Site menu |
|
|
Chat Box |
|
|
Our poll |
|
|
Statistics |
ٹوٹل آن لائن 3 مہمان 3 صارف 0 |
|
|
1:08 AM احادیثِ رسول محمد صلی اللہ علیہ ولہ وسلم |
سیدنا معاذ بن جبل (ر) کہتے ہیں کہ میں سواری پر رسول اللہ (ص) کے ہمراہ پیچھے بیٹھا ہوا تھا، میرے اور آپ (ص) کے درمیان سوائے پالان کی پچھلی لکڑی کے کچھ نہ تھا۔ آپ (ص) نے فرمایا اے معاذ بن جبل! میں نے عرض کیا کہ میں حاضر ہوں آپ کی خدمت میں اور آپ کا فرمانبردار ہوں یارسول اللہ (ص)! پھر آپ (ص) تھوڑی دیر چلے اس کے بعد فرمایا کہ اے معاذ بن جبل! میں نے کہا یارسول اللہ (ص)! فرمانبردار آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ پھر آپ (ص) تھوڑی دیر چلے اس کے بعد فرمایا کہ اے معاذ بن جبل! میں نے کہا یارسول اللہ (ص)! فرمانبردار آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ آپ (ص) نے فرمایا کہ تو جانتا ہے اللہ کا حق بندوں پر کیا ہے؟ میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپ (ص) نے فرمایا کہ اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ اسی کی عبادت کریں اور اس کیساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔ پھر آپ تھوڑی دیر چلے پھر فرمایا کہ اے معاذ بن جبل! میں نے کہا یارسول اللہ]! میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور آپ کا فرمانبردار ہوں۔ آپ (ص) نے فرمایا کہ تو جانتا ہے کہ جب بندے یہ کام کریں تو ان کا اللہ پر کیا حق ہے؟ جب بندے یہ کام کریں (یعنی اسی کی عبادت کریں، کسی کو اس کیساتھ شریک نہ کریں) میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپ (ص) نے فرمایا کہ وہ حق یہ ہے کہ اللہ ان کو عذاب نہ کرے۔
|
Views: 114540 |
Added by: loveless
| Rating: 10.0/1 |
|
|
Log In |
|
|
Search |
|
|
Calendar |
« جنوری 2012 » | Su | Mo | Tu | We | Th | Fr | Sa | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |
|
|
Entries archive |
|
|
Site friends |
|
|
|