Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful. اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ مزّمّل مکّیہ ہے ، اس میں دو ۲رکوع ، بیس ۲۰آیتیں ، دو سو پچاسی۲۸۵ کلمے ، آٹھ سو اڑتیس ۸۳۸حرف ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 1. Ya ayyuha almuzzammilu 1. یٰۤاَیُّهَا الْمُزَّمِّلُۙ۱
1. O the enwrapped one! 1. اے جھرمٹ مارنے والے (ف۲)
(ف۲) - یعنی اپنے کپڑوں سے لپٹنے والے ۔ اس کے شانِ نزول میں کئی قول ہیں بعض مفسّرین نے کہا کہ ابتداءِ زمانۂِ وحی میں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم خوف سے اپنے کپڑوں میں لپٹ جاتے تھے ، ایسی حالت میں آپ کو حضرت جبریل نے یٰۤاَ یُّھَاالْمُزَّمِّلُ کہہ کر ندا کی ۔ ایک قول یہ ہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم چادر شریف میں لپٹے ہوئے آرام فرما رہے تھے ، اس حالت میں آپ کو ندا کی گئی یٰۤاَ یُّھَاالْمُزَّمِّلُ بہرحال یہ ندا بتاتی ہے کہ محبوب کی ہر ادا پیاری ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے معنٰی یہ ہیں کہ رداءِ نبوّت و چادرِ ر سالت کے حامل و لائق ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 2. Qumi allayla illa qaleelan 2. قُمِ الَّیْلَ اِلَّا قَلِیْلًاۙ۲
2. Stand praying at night except a small portion thereof. 2. رات میں قیام فرما (ف۳) سوا کچھ رات کے (ف۴)
(ف۳) - نماز اور عبادت کے ساتھ ۔
(ف۴) - یعنی تھوڑا حِصّہ آرام کےلئے ہو ، باقی شب عبادت میں گذاریئے ۔ اب وہ باقی کتنی ہو اس کی تفصیل آگے ارشاد فرمائی جاتی ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 3. Nisfahu awi onqus minhu qaleelan 3. نِّصْفَهٗۤ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیْلًاۙ۳
3. Half night or make it a little less than that. 3. آدھی رات یا اس سے کچھ کم کرو
-------------------------------------------------------------------------------- 4. Aw zid AAalayhi warattili alqurana tarteelan 4. اَوْ زِدْ عَلَیْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاؕ۴
4. Or make it a little more than that and recite Quran slowly and thoughtfully. 4. یا اس پر کچھ بڑھاؤ (ف۵) اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو (ف۶)
(ف۵) - مراد یہ ہے کہ آپ کو اختیار دیا گیا ہے کہ خواہ قیام نصف شب سے کم ہو یا نصف شب یا اس سے زیادہ ہو (بیضاوی) مراد اس قیام سے تہجّد ہے جو ابتدائے اسلام میں واجب وبقولے فرض تھا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور آپ کے اصحاب شب کو قیام فرماتے اور لوگ نہ جانتے کہ تہائی رات یا آدھی رات یا دو تہائی رات کب ہوئی تو وہ تمام شب قیام میں رہتے اور صبح تک نمازیں پڑھتے ، اس اندیشہ سے کہ قیام قدرِ واجب سے کم نہ ہوجائے یہاں تک کہ ان حضرات کے پاؤں سوج جاتے تھے ، پھر یہ حکم ایک سال کے بعد منسوخ ہوگیا اور اس کا ناسخ بھی اسی سورت میں ہے فَاقْرَءُ وْا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ ۔
(ف۶) - رعایتِ وقوف اور ادائے مخارج کے ساتھ اور حروف کو مخارج کے ساتھ تا بہ امکانِ صحیح ادا کرنا نماز میں فرض ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 5. Inna sanulqee AAalayka qawlan thaqeelan 5. اِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْكَ قَوْلًا ثَقِیْلًا۵
5. Undoubtedly, soon We shall be casting on you a weighty word. 5. بے شک عنقریب ہم تم پر ایک بھاری بات ڈالیں گے (ف۷)
(ف۷) - یعنی نہایت جلیل و باعظمت ۔ مراد اس سے قرآنِ مجید ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ معنٰی یہ ہیں کہ ہم آپ پر قرآن نازل فرمائیں گے جس میں اوامر ، نواہی اور تکالیفِ شاقّہ ہیں جو مکلّفین پر بھاری ہوں گے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 6. Inna nashiata allayli hiya ashaddu watan waaqwamu qeelan 6. اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ قِیْلًاؕ۶
6. Undoubtedly, getting up at night is most pressing and the word is pronounced most rightly. 6. بے شک رات کا اٹھنا (ف۸) وہ زیادہ دباؤ ڈالتا ہے (ف۹) اور بات خوب سیدھی نکلتی ہے (ف۱۰)
(ف۸) - سونے کے بعد ۔
(ف۹) - بہ نسبت دن کی نماز کے ۔
(ف۱۰) - کیونکہ وہ وقت سکون و اطمینان کا ہے ، شور و شغب سے امن ہوتی ہے ، اخلاص تام و کامل ہوتا ہے ، ریاء و نمائش کا موقع نہیں ہوتا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 7. Inna laka fee alnnahari sabhan taweelan 7. اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًاؕ۷
7. Undoubtedly, you have a chain of engagements during the day. 7. بے شک دن میں تو تم کو بہت سے کام ہیں (ف۱۱)
(ف۱۱) - شب کا وقت عبادت کےلئے خوب فراغت کا ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 8. Waothkuri isma rabbika watabattal ilayhi tabteelan 8. وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ۸
8. Therefore remember the name of your Lord, and be of Him exclusively leaving all others. 8. اور اپنے رب کا نام یاد کرو (ف۱۲) اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو رہو (ف۱۳)
(ف۱۲) - رات و دن کے جملہ اوقات میں تسبیح ، تہلیل ، نماز ، تلاوتِ قرآن شریف ، درسِ علم وغیرہ کے ساتھ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے معنٰی یہ ہیں کہ اپنی قرأت کی ابتداء میں بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھو ۔
(ف۱۳) - یعنی عبادت میں انقطاع کی صفت ہو کہ دل اللہ تعالٰی کے سوا اور کسی طرف مشغول نہ ہو ، سب علاقہ قطع ہوجائیں ، اسی کی طرف توجہ رہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 9. Rabbu almashriqi waalmaghribi la ilaha illa huwa faittakhithhu wakeelan 9. رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا۹
9. He is the Lord of the east and west, there is no god but He, so take Him as Disposer of Affairs. 9. وہ پورب کا رب اور پچھم کا رب اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ (ف۱۴)
(ف۱۴) - اوراپنے کام اسی کی طرف تفویض کرو ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 10. Waisbir AAala ma yaqooloona waohjurhum hajran jameelan 10. وَ اصْبِرْ عَلٰی مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا۱۰
10. And be patient over what the infidels say and leave them decently. 10. اور کافروں کی باتوں پر صبر فرماؤ اور انہیں اچھی طرح چھوڑ دو (ف۱۵)
(ف۱۵) - وھٰذَامَنْسُوْخ بِآ یَۃِ الْقِتَالِ ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 11. Watharnee waalmukaththibeena olee alnnaAAmati wamahhilhum qaleelan 11. وَ ذَرْنِیْ وَ الْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَ مَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا۱۱
11. And leave to Me those beliers the rich ones and give them a little time. 11. اور مجھ پر چھوڑو ان جھٹلانے والے مالداروں کو اور انہیں تھوڑی مہلت دو (ف۱۶)
(ف۱۶) - بدر تک یاروزِ قیامت تک ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 12. Inna ladayna ankalan wajaheeman 12. اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّ جَحِیْمًاۙ۱۲
12. Undoubtedly, We have heavy fetters and raging fire. 12. بے شک ہمارے پاس (ف۱۷) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ
(ف۱۷) - آخرت میں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 13. WataAAaman tha ghussatin waAAathaban aleeman 13. وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّ عَذَابًا اَلِیْمًاۗ۱۳
13. And a choking food and a painful torment. 13. اور گلے میں پھنستا کھانا اور دردناک عذاب (ف۱۸)
(ف۱۸) - ان کےلئے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تکذیب کی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 14. Yawma tarjufu alardu waaljibalu wakanati aljibalu katheeban maheelan 14. یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ وَ كَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا۱۴
14. On a day when the earth and the mountains shall quake, and the mountains will become heaps of sand flowing. 14. جس دن تھرتھرائیں گے زمین اور پہاڑ (ف۱۹) اور پہاڑ ہو جائیں گے ریتے کا ٹیلہ بہتا ہوا
(ف۱۹) - وہ قیامت کا دن ہوگا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 15. Inna arsalna ilaykum rasoolan shahidan AAalaykum kama arsalna ila firAAawna rasoolan 15. اِنَّاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ رَسُوْلًا ۙ۬ شَاهِدًا عَلَیْكُمْ كَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُوْلًاؕ۱۵
15. Undoubtedly, We sent towards you a Messenger who is a witness over you, as We sent to Firawn a Messenger. 15. بے شک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے (ف۲۰) کہ تم پر حاضر ناظر ہیں (ف۲۱) جیسے ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجے (ف۲۲)
(ف۲۰) - سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔
(ف۲۱) - مومن کے ایمان اور کافر کے کفر کو جانتے ہیں ۔
(ف۲۲) - حضرت موسٰی علیہ السلام ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 16. FaAAasa firAAawnu alrrasoola faakhathnahu akhthan wabeelan 16. فَعَصٰی فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِیْلًا۱۶
16. But Firawn dis-obeyed the Messenger, then We seized him with a severe seizing. 16. تو فرعون نے اس رسول کا حکم نہ مانا تو ہم نے اسے سخت گرفت سے پکڑا
-------------------------------------------------------------------------------- 17. Fakayfa tattaqoona in kafartum yawman yajAAalu alwildana sheeban 17. فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَاۗۖ۱۷
17. Then how you will save yourselves if you disbelieve against a day which will make children old. 17. پھر کیسے بچو گے (ف۲۳) اگر (ف۲۴) کفر کرو اس دن سے (ف۲۵) جو بچّوں کو بوڑھا کر دے گا (ف۲۶)
(ف۲۳) - عذابِ الٰہی سے ۔
(ف۲۴) - دنیا میں ۔
(ف۲۵) - یعنی قیامت کے دن جو نہایت ہولناک ہوگا ۔
(ف۲۶) - اپنے شدّتِ دہشت سے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 18. Alssamao munfatirun bihi kana waAAduhu mafAAoolan 18. ِ۟السَّمَآءُ مُنْفَطِرٌۢ بِهٖ ؕ كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا۱۸
18. The sky will be split on account of its grief. The promise of Allah shall be fulfilled. 18. آسمان اس کے صدمہ سے پھٹ جائے گا اللہ کا وعدہ ہو کر رہنا
-------------------------------------------------------------------------------- 19. Inna hathihi tathkiratun faman shaa ittakhatha ila rabbihi sabeelan 19. اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّهٖ سَبِیْلًا۠۱۹
19. Undoubtedly, this is an admonition, therefore, let him who please take a way unto his Lord. 19. بے شک یہ نصیحت ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ لے (ف۲۷)
(ف۲۷) - ایمان و طاعت اختیار کرکے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
|