Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful. اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۃ الاعلٰی مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱ رکوع ، انیس۱۹ آیتیں ، بہتّر ۲ ۷کلمے ، دو سو اکانوے ۲۹۱ حرف ہیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 1. Sabbihi isma rabbika alaAAla 1. سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَیۙ۱
1. Glorify the name of your Lord, the Most High. 1. اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جو سب سے بلند ہے (ف۲)
(ف۲) - یعنی اس کا ذکر عظمت و احترام کے ساتھ کرو ۔ حدیث میں ہے جب یہ آیت نازل ہوئی سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اس کو اپنے سجدہ میں داخل کرو یعنی سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہو ۔ (ابوداؤد)
-------------------------------------------------------------------------------- 2. Allathee khalaqa fasawwa 2. الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰی۪ۙ۲
2. Who made and perfected. 2. جس نے بنا کر ٹھیک کیا (ف۳)
(ف۳) - یعنی ہر چیز کی پیدائش ایسی مناسب فرمائی جو پیدا کرنے والے کے علم و حکمت پر دلالت کرتی ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 3. Waallathee qaddara fahada 3. وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰی۪ۙ۳
3. And who after estimation guided. 3. اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی (ف۴)
(ف۴) - یعنی امور کو ازل میں مقدر کیا اور اس کی طرف راہ دی ، یا یہ معنٰی ہیں کہ روزیاں مقدر کیں اور ان کے طریقِ کسب کی راہ بتائی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 4. Waallathee akhraja almarAAa 4. وَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰی۪ۙ۴
4. And who brought forth the pasturage. 4. اور جس نے چارا نکالا
-------------------------------------------------------------------------------- 5. FajaAAalahu ghuthaan ahwa 5. فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰیؕ۵
5. Then turned it dry black. 5. پھر اسے خشک سیاہ کر دیا
-------------------------------------------------------------------------------- 6. Sanuqrioka fala tansa 6. سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤیۙ۶
6. Now We shall teach you that you shall never forget it. 6. اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے (ف۵)
(ف۵) - یہ اللہ تعالٰی کی طرف سے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو بشارت ہے کہ آپ کو حفظِ قرآن کی نعمت بے محنت عطا ہوئی اور یہ آپ کا معجزہ ہے کہ اتنی بڑی کتابِ عظیم بغیر محنت و مشقّت اور بغیر تکرار و دور کے آپ کو حفظ ہوگئی ۔ (جمل)
-------------------------------------------------------------------------------- 7. Illa ma shaa Allahu innahu yaAAlamu aljahra wama yakhfa 7. اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰیؕ۷
7. But whatever Allah wills, undoubtedly, He knows the open and the hidden. 7. مگر جو اللہ چاہے (ف۶) بے شک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چُھپے کو
(ف۶) - مفسّرین نے فرمایا کہ یہ استثناء واقع نہ ہوا اور اللہ تعالٰی نے نہ چاہا کہ آپ کچھ بھولیں ۔ (خازن)
-------------------------------------------------------------------------------- 8. Wanuyassiruka lilyusra 8. وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰیۚۖ۸
8. And We shall make for you the things easy. 8. اور ہم تمہارے لئے آسانی کا سامان کر دیں گے (ف۷)
(ف۷) - کہ وحی تمہیں بے محنت یاد رہے گی ۔ مفسّرین کا ایک قول یہ ہے کہ آسانی کے سامان سے شریعتِ اسلام مراد ہے جو نہایت سہل و آسان ہے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 9. Fathakkir in nafaAAati alththikra 9. فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰیؕ۹
9. Therefore, admonish you, if admonition is profitable. 9. تو تم نصیحت فرماؤ (ف۸) اگر نصیحت کام دے (ف۹)
(ف۸) - اس قرآنِ مجید سے ۔
(ف۹) - اور کچھ لوگ اس سے منتفع ہوں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 10. Sayaththakkaru man yakhsha 10. سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰیۙ۱۰
10. Soon he who fears will be admonished. 10. عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے (ف۱۰)
(ف۱۰) - اللہ تعالٰی سے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 11. Wayatajannabuha alashqa 11. وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَیۙ۱۱
11. And the evil fated will be away from it. 11. اور اس (ف۱۱) سے وہ بڑا بد بخت دور رہے گا
(ف۱۱) - پندو نصیحت ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 12. Allathee yasla alnnara alkubra 12. الَّذِیْ یَصْلَی النَّارَ الْكُبْرٰیۚ۱۲
12. He who will enter the greatest fire. 12. جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا (ف۱۲)
(ف۱۲) - شانِ نزول : بعض مفسّرین نے فرمایا کہ یہ آیت ولید بن مغیرہ اور عتبہ بن ربیعہ کے حق میں نازل ہوئی ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 13. Thumma la yamootu feeha wala yahya 13. ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰیؕ۱۳
13. Then he will neither die there in nor live. 13. پھر نہ اس میں مرے (ف۱۳) اور نہ جیئے (ف۱۴)
(ف۱۳) - کہ مر کر ہی عذاب سے چھوٹ سکے ۔
(ف۱۴) - ایسا جینا جس سے کچھ بھی آرام پائے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 14. Qad aflaha man tazakka 14. قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰیۙ۱۴
14. Undoubtedly, he attained to his goal who purified. 14. بے شک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا (ف۱۵)
(ف۱۵) - ایمان لا کر ، یا یہ معنٰی ہیں کہ اس نماز کے لئے طہارت کی ، اس تقدیر پر آیت سے نماز کے لئے وضو اورغسل ثابت ہوتا ہے ۔ (تفسیر احمدی)
-------------------------------------------------------------------------------- 15. Wathakara isma rabbihi fasalla 15. وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰیؕ۱۵
15. And offered prayer remembering the name of his Lord. 15. اور اپنے رب کا نام لے کر (ف۱۶) نماز پڑھی (ف۱۷)
(ف۱۶) - یعنی تکبیرِافتتاح کہہ کر ۔
(ف۱۷) - پنج گانہ ۔ مسئلہ : اس آیت سے تکبیر افتتاح ثابت ہوئی اور یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ نماز کا جزو نہیں ہے کیونکہ نماز کا اس پر عطف کیا گیا ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ افتتا ح نماز کااللہ تعالٰی کے ہر نام سے جائز ہے اس آیت کی تفسیر میں یہ کہا گیا ہے کہ تَزکّٰی سے صدقۂِ فطر دینا اور رب کا نام لینے سے عید گاہ کے راستہ میں تکبیریں کہنااور نماز سے نمازِ عید مراد ہے ۔ (تفسیر مدارک و احمدی )
-------------------------------------------------------------------------------- 16. Bal tuthiroona alhayata alddunya 16. بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؗۖ۱۶
16. But you prefer the living world. 16. بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو (ف۱۸)
(ف۱۸) - آخرت پر ۔ اسی لئے وہ عمل نہیں کرتے جو وہاں کام آئیں ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 17. Waalakhiratu khayrun waabqa 17. وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰیؕ۱۷
17. And the Hereafter is better and lasting. 17. اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی
-------------------------------------------------------------------------------- 18. Inna hatha lafee alssuhufi aloola 18. اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰیۙ۱۸
18. Undoubtedly, this is in the ancient Books. 18. بے شک یہ (ف۱۹) اگلے صحیفوں میں ہے (ف۲۰)
(ف۱۹) - یعنی ستھروں کا مراد کو پہنچنا اور آخرت کا بہتر ہونا ۔
(ف۲۰) - جو قرآنِ کریم سے پہلے ناز ل ہوئے ۔
-------------------------------------------------------------------------------- 19. Suhufi ibraheema wamoosa 19. صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰی۠۱۹
19. In the scriptures of Ibrahim and Musa. 19. ابراہیم اور موسٰی کے صحیفوں میں
--------------------------------------------------------------------------------
|