کینسر کے علاج کا نیا طریقہ کار - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
کینسر کے علاج کا نیا طریقہ کار
اردو فورم
loveless تاریخ: سوموار, 2011-06-13, 5:02 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184

کینسر یا ایچ آئی وی ایڈز کے علاج میں ایک سے زیادہ دوائیں دی جاتی ہیں جس سے جسم کے دوسرے حصوں پرمنفی اثر ہوتا ہے۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کینسر جیسی بیماری کے علاج کے لیےدوا کو جسم کے متاثرہ حصے تک پہنچانے میں’گولڈ نینو پارٹیکلز‘ کا استعمال زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

اے سی ایس نینو نامی ایک رسالے میں شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق اس طریقۂ کار کے ذریعے کئي دوائیوں کو جسم کے متاثرہ حصے تک براہ راست پہنچایا جا سکتا ہے۔

نئے طریقۂ کار سے دواؤں کو جسم کے دیگر حصہ میں گھلے بنا متاثرہ حصہ تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے اور اس بات کا ڈر بھی نہیں ہوتا ہے کہ دوائی جسم کے دوسرے حصوں میں پہنچ کر منفی اثرات کر سکتی ہے۔

محققین اس طرح کی کوششوں میں لگے ہیں کہ نینو پارٹیکلز کا استعمال کرکے دوا کینسر کی جگہ تک پہنچائی جا سکے اور روایتی طور پر کینسر کے علاج کیموتھراپی سے ہونے والے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

دوا کینسر یا ٹیومرکی جگہ پہنچانے کے لیے انفراریڈ لائٹ دکھائی جاتی ہے جس سے دوا کے ساتھ نینو پارٹیکلز کو گرم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دوا متاثرہ حصے تک پہنچتی ہے۔

کینسر اور ایچ آئی وی ایڈس کا علاج مشکل ہوتا ہے اور اس میں ایک سے زیادہ دوائیاں لینی پڑتی ہے۔ نئے طریقۂ کار میں دوائی نینو پارٹیکلز کے ذریعے دو الگ الگ ٹیوبزمیں دی جا سکتی ہے جو ایک وقفے کے ساتھ جسم کے حصے میں جا کر ملتی ہے۔

انفراریڈ کی ویوو لینتھ کو کنٹرول کر کے دوائی ریلیز ہونے کا وقت کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح الگ الگ شیپ کے پارٹیکلز کے ذریعے چار دوائیں جسم میں پہنچائی جا سکتی ہیں۔

برطانیہ کے کینسر رسرچ میں ڈاکٹر کیٹ آرنی کا کہنا ہے کہ اس وقت اس طریقۂ کار کی کافی بات ہو رہی ہے کیونکہ یہ سیدھے ٹیومر کو نشانہ بنا کر اس کا علاج کرسکتی ہے اور ایک ساتھ الگ الگ وقفے میں کئی دوائیں دی جا سکتی ہے۔
--------


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: