’وزن بڑھانے والی خوراک کا استعمال زیادہ‘ - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
’وزن بڑھانے والی خوراک کا استعمال زیادہ‘
اردو فورم
loveless تاریخ: جمعرات, 2011-07-28, 1:52 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
ماہرین کے مطابق مغربی ممالک میں رہنے والے افراد جنیاتی طور پر مشرقی افراد کے مقابلے میں وزن بڑھانے والی خوراک اور شراب زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ابردین کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں پائے جانے والے جین کو ایک ’ڈی این اے‘ سوئچ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جس سے بھوک اور پیاس کو ایک قاعدے کے تحت چلایا جاتا ہے۔

موٹاپے پر تحقیق کرنی والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر میکنزی نے بتایا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورپی باشندے وزن بڑھانے والے خوراک اور شراب کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مشرق سے مغربی ممالک میں آنے والے افراد جب اس سماج کا حصہ بنتے ہیں تو وہ بھی اس مسئلے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جسم میں موجود سوئچ دماغ کو کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ سے انسانوں کو اپنی پسند کی خوراک منتحب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ سنہ ستر کی دہائی سے متعدد مغربی ممالک میں موٹاپے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ڈاکٹر میکنزی کے مطابق تحقیق کے نتائج ہمیں یورپ کی شروع کی ابتدائی زندگی کی ایک جھلک سے آگاہ کرتے ہیں جب یورپ میں سردیوں کے موسم میں ابلی اور دودھ سے بنی مصنوعات کا استعمال زیادہ اہم سمجھا جاتا تھا۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: