اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:45 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:39 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ جمعہ مدنیّہ ہے ، اس میں دو۲ رکوع ، گیارہ۱۱ آیتیں ، ایک سو اسّی۱۸۰ کلمے ، سات سو بیس ۷۲۰ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Yusabbihu lillahi ma fee alssamawati wama fee alardi almaliki alquddoosi alAAazeezi alhakeemi
1. یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ۝۱

1. Whatever is in the heavens and whatever is in the earth glorifies Allah the Sovereign, the Most Holy, the Esteemed One, the Wise.
1. اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے (ف۲) بادشاہ کمال پاکی والا عزت والا حکمت والا

(ف۲) - تسبیح تین طرح کی ہے ایک تسبیحِ خلقت کہ ہر شے کی ذات اور اس کی پیدائش حضرت خالقِ قدیر جلَّ جلالہ کی قدرت و حکمت اور اس کی وحدانیّت اور تنزیہ پر دلالت کرتی ہے دوسری تسبیحِ معرفت کہ اللہ تعالٰی اپنے لطف و کرم سے مخلوق میں اپنی معرفت پیدا کرے تیسری تسبیحِ ضروری وہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی ہر ایک جوہر پر اپنی تسبیح جاری فرماتا ہے یہ تسبیح معرفت پر مرتب نہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Huwa allathee baAAatha fee alommiyyeena rasoolan minhum yatloo AAalayhim ayatihi wayuzakkeehim wayuAAallimuhumu alkitaba waalhikmata wain kanoo min qablu lafee dalalin mubeenin
2. هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ ۗ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ۝۲

2. It is He Who sent among the unlettered people a Messenger from among themselves, who recites to them His signs and purifies them and bestows them the knowledge of the Book and wisdom, although they had been necessarily in manifest error before that.
2. وہی ہے جس نے اَن پڑھوں میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا (ف۳) کہ ان پر اس کی آیتیں پڑھتے ہیں (ف۴) اور انہیں پاک کرتے ہیں (ف۵) اور انہیں کتاب و حکمت کا علم عطا فرماتے ہیں (ف۶) اور بیشک وہ اس سے پہلے (ف۷) ضرور کھلی گمراہی میں تھے (ف۸)

(ف۳) - جس کے نسب و شرافت کو وہ اچھی طرح جانتے پہچانتے ہیں ان کا نامِ پاک محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہے حضور سیّدِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صفت نبی اُمّی ہے اس کے بہت وجوہ ہیں ایک ان میں سے یہ ہے کہ آپ امّتِ اُمِیّہ کی طرف معبوث ہوئے کتاب شعیاء میں ہے اللہ تعالٰی فرماتا ہے میں اُمِیّوں میں ایک اُمّی بھیجوں گا اور اس پر نبوّت ختم کردوں گا اور ایک وجہ یہ ہے کہ آپ کی بعثت اُمُّ القرٰی یعنی مکّہ مکرّمہ میں ہوئی اور ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حضورِ انور علیہ الصلٰوۃ والسلام لکھتے اور کتاب سے کچھ پڑھتے نہ تھے اور یہ آپ کی فضیلت تھی کہ غایتِ حضورِ علم سے اس کی حاجت نہ تھی خط ایک صنعتِ ذہنیہ ہے جو آلٰۂِ جسمانیہ سے صادر ہوتی ہے تو جو ذات ایسی ہو کہ قلمِ اعلٰی اس کے زیرِ فرمان ہو اس کو اس کتابت کی کیا حاجت پھر حضور کا کتابت نہ فرمانا اور کتابت کا ماہر ہونا ایک معجز ۂِ عظیمہ ہے کاتبوں کو علمِ خط اور رسمِ کتابت کی تعلیم فرماتے اور اہلِ حرفت کو حرفتوں کی تعلیم دیتے اور ہر کمالِ دنیوی و اخروی میں اللہ تعالٰی نے آپ کو تمام خَلق سے اعلم کیا ۔

(ف۴) - یعنی قرآنِ پاک سناتے ہیں ۔

(ف۵) - عقائدِ باطلہ و اخلاقِ رذیلہ و خبائثِ جاہلیّت و قبائحِ اعمال سے ۔

(ف۶) - کتاب سے مراد قرآن اور حکمت سےسنّت و فقہ ہے یا احکامِ شریعت اور اسرارِ طریقت ۔

(ف۷) - یعنی سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تشریف آوری سے قبل ۔

(ف۸) - کہ شرک و عقائدِ باطلہ و خبائثِ اعمال میں گرفتار تھے اور انہیں مرشدِ کا مل کی شدید حاجت تھی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Waakhareena minhum lamma yalhaqoo bihim wahuwa alAAazeezu alhakeemu
3. وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۝۳

3. And purifies and teaches others among them who have not met to those farmers. And He is the Esteemed One, the Wise.
3. اور ان میں سے (ف۹) اوروں کو (ف۱۰) پاک کرتے اور علم عطا فرماتے ہیں جو ان اگلوں سے نہ ملے (ف۱۱) اور وہی عزت و حکمت والا ہے

(ف۹) - یعنی اُمِیّوں میں سے ۔

(ف۱۰) - اوروں سے مراد یا تو عجم ہیں یا وہ تمام لوگ جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے بعد قیامت تک اسلام میں داخل ہوں ان کو ۔

(ف۱۱) - ان کا زمانہ نہ پایا ان کے بعد آئے یا فضل و شرف میں ان کے درجہ کو نہ پہنچے کیونکہ صحابہ کے بعد لوگ خواہ غوث و قطب ہوجائیں مگر فضیلتِ صحابیّت نہیں پاسکتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Thalika fadlu Allahi yuteehi man yashao waAllahu thoo alfadli alAAatheemi
4. ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ۝۴

4. This is the grace of Allah; He bestows it to whomsoever He pleases. And Allah is the Owner of immense grace.
4. یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللہ بڑے فضل والا ہے (ف۱۲)

(ف۱۲) - اپنے خَلق پر اس نے ان کی ہدایت کےلئے اپنے حبیب محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو مبعوث فرمایا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Mathalu allatheena hummiloo alttawrata thumma lam yahmilooha kamathali alhimari yahmilu asfaran bisa mathalu alqawmi allatheena kaththaboo biayati Allahi waAllahu la yahdee alqawma alththalimeena
5. مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا ؕ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۝۵

5. The example of those who were put up with Tourat, then they did not follow its mandate is like an ass carrying books on back. What an evil example is of those who belied the signs of Allah. And Allah Guides not the people unjust.
5. ان کی مثال جن پر توریت رکھی گئی تھی (ف۱۳) پھر انہوں نے اس کی حکمبرداری نہ کی (ف۱۴) گدھے کی مثال ہے جو پیٹھ پر کتابیں اٹھائے (ف۱۵) کیا ہی بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیتیں جھٹلائیں اور اللہ ظالموں کو راہ نہیں دیتا

(ف۱۳) - اور اس کے احکام کا اتباع ان پر لازم کیا گیا تھا ، وہ لوگ یہود ہیں ۔

(ف۱۴) - اور اس پر عمل نہ کیا اوراس میں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی نعت و صفت دیکھنے کے باوجود حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر ایمان نہ لائے ۔

(ف۱۵) - اور بوجھ کے سوا ان سے کچھ بھی نفع نہ پائے اور جو علوم ان میں ہیں ان سے اصلاً واقف نہ ہو یہی حال ان یہود کا ہے جو توریت اٹھائے پھرتے ہیں اس کے الفاظ رٹتے ہیں اور اس سے نفع نہیں اٹھاتے اس کے مطابق عمل نہیں کرتے اور یہی مثال ان لوگوں پر صادق آتی ہے جو قرآنِ کریم کے معانی کو نہ سمجھیں اور اس پر عمل نہ کریں اور اس سے اعراض کریں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Qul ya ayyuha allatheena hadoo in zaAAamtum annakum awliyao lillahi min dooni alnnasi fatamannawoo almawta in kuntum sadiqeena
6. قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ۝۶

6. Say you, 'O Jews! If you imagine; that you are the friends of Allah to the exclusion of others, then long for death, if you are truthful'?
6. تم فرماؤ اے یہودیو اگر تمہیں یہ گمان ہے کہ تم اللہ کے دوست ہو اور لوگ نہیں (ف۱۶) تو مرنے کی آرزو کرو (ف۱۷) اگر تم سچے ہو (ف۱۸)

(ف۱۶) - جیسا کہ تم کہتے ہو کہ ہم اللہ تعالٰی کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں ۔

(ف۱۷) - کہ موت تمہیں اس تک پہنچائے ۔

(ف۱۸) - اپنے اس دعوے میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Wala yatamannawnahu abadan bima qaddamat aydeehim waAllahu AAaleemun bialththalimeena
7. وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ۝۷

7. But they will never long for it, because of the deeds which their hands have already sent forward. And Allah knows the unjust people.
7. اور وہ کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے ان کوتکوں کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں (ف۱۹) اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے

(ف۱۹) - یعنی اس کفر وتکذیب کے باعث جوان سے صادر ہوئی ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Qul inna almawta allathee tafirroona minhu fainnahu mulaqeekum thumma turaddoona ila AAalimi alghaybi waalshshahadati fayunabbiokum bima kuntum taAAmaloona
8. قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰی عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠۝۸

8. Say you, 'the death from which you flee, is certainly going to meet you, then will you be returned to Him Who knows everything hidden and open and He will inform you as to what you had done.
8. تم فرماؤ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ تو ضرور تمہیں ملنی ہے (ف۲۰) پھر اس کی طرف پھیرے جاؤ گے جو چُھپا اور ظاہر سب کچھ جانتا ہے پھر وہ تمہیں بتا دے گا جو کچھ تم نے کیا تھا

(ف۲۰) - کسی طرح اس سے بچ نہیں سکتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 60521 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ