مجھ کو یاد کرلینا - فورم

  • Page 1 of 1
  • 1
مجھ کو یاد کرلینا
loveless تاریخ: اتوار, 2011-06-26, 8:10 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
حالت: آف لائن
میں تو اب جارہا ہُوں دُنیا سے
اُس گھڑی مجھ کو یاد کرلینا
جب تمہارا کوئی بچہ تم سے
پیار مانھگے، یہ تم جتا نہ سکو
جب تمہارا کوئی بچہ تم سے
ضد کرے اور تم منا نہ سکو
جب تمہارا کوئی بچہ تم سے
چیز مانگے، یہ تم دلا نہ سکو
اُس کو دھیرے سے گود میں لے کر
اور پھر پیار پپّی کرکے
سوچنا، مجھ پہ کیا گزرتی تھی
جس گھڑی تم کبھی مچلتے تھے
اِک کھلونے کو دیکھ کر بیٹا
اور میں تم کو گود میں لے کر
اپنے سینے سے خوب چمٹا کر
اور پھر پیار سے پپّی کرکے
تم سے کہتا تھا آج رہنے دو
کل دِلا دیں گے، آج رہنے دو


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: