میرا بد صورت جیون ساتھی ( حصّہ دوّم ) - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
میرا بد صورت جیون ساتھی ( حصّہ دوّم )
اردو فورم
loveless تاریخ: سوموار, 2011-06-13, 11:43 PM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
اس بات میں ذرا بھی شک نہیں کہ جب دو افراد ازدواجی بندھن میں بندھنے جا رہے ہوتے ہیں تو ان کی ابتدائی ملاقاتیں نہایت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جن میں انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور پہچاننے کا موقع ملتا ہے ۔ ابتدائی تعارف اور آشنائی میں مدمقابل کی ظاہری حالت بہت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے جو ایک دوسرے کو متاثر کر سکتی ہے ۔ عام طور پر کہا یہ جاتا ہے کہ ظاہری چیزیں عارضی ہوتی ہیں کیونکہ ایک خاص وقت گزرنے کے بعد ایسی چیزیں دونوں کے لیۓ عادی ہو جاتی ہیں اور یوں ان کی اہمیت نہیں رہتی ۔ البتہ یہ موضوع یا خیال تمام افراد کی زندگیوں پر پورا نہیں اترتا ہے ۔ بعض افراد کے لیۓ خوبصورتی کی بے حد زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور ایسے افراد میں مخصوصا مرد حضرات شامل ہیں جن کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے لیۓ خوبصورت ترین جیون ساتھی کا انتخاب کیا جاۓ ۔ ایسے افراد کو چاہیۓ کہ کسی خوبصورت اور اپنی پسند کی خاتون سے ہی شادی کریں ۔ اس سے میری یہ مراد نہیں کہ تمام اخلاقی ، اعتقادی اور ثقافتی اقدار کو پس پشت ڈالتے ہوۓ صرف ظاہری خوبصورتی کو دیکھا جاۓ ۔ ہہ کام اعتقادی ، اخلاقی اقدار کو سامنے رکھ کر کرنا چاہیۓ ۔
ازدواجی مسائل کے ماہرین ہمیشہ شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کی توجہ ایک دوسرے کی ظاہری خوبصورتی کی طرف لازمی دلاتے ہیں تاکہ اس بات کا اندازہ لگا سکیں کہ ان دونوں کے لیۓ ظاہری خوبصورتی کس قدر اہمیت رکھتی ہے ۔

اس لیۓ مردوں کو چاہیۓ کہ رشتہ کرتے وقت عورت کے جسمانی خدوخال اور چہرے کی خوبصورتی سے آگاہ رہیں اور لڑکی کو بھی چاہیۓ کہ شادی کے سلسلے میں ہونے والی ابتدائی ملاقات میں میک اپ کے بغیر اپنی قدرتی حالت کے ساتھ آئے اور اپنے چہرے کو اس قدر نہ ڈھانپے کہ اس کی ظاہری حالت کا اندازہ نہ لگایا جا سکے ۔

اس بات کی تو ہمارا مذھب اسلام اجازت دیتا ہے اور ایک روایت ہے کہ آدمی اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرتے ہوۓ لازما مدمقابل کی جسمانی حالت سے آگاہ ہو اور اس کی خوبیوں کو پسند کرتے ہوۓ اس کا انتخاب کرے ۔ اگر ایسا کر لیا جاۓ تو شادی کے بعد میاں بیوی ان مشکلات سے نجات حاصل کر لیتے ہیں جن کا اوپر ذکر کیا جا چکا ہے ۔
--------------


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: