اسلامی ویب
لوگو بدھ, 2024-12-25, 11:41 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

2:03 AM
بسم الله الرحمن الرحيم کی فضیلت
:اللہ کے نام سے شروع کرتاہوں جوبڑامہربان نہایت رحم والا ہے ،عن ابي هريرة عنه صلي الله عليه وسلم کل امرذی بال لم يبدافيه ببسم الله الرحمن الرحيم اقطع ۔ ترجمہ:سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ہروہ اہمیت والاکام جوبغیربسم اللہ الرحمن الرحیم کے شروع ہووہ ناتمام رہتاہے ۔ ’’اللہ ‘‘اس ذات واجب الوجودکوکہتے ہیں جوتمام کمالات کی جامع اورہرنقص وعیب سے پاک ومنزہ ہے۔ ’’الرحمن الرحیم‘‘یہ دونوں مبالغے کے صیغے ہیں اور’’الرحمن ‘‘میں ’’الرحیم‘‘سے زیادہ مبالغہ ہے ۔ اہل مدینہ منورہ ،اہل بصرہ ،امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ اورفقہاء کوفہ کا یہی مذہب ہے کہ ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘سورہ فاتحہ یاکسی اورسورت کی مستقل آیت نہیں بلکہ استبراکًاسورتوںکی ابتداء میں اسے پڑھاجاتاہے ۔ ونیزدوسورتوں کے درمیان فصل کیلئے ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘پڑھاجاتاہے ۔ ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘چونکہ سورۂ فاتحہ کی آیت نہیں ہے اسی لئے جہری نمازوں میں اسے آوازسے نہیں پڑھاجاتا۔ صحیح بخاری شریف وصحیح مسلم شریف میں روایت ہے :عن انس قال :صليت خلف رسول الله صلی الله عليه وسلم وخلف ابی بکروخلف عمرفلم يجهراحدمنهم ببسم الله الرحمن الرحيم۔ ترجمہ:سیدناانس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،انہوں نے کہاکہ میں نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورحضرت ابوبکررضی اللہ عنہ ،حضرت عمررضی اللہ عنہ کے پیچھے نمازاداکی ،کبھی ان حضرات نے بسم اللہ الرحمن الرحیم آوازسے نہیں پڑھا۔(ماخوذاز:تفسیرمظہری ) لوح محفوظ میں سب سے پہلے قلم نے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ۔ تفسیرروح البیان میں ہے کہ اللہ تعالی کے تین ہزاراسماء ہیں جن میں ایک ہزاراسماء مبارکہ کاعلم فرشتوں کودیا،ایک ہزاراسماء مقدسہ کا علم انبیاء کرام علیہم السلام کودیا،تین سو(۳۰۰)اسماء مبارکہ توراۃ میں ہیں ،تین سو(۳۰۰)اسماء مبارکہ انجیل میں ہیں،تین سو(۳۰۰)اسماء مبارکہ زبورمیں اورننانوے (۹۹)اسماء مبارکہ قرآن کریم میں ہیں ،اورایک نام پاک اللہ تعالی اپنے لئے خاص فرمالیاہے ۔ ان تین ہزاراسماء مبارکہ کے معانی اللہ تعالی نے ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘میں موجودتین اسماء مبارکہ میں رکھ دیاہے ۔ اگرکوئی ان تینوں اسماء مبارکہ کی معرفت حاصل کرلے اوراخلاص نیت کیساتھ ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘پڑھے تواللہ تعالی اپنے فضل سے تین ہزاراسماء مبارکہ ذکرکرنے کااسے ثواب عطافرمائے گا۔(تفسیرروح البیان ،ج۱ص۱۱) حدیث پاک میں آیا ہے :من رفع قرطاسامن الارض مکتوباعليه بسم الله الرحمن الرحيم اجلالاله ولاسمه عن ان يدنس کان عندالله من الصديقين وخفف عن والديه وان کانامشرکين۔ ترجمہ:جوکوئی شخص دیکھے کہ زمین پرورق گراہواہے جس پربسم اللہ الرحمن الرحیم لکھاہے ،اوراللہ تعالی کے جلال وعظمت اوراس کے نام مبارک کے تقدس کی خاطراس ورق کو آلودہ ہونے کے خوف سے اسے اٹھالے تواللہ تعالی اس کا نام صدیقین میں لکھ دیتاہے اوراسکے والدین سے عذاب میں تخفیف کردیتاہے اگرچہ کہ وہ مشرک کیوں نے ہو۔(تفسیرروح البیان ،ج۱ص۱۱) ایک مرتبہ ملک روم کے بادشاہ قیصرنے حضرت عمررضی اللہ عنہ کے پاس خط روانہ کیا کہ مجھے شدت سے سرمیں دردہواکرتاہے ،آپ کوئی دوابھجوائیں کیونکہ حکماء واطباء میرے علاج سے عاجزآچکے ہیں توحضرت عمررضی اللہ عنہ نے ایک ٹوپی روانہ فرمائی ،جب بھی بادشاہ اس ٹوپی کوپہنتااس کے سرکادرد دفع ہوجاتااورجیسے ہی وہ ٹوپی نکالتاپھرسے دردشرو ع ہوجاتا ۔ بادشاہ اس معاملہ کودیکھ کرحیرت زدہ ہوگیا،تحقیق کرنے پرمعلوم ہواکہ اس ٹوپی میں ایک ورق ہے جس پر ’’بسم اللہ الرحمن الرحی......
Views: 10515 | Added by: loveless | Rating: 10.0/1
Total comments: 0
Only registered users can add comments.
[ Sign Up | Log In ]
Log In
Search
Calendar
«  جولائی 2011  »
SuMoTuWeThFrSa
     12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31
Entries archive
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ