ماں زمین پر نازل کردہ اللہ تعالی کا انمول خزانہ ہے ۔
ماں آس بھی ہے امید بھی ہے ، ماں پیار کا جلتا ہوا دیپ بھی ہے ۔
ماں اپنے پیار کی خوشبو سے اولاد کو پروان چڑھاتی ہے ۔
ماں الفت و شفقت کا مینہ برسا کر اولاد کی پیاس بجھاتی ہے ۔
ماں دل کی ٹھنڈک ہے آنکھوں کا نور ہے ، دماغ کا سرور ہے ۔
وہ گھر جس میں ماں نہیں ، وہاں درد و الم پلتے ہیں ۔
ماں کے قدموں تلے جنت ہے ۔
ماں کے بغیر گھر ایک قبرستان ہے ۔
ماں کی کی آغوش انسان کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے ۔
ماں کی نافرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا ۔
ماں کی بدعا عرش کو ہلا دیتی ہے ۔
ماں دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے ۔
ماں کے بغیر کائنات نامکمل ہے ۔
ماں جنت کا دوسرا نام ہے ۔
ماں کی نافرمانی کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے ۔