اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:15 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:55 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ ذاریات مکّیہ ہے ، اس میں تین ۳رکوع ، ساٹھ۶۰ آیتیں ، تین سوساٹھ ۳۶۰کلمے ، ایک ہزار دو سو انتالیس ۱۲۳۹ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Waalththariyati tharwan
1. وَ الذّٰرِیٰتِ ذَرْوًاۙ۝۱

1. By those who scatter by scattering.
1. قسم ان کی جو بکھیر کر اڑانے والیاں (ف۲)

(ف۲) - یعنی وہ ہوائیں جو خاک وغیرہ کو اڑاتی ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Faalhamilati wiqran
2. فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ۝۲

2. Then the burden bearers.
2. پھر بوجھ اٹھانے والیاں (ف۳)

(ف۳) - یعنی وہ گھٹائیں اور بدلیاں جو بارش کا پانی اٹھاتی ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Faaljariyati yusran
3. فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًاۙ۝۳

3. Then the smooth runners.
3. پھر نرم چلنے والیاں (ف۴)

(ف۴) - وہ کَشتیاں جو پانی میں بسہولت چلتی ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Faalmuqassimati amran
4. فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًاۙ۝۴

4. And then the distributors by command.
4. پھر حکم سے بانٹنے والیاں (ف۵)

(ف۵) - یعنی فرشتوں کی وہ جماعتیں جو بحکمِ الٰہی بارش و رزق وغیرہ تقسیم کرتی ہیں اور جن کو اللہ تعالٰی نے مدبّرات الامر کیا ہے اور عالَم میں تدبیر و تصرّف کا اختیار عطا فرمایا ہے ۔ بعض مفسّرین کا قول ہے کہ یہ تمام صفتیں ہواؤں کی ہیں کہ وہ خاک بھی اڑاتی ہیں ، بادلوں کو بھی اٹھائے پھرتی ہیں ، پھر انہیں لے کر بسہولت چلتی ہیں ، پھر اللہ تعالٰی کے بلاد میں اس کے حکم سے بارش کو تقسیم کرتی ہیں ۔ قَسم کا مقصودِ اصلی اس چیز کی عظمت بیان کرنا ہے جس کے ساتھ قَسم فرمائی گئی کیونکہ یہ چیزیں کمالِ قدرتِ الٰہی پر دلا لت کرنے والی ہیں ۔ اربابِ دانش کو موقع دیا جاتا ہے کہ وہ ان میں نظر کرکے بعث و جزا پر استدلال کریں کہ جو قادرِ برحق ایسے امورِ عجیبہ پر قدرت رکھتا ہے وہ اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کو فنا کرنے کے بعد دوبارہ ہستی عطا فرمانے پر بے شک قادر ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Innama tooAAadoona lasadiqun
5. اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ۝۵

5. Undoubtedly, what is promised to you is surely true.
5. بیشک جس بات کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے (ف۶) ضرور سچ ہے

(ف۶) - یعنی بعث و جزا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Wainna alddeena lawaqiAAun
6. وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌؕ۝۶

6. And undoubtedly, the justice is sure to be done.
6. اور بیشک انصاف ضرور ہونا (ف۷)

(ف۷) - اور حساب کے بعد نیکی بدی کا بدلہ ضرور ملنا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Waalssamai thati alhubuki
7. وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِۙ۝۷

7. By heaven that is adorned (by stars).
7. آرائش والے آسمان کی قسم (ف۸)

(ف۸) - جس کو ستاروں سے مزیّن فرمایا ہے کہ اےاہلِ مکّہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی شان میں اور قرآنِ پاک کے بارے میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Innakum lafee qawlin mukhtalifin
8. اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ۝۸

8. You are at variance in your talks.
8. تم مختلف بات میں ہو (ف۹)

(ف۹) - کبھی رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ساحر کہتے ہو ، کبھی شاعر ، کبھی کاہن ، کبھی مجنون (معاذ اللہ تعالٰی) اسی طرح قرآنِ کریم کو کبھی سِحر بتاتے ہو ، کبھی شِعر ،کبھی کہانت ، کبھی اگلوں کی داستانیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Yufaku AAanhu man ofika
9. یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ۝۹

9. He alone is turned away from this Quran who is destined to be turned away.
9. اس قرآن سے وہی اوندھا کیا جاتا ہے جس کی قسمت ہی میں اوندھایا جانا ہو (ف۱۰)

(ف۱۰) - اور جو محرومِ ازلی ہے اس سعادت سے محروم رہتا ہے اور بہکانے والوں کے بہکائے میں آتا ہے ۔ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے زمانہ کے کفّار جب کسی کو دیکھتے کہ ایمان لانے کا ارادہ کرتا ہے توا س سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی نسبت کہتے کہ ان کے پاس کیوں جاتا ہے ؟ وہ تو شاعر ہیں ، ساحر ہیں ۔ کاذب ہیں ۔ (معاذ اللہ تعالٰی) اور اسی طرح قرآنِ پاک کو کہتے ہیں کہ وہ شِعر ہے ، سِحر ہے ، کذب ہے ۔ (معاذ اللہ تعالٰی)

--------------------------------------------------------------------------------
10. Qutila alkharrasoona
10. قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ۝۱۰

10. Killed be the fabricators.
10. مارے جائیں دل سے تراشنے والے

--------------------------------------------------------------------------------
11. Allatheena hum fee ghamratin sahoona
11. الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ۝۱۱

11. Who are forgetful in intoxication (of ignorance).
11. جو نشے میں بھولے ہوئے ہیں (ف۱۱)

(ف۱۱) - یعنی نشۂِ جہالت میں آخرت کو بھولے ہوئے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Yasaloona ayyana yawmu alddeeni
12. یَسْـَٔلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِؕ۝۱۲

12. They ask, 'when will be the day of judgements'.
12. پوچھتے ہیں (ف۱۲) انصاف کا دن کب ہو گا (ف۱۳)

(ف۱۲) - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے تمسخر اور تکذیب کے طور پر کہ ۔

(ف۱۳) - ان کے جوا ب میں فرمایا جاتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Yawma hum AAala alnnari yuftanoona
13. یَوْمَ هُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُوْنَ۝۱۳

13. It will be a day when they shall be tried on the fire.
13. اس دن ہو گا جس دن وہ آگ پر تپائے جائیں گے (ف۱۴)

(ف۱۴) - اور انہیں عذاب دیا جائے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Thooqoo fitnatakum hatha allathee kuntum bihi tastaAAjiloona
14. ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ۝۱۴

14. And it will be said to them, 'taste your trial'. This is what you were hastening.
14. اور فرمایا جائے گا چکھو اپنا تپنا یہ ہے وہ جس کی تمہیں جلدی تھی (ف۱۵)

(ف۱۵) - اور دنیا میں تمسخر سے کہا کرتے تھے کہ وہ عذاب جلدی لاؤ جس کا وعدہ دیتے ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Inna almuttaqeena fee jannatin waAAuyoonin
15. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ۝۱۵

15. Surely, the pious are in the gardens and springs.
15. بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں ہیں (ف۱۶)

(ف۱۶) - یعنی اپنے رب کی نعمت میں ہیں باغوں کے اندر جن میں لطیف چشمے جاری ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Akhitheena ma atahum rabbuhum innahum kanoo qabla thalika muhsineena
16. اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ۝۱۶

16. Receiving what their Lord gives them. Surely, they were doers of good before that.
16. اپنے رب کی عطائیں لیتے ہوئے بیشک وہ اس سے پہلے (ف۱۷) نیکوکار تھے

(ف۱۷) - دنیامیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. Kanoo qaleelan mina allayli ma yahjaAAoona
17. كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ۝۱۷

17. They used to sleep little by night.
17. وہ رات میں کم سویا کرتے (ف۱۸)

(ف۱۸) - اور زیادہ حصّہ شب کا نماز میں گزارتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. Wabialashari hum yastaghfiroona
18. وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ۝۱۸

18. And in the last part of the night, they used to seek forgiveness.
18. اور پچھلی رات اِستغفار کرتے (ف۱۹)

(ف۱۹) - یعنی رات تہجّد اور شب بیداری میں گزارتے ہیں اور بہت تھوڑی دیر سوتے ہیں اور شب کا پچھلا حصّہ استِغفار میں گزارتے ہیں اور اتنے سوجانے کو بھی تقصیر سمجھتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
19. Wafee amwalihim haqqun lilssaili waalmahroomi
19. وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآىِٕلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۝۱۹

19. And in their wealth, there was the right of the beggars and the unfortunate.
19. اور ان کے مالوں میں حق تھا منگتا اور بے نصیب کا (ف۲۰)

(ف۲۰) - منگتا تو وہ جو اپنی حاجت کے لئے لوگوں سے سوال کرے اور محروم وہ کہ حاجت مند ہو اور حیاءً سوال بھی نہ کرے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. Wafee alardi ayatun lilmooqineena
20. وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ۝۲۰

20. And in the earth are signs for those who are convinced.
20. اور زمین میں نشانیاں ہیں یقین والوں کو (ف۲۱)

(ف۲۱) - جو اللہ تعالٰی کی وحدانیّت اور اس کی قدرت و حکمت پر دلالت کرتی ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
21. Wafee anfusikum afala tubsiroona
21. وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ۝۲۱

21. And in your own selves. Do you not then perceive?
21. اور خود تم میں (ف۲۲) تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں

(ف۲۲) - تمہاری پیدائش میں اور تمہارے تغیّرات میں اور تمہارے ظاہر و باطن میں اللہ تعالٰی کی قدرت کے ایسے بے شمار عجائب و غرائب ہیں جس سے بندوں کو اس کی شانِ خدائی معلوم ہوتی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
22. Wafee alssamai rizqukum wama tooAAadoona
22. وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ۝۲۲

22. And in heaven is your provision, and that you are promised.
22. اور آسمان میں تمہارا رزق ہے (ف۲۳) اور جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے (ف۲۴)

(ف۲۳) - کہ اسی طرف سے بارش کرکے زمین کو پیداوار سے مالا مال کیا جاتا ہے ۔

(ف۲۴) - آخرت کے ثواب و عذاب کا وہ سب آسمان میں مکتوب ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
23. Fawarabbi alssamai waalardi innahu lahaqqun mithla ma annakum tantiqoona
23. فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ۠۝۲۳

23. Therefore, by the Lord of the heavens and the earth, verily this Quran is the truth in the same language, which you speak.
23. تو آسمان اور زمین کے رب کی قسم بیشک یہ قرآن حق ہے ویسی ہی زبان میں جو تم بولتے ہو

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 402466 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/10

Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ