اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:24 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

سورۂ حِجر
2010-11-11, 0:52 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ حِجر مکیّہ ہے اس میں چھ رکوع ننانوے آیتیں چھ سو چوّن کلمے دو ہزار سات سو ساٹھ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Aliflamra tilka ayatu alkitabi waquranin mubeenin
1. الٓرٰ ۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ۝۱

1. Alif-Lam-Raa. These are the verses of a Book and of a Bright Quran.
1. یہ آیتیں ہیں کتاب اور روشن قرآن کی


--------------------------------------------------------------------------------
2. Rubama yawaddu allatheena kafaroo law kanoo muslimeena
2. رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَ۝۲

2. The infidels would desire ardently that they had been Muslims.
2. بہت آرزوئیں کریں گے کافر (ف۲) کاش مسلمان ہوتے

(ف۲) - یہ آرزوئیں یا وقتِ نزع عذاب دیکھ کر ہوں گی جب کافِر کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ گمراہی میں تھا یا آخرت میں روزِ قیامت کے شدائد اور اہوال اور اپنا انجام و مآل دیکھ کر ۔ زُجاج کا قول ہے کہ کافِر جب کبھی اپنے احوالِ عذاب اور مسلمانوں پر اللہ کی رحمت دیکھیں گے ہر مرتبہ آرزوئیں کریں گے کہ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Tharhum yakuloo wayatamattaAAoo wayulhihimu alamalu fasawfa yaAAlamoona
3. ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۝۳

3. Leave them to eat and enjoy and let the hope may amuse them now then they are about to know.
3. انہیں چھوڑو (ف۳) کہ کھائیں اور برتیں (ف۴) اور امید (ف۵) انہیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں (ف۶)

(ف۳) - اے مصطفٰے ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔

(ف۴) - دنیا کی لذتیں ۔

(ف۵) - تنعُّم و تلذُّذ و طولِ حیات کی جس کے سبب وہ ایمان سے محروم ہیں ۔

(ف۶) - اپنا انجامِ کار ۔ اس میں تنبیہ ہے کہ لمبی امیدوں میں گرفتار ہونا اور لذاتِ دنیا کی طلب میں غرق ہو جانا ایماندار کی شان نہیں ۔ حضرت علی مرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا لمبی امیدیں آخرت کو بھلاتی ہیں اور خواہشات کا اِتِّباع حق سے روکتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Wama ahlakna min qaryatin illa walaha kitabun maAAloomun
4. وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ۝۴

4. And the town We destroyed it had a writing known.
4. اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نوشتہ تھا (ف۷)

(ف۷) - لوحِ محفوظ میں اسی معیّن وقت پر وہ ہلاک ہوئی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Ma tasbiqu min ommatin ajalaha wama yastakhiroona
5. مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ۝۵

5. No community can precede its promised time nor it can fall behind.
5. کوئی گروہ اپنے وعدہ سے نہ آگے بڑھے نہ پیچھے ہٹے


--------------------------------------------------------------------------------
6. Waqaloo ya ayyuha allathee nuzzila AAalayhi alththikru innaka lamajnoonun
6. وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ۝۶

6. And they said 'O you upon whom Quran has been sent down, you are certainly a madman.'
6. اور بولے (ف۸) کہ اے وہ جن پر قرآن اترا بیشک تم مجنون ہو (ف۹)

(ف۸) - کُفّارِ مکّہ حضرت نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ۔

(ف۹) - ان کا یہ قول تمسخُر اور استہزاء کے طور پر تھاجیسا کہ فرعون نے حضرت موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام کی نسبت کہا تھا '' اِنَّ رَسُوْلَکُمْ الَّذِیْ اُرْسِلَ اِلَیْکُمْ لَمَجْنُوْنٌ'' ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Law ma tateena bialmalaikati in kunta mina alssadiqeena
7. لَوْ مَا تَاْتِیْنَا بِالْمَلٰٓىِٕكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ۝۷

7. 'Why don't you bring angels to us, if you are truthful.'
7. ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لاتے (ف۱۰) اگر تم سچے ہو (ف۱۱)

(ف۱۰) - جوتمہارے رسول ہونے اور قران شریف کے کتابِ الٰہی ہونے کی گواہی دیں ۔

(ف۱۱) - اللہ تعالٰی اس کے جواب میں فرماتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Ma nunazzilu almalaikata illa bialhaqqi wama kanoo ithan munthareena
8. مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓىِٕكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُوْۤا اِذًا مُّنْظَرِیْنَ۝۸

8. We do not send down the angels without any purpose and if they come down, they would not get a time.
8. ہم فرشتے بیکار نہیں اتارتے اور وہ اتریں تو انہیں مہلت نہ ملے (ف۱۲)

(ف۱۲) - فی الحال عذاب میں گرفتار کر دیئے جائیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Inna nahnu nazzalna alththikra wainna lahu lahafithoona
9. اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ۝۹

9. No doubt, We have sent down this Quran, and We most surely are its Guardian.
9. بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں (ف۱۳)

(ف۱۳) - کہ تحریف و تبدیل و زیادتی و کمی سے اس کی حفاظت فرماتے ہیں ۔ تمام جن و انس اورساری خَلق کے مقدور میں نہیں ہے کہ اس میں ایک حرف کی کمی بیشی کرے یا تغییر و تبدیل کرسکے اور چونکہ اللہ تعالٰی نے قرآنِ کریم کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے اس لئے یہ خصوصیت صرف قرآن شریف ہی کی ہے دوسری کسی کتاب کو یہ بات میسّر نہیں ۔ یہ حفاظت کئی طرح پر ہے ایک یہ کہ قرآنِ کریم کو معجِزہ بنایا کہ بشر کا کلام اس میں مل ہی نہ سکے ، ایک یہ کہ اس کو معارضے اور مقابلہ سے محفوظ کیا کوئی اس کی مثل کلام بنانے پر قادر نہ ہو ، ایک یہ کہ ساری خَلق کو اس کے نیست و نابود اور معدوم کرنے سے عاجز کردیا کہ کُفّار باوجود کمال عداوت کے اس کتابِ مقدس کو معدوم کرنے سے عاجز ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Walaqad arsalna min qablika fee shiyaAAi alawwaleena
10. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ۝۱۰

10. And assuredly. We sent messengers before you amongst earlier peoples.
10. اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امّتوں میں رسول بھیجے


--------------------------------------------------------------------------------
11. Wama yateehim min rasoolin illa kanoo bihi yastahzioona
11. وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۝۱۱

11. And not any messenger came to them, but they mocked at him.
11. اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر اس سے ہنسی کرتے ہیں (ف۱۴)

(ف۱۴) - اس آیت میں بتایا گیا کہ جس طرح کُفّارِ مکّہ نے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جاہلانہ باتیں کیں اور بے ادبی سے آپ کو مجنون کہا ۔ قدیم زمانہ سے کُفّار کی انبیاء کے ساتھ یہی عادت رہی ہے اور وہ رسولوں کے ساتھ تمسخُر کرتے رہے ۔ اس میں نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تسکینِ خاطر ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Kathalika naslukuhu fee quloobi almujrimeena
12. كَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ۝۱۲

12. In the same way, We make a way for this mockery in the hearts of the culprits.
12. ایسے ہی ہم اس ہنسی کو ان مجرموں (ف۱۵) کے دلوں میں راہ دیتے ہیں

(ف۱۵) - یعنی مشرکینِ مکّہ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. La yuminoona bihi waqad khalat sunnatu alawwaleena
13. لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ۝۱۳

13. They believe not therein. and already the example of the ancients has gone forth.
13. وہ اس پر (ف۱۶) ایمان نہیں لاتے اور اگلوں کی راہ پڑ چکی ہے (ف۱۷)

(ف۱۶) - یعنی سیدِ انبیاء صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم یا قرآن پر ۔

(ف۱۷) - کہ وہ انبیاء کی تکذیب کر کے عذابِ الٰہی سے ہلاک ہوتے رہے ہیں ۔ یہی حال ان کا ہے تو انہیں عذابِ الٰہی سے ڈرتے رہنا چاہیئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Walaw fatahna AAalayhim baban mina alssamai fathalloo feehi yaAArujoona
14. وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْهِ یَعْرُجُوْنَۙ۝۱۴

14. And if We open any door for them in the heaven that they may ascend through it in the day.
14. اور اگر ہم ان کے لئے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیں کہ دن کو اس میں چڑھتے


--------------------------------------------------------------------------------
15. Laqaloo innama sukkirat absaruna bal nahnu qawmun mashooroona
15. لَقَالُوْۤا اِنَّمَا سُكِّرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُوْرُوْنَ۠۝۱۵

15. Even then they would say, 'Our sights have been tied, rather we have been mesmerized.'
15. جب بھی یہی کہتے کہ ہماری نگاہ باندھ دی گئی ہے بلکہ ہم پر جادو ہوا ہے (ف۱۸)

(ف۱۸) - یعنی ان کُفّار کا عناد اس درجہ پر پہنچ گیا ہے کہ اگر ان کے لئے آسمان میں دروازہ کھول دیا جائے اور انہیں اس میں چڑھنا میسّر ہو اور دن میں اس سے گزریں اور آنکھوں سے دیکھیں جب بھی نہ مانیں اور یہ کہہ دیں کہ ہماری نظر بندی کی گئی اور ہم پر جادو ہوا تو جب خود اپنے معائنہ سے انہیں یقین حاصل نہ ہوا تو ملائکہ کے آنے اور گواہی دینے سے جس کو یہ طلب کرتے ہیں انہیں کیا فائدہ ہوگا ؟

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 91912 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ