دنیا کے مشہور مذاہب
اسلام
مذہب اسلام کے بانی اللہ کے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، جو پانچ سو اکہتر عیسوی میں سعودی عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوئے۔ یہ دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے، جس کی مقدس کتاب قرآن ہے۔ اسلام کے دو بڑے فرقے شیعہ اور سنی ہیں، اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔
عیسائیت
عیسائیت کے بانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں، جو دو ہزار چھ سال قبل بیت المقدس میں پیدا ہوئے۔ اس مذہب کی مقدس کتاب انجیل (بائبل) ہے۔ عیسائیت کے دو بڑے فرقے کیتھولک اور پروٹسٹنٹ ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔
یہودیت
یہودیت بھی اللہ کا مذہب ہے جس کے بانی حضرت یعقوب علیہ السلام ہیں۔ اس کی مقدس کتاب توریت ہے۔ یہودیت کے ماننے والے تبلیغ نہیں کرتے، اسی لیے ان کی تعداد دیگر مذاہب کی نسبت کم ہے۔
ہندومت
ہندو مت کا آغاز تین ہزار سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس میں دیوی دیوتاؤں کی پوجا کی جاتی ہے اور مقدس کتابیں وید، رامائن اور مہابھارت ہیں۔ اس مذہب میں ذات پات کا نظام پایا جاتا ہے، اور بھارت میں اس کی اکثریت ہے۔
سکھ مت
سکھ مت سولہویں صدی میں بابا گرونانک جی نے شروع کیا۔ ان کی مقدس کتاب گرنتھ صاحب ہے، جس میں بابا فرید اور دیگر صوفی شاعروں کی کافیاں شامل ہیں۔ سکھ مت کے ماننے والے زیادہ تر ہندوستان اور پاکستان میں آباد ہیں۔
بدھ مت
بدھ مت چھٹی صدی قبل مسیح میں مہاتما بدھ نے شروع کیا، جو حقیقت کی تلاش میں سرگرداں تھے۔ بدھ مت کے آٹھ اصول زندگی کی بہتری کے لیے اہم ہیں، اور یہ ایک فلسفیانہ مذہب ہے۔
جین مت
جین مت کا آغاز بھی چھٹی صدی قبل مسیح میں ہوا۔ اس کے بانی مہاویر ہیں، جو ہندو مت کے ذات پات کے نظام کے خلاف تھے۔ جین مت راست عقیدہ، راست علم اور راست رویے پر زور دیتا ہے۔
کنفیوشس مت
کنفیوشس مت چین کا ایک اہم مذہب ہے، جو اخلاقیات پر مبنی ہے۔ اس کے بانی کنفیوشس چھٹی صدی قبل مسیح میں پیدا ہوئے۔ ان کی تعلیمات انسان کے اندر کی نیکی اور سچائی پر زور دیتی ہیں۔
تاﺅ مت
تاﺅ مت چین کا ایک اخلاقی فلسفہ ہے جس کے بانی لاﺅتزو ہیں۔ اس مذہب کی مقدس کتاب تاوتی چنگ ہے۔ یہ تعلیم دیتا ہے کہ دولت، طاقت اور شہرت زندگی کے بیکار بوجھ ہیں۔
شنتو مت
شنتو مت جاپان کا مذہب ہے جو قدرتی مظاہر کی پرستش پر مبنی ہے۔ اس مذہب میں انسان خدا کی مرضی کو قبول کرتا ہے اور اپنے آبا و اجداد کی خدمت کو ضروری سمجھتا ہے۔
var container = document.getElementById('nativeroll_video_cont'); if (container) { var parent = container.parentElement; if (parent) { const wrapper = document.createElement('div'); wrapper.classList.add('js-teasers-wrapper'); parent.insertBefore(wrapper, container.nextSibling); } }