اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ نے کہا ہےکہ افغانستان اور امریکہ کے اسٹریٹیجیک معاہدے سے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کو خطرہ لاحق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق مصطفی محمد نجار نے آج ایران اور افغانستان کی پارلمانوں کے مشترکہ کمیشنوں کے سربراہوں کے اجلاس میں کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیاں دینی اور تاریخی اشتراکات ہیں نیز دونون ملکون کےتعلقات دوستانہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ، افغانستان میں قیام امن اور استحکام لانے کی غرض سے ہرطرح کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحدوں کو کنٹرول کرنے کےلئے خطیر رقم خرچ کررہا ہے اور ایران نے مشترکہ سرحدوں پرتقریبا ایک سو چوکیاں قائم کی ہیں۔