جمعرات
2024-11-21
4:06 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 4
مہمان 4
صارف 0


سورۃ الکوثر
2010-11-10, 5:54 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۃ الکوثر جمہور کے نزدیک مدنیّہ ہے ، اس میں ایک رکوع ، تین آیتیں ، دس کلمے ، بیالیس حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Inna aAAtaynaka alkawthara
1. اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ۝۱

1. O beloved! Undoubtedly, We have bestowed you abundance of good.
1. اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں (ف۲)

(ف۲) - اور فضائلِ کثیرہ عنایت کرکے تمام خَلق پر افضل کیا ، حسنِ ظاہر بھی دیا ، حسنِ باطن بھی ، نسبِ عالی بھی ، نبوّت بھی ، کتاب بھی ، حکمت بھی ، علم بھی ، شفاعت بھی ، حوضِ کوثر بھی ، مقامِ محمود بھی ، کثرتِ امّت بھی ، اعدائے دِین پر غلبہ بھی ، کثرتِ فتوح بھی اور بے شمار نعمتیں اور فضیلتیں جن کی نہایت نہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Fasalli lirabbika wainhar
2. فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ۝۲

2. Therefore offer prayer for your Lord, and do the sacrifice.
2. تو تم اپنے رب کے لئے نماز پڑھو (ف۳) اور قربانی کرو (ف۴)

(ف۳) - جس نے تمیں عزّت و شرافت دی ۔

(ف۴) - اس کے لئے اس کے نام پر ، بخلاف بت پرستوں کے جو بتوں کے نام پر ذبح کرتے ہیں ۔ اس آیت کی تفسیر میں ایک قول یہ بھی ہے کہ نماز سے نمازِ عید مراد ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Inna shaniaka huwa alabtaru
3. اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠۝۳

3. Undoubtedly, one who is your enemy, he is cut of from every good.
3. بے شک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے (ف۵)

(ف۵) - نہ آپ ، کیونکہ آپ کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا ، آپکی اولاد میں بھی کثرت ہوگی اور آپ کے متّبعین سے دنیا بھر جائے گی ، آپ کا ذکر منبروں پر بلند ہوگا ، قیامت تک پیدا ہونے والے عالِم اور واعظ اللہ تعالٰی کے ذکر کے ساتھ آپ کا ذکر کرتے رہیں گے ، بے نام و نشان اور ہر بھلائی سے محروم تو آپ کے دشمن ہیں ۔ شانِ نزول : جب سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے فرزند حضرت قاسم کا وصال ہوا تو کفّار نے آپ کو ابتر یعنی منقطعُ النسل کہا اور یہ کہا کہ اب ان کی نسل نہیں رہی ان کے بعد اب ان کا ذکر بھی نہ رہے گا یہ سب چرچا ختم ہوجائے گا ۔ اس پرسورۂِ کریمہ نازل ہوئی اور اللہ تعالٰی نے ان کفّار کی تکذیب کی اور ان کا بالغ رد فرمایا ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 7444446 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends