Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful. اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ الم نشرح مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱ رکوع ، آٹھ ۸ آیتیں ، ستائیس۲۷ کلمے ، ایک سو تین۱۰۳ حرف ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 1. Alam nashrah laka sadraka 1. اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ۱
1. Have We not expanded your breast? 1. کیا ہم نے تمھارے لئے سینہ کشادہ نہ کیا (ف۲)
(ف۲) - یعنی ہم نے آپ کے سینہ کو کشادہ اور وسیع کیا ہدایت و معرفت اور موعظت و نبوّت اور علم وحکمت کے لئے یہاں تک کہ عالِمِ غیب و شہادت اس کی وسعت میں سما گئے اور علائقِ جسمانیہ ، انوارِ روحانیہ کے لئے مانع نہ ہوسکے اور علومِ لدنّیہ و حکمِ الٰہیہ و معارفِ ربانیّہ و حقائقِ رحمانیہ سینۂِ پاک میں جلوہ نما ہوئے ۔ اور ظاہری شرحِ صدر بھی بار بار ہوا ابتدائے عمر شریف میں اور ابتدائے نزولِ وحی کے وقت اور شبِ معراج جیسا کہ احادیث میں آیا ہے ، اس کی شکل یہ تھی کہ جبریلِ امین نے سینۂِ پاک کو چاک کرکے قلبِ مبارک نکالا اور زریں طشت میں آبِ زمزم سے غسل دیا اور نور و حکمت سے بھر کر اس کو اس کی جگہ رکھ دیا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 2. WawadaAAna AAanka wizraka 2. وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ۲
2. And removed from you, your burden, 2. اور تم پر سے تمہارا وہ بوجھ اتار لیا
-------------------------------------------------------------------------------- 3. Allathee anqada thahraka 3. الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ۳
3. Which had broken your back 3. جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی (ف۳)
(ف۳) - اس بوجھ سے مراد یا وہ غم ہے جو آپ کو کفّار کے ایمان نہ لانے سے رہتا تھا یا امّت کے گناہوں کا غم جس میں قلبِ مبارک مشغول رہتا تھا ، مراد یہ ہے کہ ہم نے آپ کو مقبول الشفاعت کر کے وہ بارِ غم دور کردیا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 4. WarafaAAna laka thikraka 4. وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ۴
4. And We have exalted for you your remembrance. 4. اور ہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بلند کر دیا (ف۴)
(ف۴) - حدیث شریف میں ہے سیّدِعالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے حضرت جبریل سے اس آیت کو دریافت فرمایا تو انہوں نے کہا اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ آپ کے ذکر کی بلندی یہ ہے کہ جب میرا ذکر کیا جائے میرے ساتھ آپ کا بھی ذکر کیا جائے ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں کہ مراد اس سے یہ ہے کہ اذان میں ، تکبیر میں ، تشہد میں ، منبروں پر ، خطبوں میں ۔ تو اگر کوئی اللہ تعالٰی کی عبادت کرے ہر بات میں اس کی تصدیق کرے اور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رسالت کی گواہی نہ دے تو یہ سب بے کار وہ کافر ہی رہے گا ۔ قتادہ نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے آپ کا ذکر دنیا و آخرت میں بلند کیا ہر خطیب ہر تشہد پڑھنے والا اَشْھَدُاَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ساتھ اَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ پکارتا ہے ۔ بعض مفسّرین نے فرمایا کہ آپ کے ذکر کی بلندی یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے انبیاء سے آپ پر ایمان لانے کا عہد لیا ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 5. Fainna maAAa alAAusri yusran 5. فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ۵
5. Therefore, surely there is ease with hardship. 5. تو بے شک دشواری کے ساتھ آسانی ہے
-------------------------------------------------------------------------------- 6. Inna maAAa alAAusri yusran 6. اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ۶
6. Undoubtedly, there is ease with hardship. 6. بے شک دشواری کے ساتھ اور آسانی ہے (ف۵)
(ف۵) - یعنی جو شدّت و سختی کہ آپ کفّارکے مقابلے میں برداشت فرمارہے ہیں اس کے ساتھ ہی آسانی ہے کہ ہم آپ کو ان پر غلبہ عطا فرمائیں گے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 7. Faitha faraghta fainsab 7. فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ۷
7. So, when you are free after prayer, then strive hard in invocation. 7. تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں (ف۶) محنت کرو (ف۷)
(ف۶) - یعنی آخرت کی ۔
(ف۷) - کہ دعا بعدِ نماز مقبول ہوتی ہے ، اس دعا سے مراد آخرِ نماز کی وہ دعا ہے جو نماز کے اندر ہو یا وہ دعا جو سلام کے بعد ہو ، اس میں اختلاف ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 8. Waila rabbika fairghab 8. وَ اِلٰی رَبِّكَ فَارْغَبْ۠۸
8. And attend to your Lord only. 8. اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو (ف۸)
(ف۸) - اسی کے فضل کے طالب رہو اور اسی پر توکل کرو ۔
--------------------------------------------------------------------------------
|