the Merciful. 28. بیشک ہم نے اپنی پہلی زندگی میں (ف۳۱) اس کی عبادت کی تھی بیشک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے
(ف۳۱) - یعنی دنیا میں اخلاص کے ساتھ صرف ۔
--------------------------------------------------------------------------------
|