اسلامی ویب
لوگو بدھ, 2024-12-25, 0:53 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 6
مہمان 6
صارف 0

سورۃ الماعون
2010-11-10, 5:55 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۃ الماعون مکّیہ ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ نصف مکّہ مکرّمہ میں نازل ہوئی عاص بن وائل کے بارے میں اور نصف مدینہ طیّبہ میں عبداللہ بن اُ بَی سلول منافق کے حق میں ۔ اس میں ایک رکوع ، سات آیتیں ، پچّیس کلمے ، ایک سو پچّیس حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Araayta allathee yukaththibu bialddeeni
1. اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ۝۱

1. Well, you see him who belies the Requital.
1. بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے (ف۲)

(ف۲) - یعنی حساب و جزا کا انکار کرتا ہے باوجود دلائل واضح ہونے کے ۔ شانِ نزول : یہ آیتیں عاص بن وائل سہمی یا ولید بن مغیرہ کے حق میں نازل ہوئیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Fathalika allathee yaduAAAAu alyateema
2. فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ۝۲

2. Then he is the one who drives away the Orphan.
2. پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (ف۳)

(ف۳) - اور اس پر شدّت و سختی کرتا ہے اور اس کا حق نہیں دیتا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Wala yahuddu AAala taAAami almiskeeni
3. وَ لَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ۝۳

3. And does not urge the feeding of the poor.
3. اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا (ف۴)

(ف۴) - یعنی نہ خود دیتا ہے نہ دوسرے سے دلاتا ہے انتہا درجہ کا بخیل ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Fawaylun lilmusalleena
4. فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ۝۴

4. Then woe to those prayer performers.
4. تو ان نمازیوں کی خرابی ہے

--------------------------------------------------------------------------------
5. Allatheena hum AAan salatihim sahoona
5. الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ۝۵

5. Who are heedless of their prayers.
5. جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں (ف۵)

(ف۵) - مراد اس سے منافقین ہیں جو تنہائی میں نماز نہیں پڑھتے کیونکہ اس کے معتقد نہیں اور لوگوں کے سامنے نمازی بنتے ہیں اور اپنے آپ کو نمازی ظاہر کرتے ہیں اور دکھانے کے لئے اٹھ بیٹھ لیتے ہیں اور حقیقت میں نماز سے غافل ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Allatheena hum yuraoona
6. الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ۝۶

6. Those who make a Show of it.
6. وہ جو دکھاوا کرتے ہیں (ف۶)

(ف۶) - عبادتوں میں ۔ آگے ان کے بُخل کا بیان فرمایا جاتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. WayamnaAAoona almaAAoona
7. وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠۝۷

7. And refuse to give articles of use.
7. اور برتنے کی چیز (ف۷) مانگے نہیں دیتے (ف۸)

(ف۷) - مثل سوئی و ہانڈی و پیالے کے ۔

(ف۸) - مسئلہ : علماء نے فرمایا کہ مستحب ہے کہ آدمی اپنے گھر میں ایسی چیز یں اپنی حاجت سے زیادہ رکھے جن کی ہمسایوں کو حاجت ہوتی ہے اور انہین عاریۃً دیا کرے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 82681 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1

Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ