’کبوتر دوست دشمن کا فرق سمجھتے ہیں‘ - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
’کبوتر دوست دشمن کا فرق سمجھتے ہیں‘
اردو فورم
loveless تاریخ: ہفتہ, 2011-07-30, 10:35 PM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شہروں میں رہنے والے کبوتروں میں یہ فرق کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ کون سے لوگ انہیں دانہ ڈالیں گے اور کون بھگائیں گے۔

تحقیق کاروں کے مطابق کبوتروں کی یہ صلاحیت انہیں غذا کی تلاش پر کم وقت صرف کرنے اور زیادہ دیر دانہ چگنے میں مدد دیتی ہے۔

اس تحقیق میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی یہ دریافت کبوتروں کی شہری علاقوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کی پہلی تجرباتی شہادت فراہم کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق شہری علاقوں میں کبوتر ان جگہوں کے قریب رہتے ہیں جہاں انسانی سرگرمیاں زیادہ ہوں اور انہیں غذا آسانی مل سکے۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہروں میں کبوتروں کی آبادی زیادہ اس لیے بھی ہوتی ہے کہ وہاں ان کے شکار ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں اور سال بھر خوراک ملنے کے ساتھ ساتھ آشیانے بنانے کی زیادہ جگہیں ہوتی ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے کبوتر انسانی آبادی میں دوست اور دشمن میں فرق تمیز کرنے کے لیے اپنی یادداشت کا استعمال کرتے ہیں۔ جس میں وہ کھلانے والے اور بھگانے والوں کے درمیان فرق کے اپنے تجربات کو محفوظ کرتے رہتے ہیں۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: