بلوچی سوغات گوشت سالن - فورم

[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
بلوچی سوغات گوشت سالن
lovelessDate: جمعہ, 2011-06-10, 2:12 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
اشیاء:

گوشت مرغی یا بکرے کا ایک کلو
دہی تین پاوﺅ
سرخ پسی مرچ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب منشا
پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
پیاز ایک عدد
لہسن ادرک پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا کٹا ہوا تین کھانے کا چمچ
ہری مرچیں دو عدد
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
دودھ آدھا کپ
تیل تلنے کیلئے

ترکیب:

ایک پاوﺅ دہی ، نمک، سرخ مرچ، دھنیا، گرم مصالحہ، دودھ میں ملا کر گوشت میں شامل کر دیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ باقی دہی کا رائتہ تیار کرلیں۔ دہی ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، زیرہ، کالی مرچ، نمک اور پیاز شامل کرکے گرائنڈ کرکے رائتہ بنا لیں اب دو کپ تیل کڑھائی میں گرم کرکے مصالحہ سمیت گوشت کو تل لیں بالکل پکوڑوں کی طرح اور پھر رائتہ میں شامل کر لیں۔ آخر میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے زیرہ کا بھگار لگا دیں اس کو چاولوں یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: