تکے کباب - فورم

[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
تکے کباب
lovelessDate: ہفتہ, 2012-03-10, 7:24 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
گوشت ( بنا ہڈی کے ) ایک کلو
ٹماٹر۔ 2 عدد
ہری مرچیں۔حسب ضرورت
ادرک۔ حسب ضرورت
پیاز۔چار سے پانچ
لہسن۔
نمک
مرچیں
ہلدی
اجینو موتو
مصالحہ
سرکہ
( اور آگے آپ کی مرضی جو بھی ڈالنا چاہیں)
ترکیب
پہلے ان سب چیزوں کو کاٹ کر گوشت میں ڈال لیں اور اس کا قیمہ کروائیں۔
اب اس قیمے میں نمک مرچیں حسب ضرورت ڈالیں۔ اور خوب اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ اب ان کو لمبے لمبے کباب کی شکل میں بنا لیں، اور ایک سیخ کی مدد سے اس میں سوراخ کر لیں ( بالکل اسی طرح جیسے تکے کباب کو سیخ میں لگا کر بناتے ہیں )
چولہے میں ہلکی آنچ جلائیں اور روٹیاں بنانے والے توے کو چولہے پر رکھ دیں،
اب توے پر وہ کباب رکھیں اور توے کو کسی باؤل سے اس طرح ڈھک دیں کہ اس کے اندر سے بھاپ نا نکلنے پائے۔
تھوڑی تھوڑی دیر بعد دیکھتے رہیں اور ان کو الٹتے پلٹتے رہیں، کباب پانی چھوڑ دیں گےاور اپنے ہی پانی میں پک جائیں گے،
دس منٹ بعد اس کو اتار لیں۔
ایک فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر اسے گرم کریں اور کباب کو اس میں فرائی کر لیں
مزے کے کباب تیار ہیں۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: