سفلی علم و جادو سے نجات - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
سفلی علم و جادو سے نجات
اردو فورم
loveless تاریخ: جمعہ, 2012-07-27, 9:06 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
یہ عمل بہت مجرب ہے اوربااثر ہے معوذتین یعنی قل اعوذ برب الفلق اورقل اعوذ برب الناس اورقرآن پاک کی وہ آیتیںجن میں جادو کاذکر ہے جوذیل میں لکھی جاتی ہیں پاک کاغذ پرلکھیں اوربہتے ہوے پانی خواہ کسی کا ہو دریا یا ندی کاایک اوسط درجہ کی ٹھلیامنگاکر اس پانی میں یہ تعویذ ڈالیں جب حروف پانی میں گھل جائیں توتھوڑاساپانی اس مریض کوپلائیں اورتھوڑے سے ہاتھ پاوں دھلائیں اوربقیہ پانی سے غسل دیں مگر پانی زمین پر نہ گرے اورمستعملہ پانی زمین میں دفن کردیں یہ عمل ہفتہ کے ہفتہ کرناچاہئے اگرچہ چنددفعہ اس ترکیب سے کیاجائے تو انشاءاللہ جادو کابالکل اثرباقی نہ رہے گا۔
جن آیتوںمیں جادو کاذکرہے وہ یہ ہیں۔
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ فَغُلِبُواْ هُنَالِكَ وَانقَلَبُواْ صَاغِرِينَ وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ قَالُواْ آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ رَبِّ مُوسَى وَهَارُونَ فَلَمَّا أَلْقَواْ قَالَ مُوسَى مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللّهَ سَيُبْطِلُهُ إِنَّ اللّهَ لاَ يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ وَيُحِقُّ اللّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَى


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: