اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 2:21 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

سُورۃ الا عراف
2010-11-11, 1:15 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - یہ سورت مکّۂ مکرّمہ میں نازِل ہوئی اور ایک روایت میں ہے کہ یہ سورت مکیّہ ہے سواء پانچ آیتوں کے جن میں سے پہلی ''وَاسْئَلْھُمْ عَنِ الْقَرْیَۃِ الَّتِیْ '' ہے اس سورت میں دو سو چھ۲۰۶ آیتیں اور چوبیس رکوع ہیں اور تین ہزار تین سو پچیس کلمے اور چودہ ہزار دس ۱۴۰۱۰ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Aliflammeemsad
1. الٓمّٓصٓۚ۝۱

1. O beloved prophet! (Alif Lam, Mim, Saad.)
1. اے محبوب


--------------------------------------------------------------------------------
2. Kitabun onzila ilayka fala yakun fee sadrika harajun minhu litunthira bihi wathikra lilmumineena
2. كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰی لِلْمُؤْمِنِیْنَ۝۲

2. A Book has been sent to you, so let there be no impediment in your heart because of it, so that you may warn therewith and an admonition to the muslims.
2. ایک کتاب تمہاری طرف اُتاری گئی تو تمہارا جی اس سے نہ رکے (ف۲) اس لئے کہ تم اس سے ڈر سناؤ اور مسلمانوں کو نصیحت

(ف۲) - بایں خیال کہ شاید لوگ نہ مانیں اور اس سے اِعراض کریں اور اس کی تکذیب کے درپے ہوں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. IttabiAAoo ma onzila ilaykum min rabbikum wala tattabiAAoo min doonihi awliyaa qaleelan ma tathakkaroona
3. اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ۝۳

3. O' people! Follow what has been sent down to you from your Lord, and do not go behind other masters leaving Him. Very little you understand.
3. اے لوگو اس پر چلو جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اُترا (ف۳) اور اسے چھوڑ کر اور حاکموں کے پیچھے نہ جاؤ بہت ہی کم سمجھتے ہو

(ف۳) - یعنی قرآن شریف جس میں ہدایت و نور کا بیان ہے ۔ زُجاج نے کہا کہ اِتّباع کرو قرآن کا اور اس چیز کا جو نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم لائے کیونکہ یہ سب اللّٰہ کا نازِل کیا ہوا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں فرمایا ۔ '' مَآاٰتَاکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ الآیہ'' یعنی جو کچھ رسول تمہارے پاس لائیں اسے اخذ کرو اور جس سے منع فرمائیں اس سے باز رہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Wakam min qaryatin ahlaknaha fajaaha basuna bayatan aw hum qailoona
4. وَ كَمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَیَاتًا اَوْ هُمْ قَآىِٕلُوْنَ۝۴

4. And many a town We have destroyed then Our torment came upon them by night or while they slept in the noon.
4. اور کتنی ہی بستیاں ہم نے ہلاک کیں (ف۴) تو ان پر ہمارا عذاب رات میں آیا یا جب وہ دوپہر کو سوتے تھے (ف۵)

(ف۴) - اب حکمِ الٰہی کا اِتّباع ترک کرنے اور اس سے اِعراض کرنے کے نتائج پچھلی قوموں کے حالات میں دکھائے جاتے ہیں ۔

(ف۵) - معنٰی یہ ہیں کہ ہمارا عذاب ایسے وقت آیا جب کہ انہیں خیال بھی نہ تھا یا تو رات کا وقت تھا اور وہ آرام کی نیند سوتے تھے یا دن میں قیلولہ کا و قت تھا اور وہ مصروفِ راحت تھے نہ عذاب کے نُزول کی کوئی نشانی تھی نہ قرینہ کہ پہلے سے آگاہ ہوتے اچانک آ گیا اس سے کُفَّار کو مُتنبِّہ کیا جاتا ہے کہ وہ اسبابِ امن و راحت پر مغرور نہ ہوں ، عذابِ الٰہی جب آتا ہے تو دَفۡعَۃً آجاتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Fama kana daAAwahum ith jaahum basuna illa an qaloo inna kunna thalimeena
5. فَمَا كَانَ دَعْوٰىهُمْ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ۝۵

5. Then nothing came out from their mouths when Our torment came upon them but they said, 'we were unjust people.'
5. تو ان کے منھ سے کچھ نہ نکلا جب ہمارا عذاب ان پر آیا مگر یہی بولے کہ ہم ظالم تھے (ف۶)

(ف۶) - عذاب آنے پر انہوں نے اپنے جُرم کا اِعتِراف کیا اور اس وقت اِعتِراف بھی فائدہ نہیں دیتا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Falanasalanna allatheena orsila ilayhim walanasalanna almursaleena
6. فَلَنَسْـَٔلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْهِمْ وَ لَنَسْـَٔلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَۙ۝۶

6. Then undoubtedly, We are necessarily to ask from those to whom Messengers were sent and undoubtedly, We are necessarily to ask from the Messengers.
6. تو بے شک ضرور ہمیں پوچھنا ہے ان سے جن کے پاس رسول گئے (ف۷) اور بے شک ضرور ہمیں پوچھنا ہے رسولوں سے (ف۸)

(ف۷) - کہ انہوں نے رسولوں کی د عوت کا کیا جواب دیا اور ان کے حکم کی کیا تعمیل کی ۔

(ف۸) - کہ انہوں نے اپنی اُمّتوں کو ہمارے پیام پہنچائے اور ان اُمّتوں نے انہیں کیا جواب دیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Falanaqussanna AAalayhim biAAilmin wama kunna ghaibeena
7. فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْهِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا كُنَّا غَآىِٕبِیْنَ۝۷

7. Then surely We shall tell them with Our knowledge and We were not absent.
7. تو ضرور ہم ان کو بتا دیں گے (ف۹) اپنے علم سے اور ہم کچھ غائب نہ تھے

(ف۹) - رسولوں کو بھی اور ان کی اُمّتوں کو بھی کہ انہوں نے دنیا میں کیا کیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Waalwaznu yawmaithini alhaqqu faman thaqulat mawazeenuhu faolaika humu almuflihoona
8. وَ الْوَزْنُ یَوْمَىِٕذِ ِ۟الْحَقُّ ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۝۸

8. And the weighing on that day is sure then those whoso scales are heavy, they are to attain their objects.
8. اور اس دن تول ضرور ہونی ہے (ف۱۰) تو جن کے پلّے بھاری ہوئے (ف۱۱) وہی مراد کو پہنچے

(ف۱۰) - اس طرح کہ اللّٰہ عزّوجلّ ایک میزان قائم فرمائے گا جس کا ہر ایک پلّہ اتنی وُسعت رکھے گا جیسی مشرق و مغرب کے درمیان وُسعت ہے ۔ ابنِ جوزی نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ حضرت داؤد علیہ الصلٰوۃ و السلام نے بارگاہِ الٰہی میں میزان دیکھنے کی درخواست کی جب میزان دکھائی گئی اور آپ نے اس کے پلّوں کی وُسعت دیکھی تو عرض کیا یا ربّ کس کا مقدور ہے کہ ان کو نیکیوں سے بھر سکے ارشاد ہوا کہ اے داؤد میں جب اپنے بندوں سے راضی ہوتا ہوں تو ایک کھجور سے اس کو بھر دیتا ہوں یعنی تھوڑی نیکی بھی مقبول ہوجائے تو فضلِ الٰہی سے اتنی بڑھ جاتی ہے کہ میزان کو بھر دے ۔

(ف۱۱) - نیکیاں زیادہ ہوئیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Waman khaffat mawazeenuhu faolaika allatheena khasiroo anfusahum bima kanoo biayatina yathlimoona
9. وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓىِٕكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَظْلِمُوْنَ۝۹

9. And those whose scales are light, then they are the persons who have put their souls in loss, the recompense of those excesses which they used to do with Our signs.
9. اور جن کے پلے ہلکے ہوئے (ف۱۲) تو وہی ہیں جنہوں نے اپنی جان گھاٹے میں ڈالی اُن زیادتیوں کا بدلہ جو ہماری آیتوں پر کرتے تھے (ف۱۳)

(ف۱۲) - اور ان میں کوئی نیکی نہ ہوئی یہ کُفّار کا حال ہوگا جو ایمان سے محروم ہیں اور اس وجہ سے ان کا کوئی عمل مقبول نہیں ۔

(ف۱۳) - کہ ان کو چھوڑتے تھے ، جھٹلاتے تھے ، ان کی اِطاعت سے منہ موڑتے تھے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Walaqad makkannakum fee alardi wajaAAalna lakum feeha maAAayisha qaleelan ma tashkuroona
10. وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠۝۱۰

10. And undoubtedly, We established you in the earth, and have made therein the means of your livelihood. How little thanks you give.
10. اور بے شک ہم نے تمہیں زمین میں جماؤ دیا اور تمہارے لئے اس میں زندگی کے اسباب بنائے (ف۱۴) بہت ہی کم شکر کرتے ہو (ف۱۵)

(ف۱۴) - اور اپنے فضل سے تمہیں راحتیں دیں باوجود اس کے تم ۔

(ف۱۵) - شکر کی حقیقت نعمت کا تصور اور اس کا اظہار ہے اور ناشکری نعمت کو بھول جانا اور اس کو چُھپانا ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 27010 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ