اسلامی ویب
لوگو بدھ, 2024-12-25, 1:06 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 7:16 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ دہر اس کا نام سورۂِ انسان بھی ہے ، مجاہد وقتادہ اور جمہور کے نزدیک یہ سورت مدنیّہ ہے ، بعض نے اس کو مکّیہ کہا ہے ، اس میں دو۲ رکوع ، اکتّیس۳۱ آیتیں ، دو سو چالیس ۴۰ ۲کلمے اور ایک ہزار چوّن ۱۰۵۴ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Hal ata AAala alinsani heenun mina alddahri lam yakun shayan mathkooran
1. هَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْـًٔا مَّذْكُوْرًا۝۱

1. Undoubtedly, there has come upon man a time when there was no mentioning of his name anywhere.
1. بے شک آدمی پر (ف۲) ایک وقت وہ گزرا کہ کہیں اس کا نام بھی نہ تھا (ف۳)

(ف۲) - یعنی حضرت آدم علیہ السلام پر نفخِ روح سے پہلے چالیس سال کا ۔

(ف۳) - کیونکہ وہ ایک مٹی کا خمیر تھا ، نہ کہیں اس کا ذکر تھا ، نہ اس کو کوئی جانتا تھا ، نہ کسی کو اس کی پیدائش کی حکمتیں معلوم تھیں ۔ اس آیت کی تفسیر میں یہ بھی کہا گیا ہے انسان سے جنس مراد ہے اوروقت سے اس کے حمل میں رہنے کا زمانہ ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Inna khalaqna alinsana min nutfatin amshajin nabtaleehi fajaAAalnahu sameeAAan baseeran
2. اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ ۖۗ نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا۝۲

2. Undoubtedly, We created man from a mingled sperm drop that We might try him, so We made him hearing, seeing.
2. بے شک ہم نے آدمی کو پیدا کیا ملی ہوئی منی سے (ف۴) کہ وہ اسے جانچیں (ف۵) تو اسے سنتا دیکھتا کر دیا (ف۶)

(ف۴) - مردو عورت کی ۔

(ف۵) - مکلّف کرکے اپنے امرو نہی سے ۔

(ف۶) - تاکہ دلائل کا مشاہدہ اور آیات کا استماع کرسکے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Inna hadaynahu alssabeela imma shakiran waimma kafooran
3. اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا۝۳

3. Undoubtedly, We have shown him the way, whether he be grateful or ungrateful.
3. بے شک ہم نے اسے راہ بتائی (ف۷) یا حق مانتا (ف۸) یا ناشکری کرتا (ف۹)

(ف۷) - دلائل قائم کرکے ، رسول بھیج کر ،کتابیں نازل فرما کر ، تاکہ ہو ۔

(ف۸) - یعنی مومن سعید ۔

(ف۹) - کافر شقی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Inna aAAtadna lilkafireena salasila waaghlalan wasaAAeeran
4. اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا۝۴

4. Undoubtedly, We have already prepared for the infidels' chains and iron collars and a blazing fire.
4. بے شک ہم نے کافروں کے لئے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں (ف۱۰) اور طوق (ف۱۱) اور بھڑکتی آگ (ف۱۲)

(ف۱۰) - جنہیں باندھ کر دوزخ کی طرف گھسیٹے جائیں گے ۔

(ف۱۱) - جو گلوں میں ڈالے جائیں گے ۔

(ف۱۲) - جس میں جَلائے جائیں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Inna alabrara yashraboona min kasin kana mizajuha kafooran
5. اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ۝۵

5. Undoubtedly, the virtuous will drink of a cup whereof the admixture is camphor.
5. بے شک نیک پئیں گے اس جام میں سے جس کی ملونی کافور ہے وہ کافور کیا ایک چشمہ ہے (ف۱۳)

(ف۱۳) - جنّت میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. AAaynan yashrabu biha AAibadu Allahi yufajjiroonaha tafjeeran
6. عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا۝۶

6. What is the camphor, it is spring wherefrom the most special bondmen of Allah will drink. They will make it gush forth wherever they would like in their places.
6. جس میں سے اللہ کے نہایت خاص بندے پئیں گے اپنے محلّوں میں سے جہاں چاہیں بہا کر لے جائیں گے (ف۱۴)

(ف۱۴) - ابرار کے ثواب بیان فرمانے کے بعد ان کے اعمال کا ذکر فرمایا جاتا ہے ، جو اس ثواب کا سبب ہوئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Yoofoona bialnnathri wayakhafoona yawman kana sharruhu mustateeran
7. یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ یَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا۝۷

7. They fulfil their vows, and fear a day the evil of which is wide-spread.
7. اپنی منتیں پوری کرتے ہیں (ف۱۵) اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی (ف۱۶) پھیلی ہوئی ہے (ف۱۷)

(ف۱۵) - مَنّت یہ ہے کہ جو چیز آدمی پر واجب نہیں ہے وہ کسی شرط سے اپنے اوپر واجب کرے ، مثلاً یہ کہے کہ اگر میرا مریض اچھا ہو یا میرا مسافر بخیر واپس آئے تو میں راہِ خدا میں اس قدر صدقہ دوں گا یا اتنی رکعتیں نماز پڑھوں گا ۔ اس نذر کی وفا واجب ہوتی ہے ۔ معنٰی یہ ہیں کہ وہ لوگ طاعت و عبادت اور شرع کے واجبات کے عامل ہیں حتّٰی کہ جو طاعاتِ غیرِ واجبہ اپنے اوپر نذر سے واجب کرلیتے ہیں ، اس کو بھی ادا کرتے ہیں ۔

(ف۱۶) - یعنی شدّت اور سختی ۔

(ف۱۷) - قتادہ نے کہا کہ اس دن کی شدّت اس قدر پھیلی ہوئی ہے کہ آسمان پھٹ جائیں گے ، ستارے گِر پڑیں گے ، چاند سورج بے نور ہوجائیں گے ، پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے ، کوئی عمارت باقی نہ رہے گی ۔ اس کے بعد یہ بتایا جاتا ہے کہ ان کے اعمال ریا و نمائش سے خالی ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. WayutAAimona alttaAAama AAala hubbihi miskeenan wayateeman waaseeran
8. وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰی حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا۝۸

8. And they feed, for love of Him, the poor. The orphan and the prisoner.
8. اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبّت پر (ف۱۸) مسکین اور یتیم اور اسیر کو

(ف۱۸) - یعنی ایسی حالت میں جب کہ خود انہیں کھانے کی حاجت و خواہش ہو اور بعض مفسّرین نے اس کے یہ معنٰی لئے ہیں کہ اللہ تعالٰی کی محبّت میں کھلاتے ہیں ۔ شانِ نزول: یہ آیت حضرت علیِ مرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا اور ان کی کنیز فضّہ کے حق میں نازل ہوئی ، حسنینِ کریمین رضی اللہ تعالٰی عنھما بیمار ہوئے ، ان حضرات نے ان کی صحت پر تین روزوں کی نذر مانی ، اللہ تعالٰی نے صحت دی ، نذر کی وفا کا وقت آیا ، سب صاحبوں نے روزے رکھے ، حضرت علیِ مرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک یہودی سے تین صاع (صاع ایک پیمانہ ہے) جَو لائے ، حضرت خاتونِ جنّت نے ایک ایک صاع تینوں دن پکایا لیکن جب افطار کاوقت آیا اور روٹیاں سامنے رکھیں تو ایک روز مسکین ، ایک روز یتیم ، ایک روز اسیر آیا اور تینوں روز یہ سب روٹیاں ان لوگوں کو دے دی گئیں اور صرف پانی سے افطار کرکے اگلا روزہ رکھ لیا گیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Innama nutAAimukum liwajhi Allahi la nureedu minkum jazaan wala shukooran
9. اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا۝۹

9. They say to them, 'We feed you for Allah pleasure only. We desire no recompense or thanks from you'.
9. ان سے کہتے ہیں ہم تمہیں خاص اللہ کے لئے کھانا دیتے ہیں تم سے کوئی بدلہ یا شکر گزاری نہیں مانگتے


--------------------------------------------------------------------------------
10. Inna nakhafu min rabbina yawman AAaboosan qamtareeran
10. اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا۝۱۰

10. Undoubtedly, we fear from our Lord a day, which is frowning and very hard.
10. بے شک ہمیں اپنے رب سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بہت ترش نہایت سخت ہے (ف۱۹)

(ف۱۹) - لہذا ہم اپنے عمل کی جزاء یا شکر گزاری تم سے نہیں چاہتے ۔ یہ عمل اس لئے ہے کہ ہم اس دن خوف سے امن میں رہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Fawaqahumu Allahu sharra thalika alyawmi walaqqahum nadratan wasurooran
11. فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًاۚ۝۱۱

11. So Allah has saved them from the evil of that day and granted them cheerfulness and happiness.
11. تو انہیں اللہ نے اس دن کے شر سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور شادمانی دی


--------------------------------------------------------------------------------
12. Wajazahum bima sabaroo jannatan wahareeran
12. وَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ۝۱۲

12. And recompensed them for their patience with a Garden, and silken clothes.
12. اور ان کے صبر پر انہیں جنّت اور ریشمی کپڑے صلہ میں دیئے


--------------------------------------------------------------------------------
13. Muttakieena feeha AAala alaraiki la yarawna feeha shamsan wala zamhareeran
13. مُّتَّكِـِٕیْنَ فِیْهَا عَلَی الْاَرَآىِٕكِ ۚ لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًاۚ۝۱۳

13. They will be reclined upon coaches in the Garden neither they will see therein sunny heat nor excessive cold.
13. جنّت میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے نہ اس میں دھوپ دیکھیں گے نہ ٹھٹھر (ف۲۰)

(ف۲۰) - یعنی گرمی یا سردی کی کوئی تکلیف وہا ں نہ ہوگی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Wadaniyatan AAalayhim thilaluha wathullilat qutoofuha tathleelan
14. وَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا۝۱۴

14. And its shades will be inclined over them, and its clusters would have been made hanging down.
14. اور اس کے (ف۲۱) سائے ان پر جھکے ہوں گے اور اس کے گُچّھے جھکا کر نیچے کر دیئے ہوں گے (ف۲۲)

(ف۲۱) - یعنی بہشتی درختوں کے ۔

(ف۲۲) - کہ کھڑے ، بیٹھے ، لیٹے ، ہر حال میں خوشے باآسانی لے سکیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. Wayutafu AAalayhim bianiyatin min fiddatin waakwabin kanat qawareera
15. وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَؔوَارِیْرَاۡۙ۝۱۵

15. And there shall be passed around them silver vessels and goblets, which will be bright as glass.
15. اور ان پر چاندی کے برتنوں اور کوزوں کا دور ہو گا جو شیشے کے مثل ہو رہے ہوں گے


--------------------------------------------------------------------------------
16. Qawareera min fiddatin qaddarooha taqdeeran
16. قَؔوَارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا۝۱۶

16. What type of glass, glass of silver, the cupbearers would have placed them on complete measurement.
16. کیسے شیشے چاندی کے (ف۲۳) ساقیوں نے انہیں پورے اندازہ پر رکھا ہو گا (ف۲۴)

(ف۲۳) - جنّتی برتن چاندی کے ہوں گے اور چاندی کے رنگ اور اس کے حسن کے ساتھ مثل آبگینہ کے صاف شفاف ہوں گے ،کہ ان میں جو چیز پی جائے گی وہ باہر سے نظر آئے گی ۔

(ف۲۴) - یعنی پینے والوں کی رغبت کی قدر ، نہ اس سے کم ، نہ زیادہ ۔ یہ سلیقہ جنّتی خدام کے ساتھ خاص ہے دنیا کے ساقیوں کو میسّرنہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. Wayusqawna feeha kasan kana mizajuha zanjabeelan
17. وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ۝۱۷

17. Therein, they shall be made to drink a cup whose mixture will be ginger.
17. اور اس میں وہ جام پلائے جائیں گے (ف۲۵) جس کی ملونی ادرک ہو گی (ف۲۶)

(ف۲۵) - شرابِ طہور کے ۔

(ف۲۶) - اس کی آمیزش سے شراب کی لذّت اور زیادہ ہوجائے گی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. AAaynan feeha tusamma salsabeelan
18. عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰی سَلْسَبِیْلًا۝۱۸

18. What ginger is, it is a spring in the Paradise called Sal-Sabil.
18. وہ ادرک کیا ہے جنّت میں ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہتے ہیں (ف۲۷)

(ف۲۷) - مقرّبین تو خالص اسی کو پئیں گے اور باقی اہلِ جنّت کی شرابوں میں اس کی آمیزش ہوگی ۔ یہ چشمہ زیرِ عرش سے جنّتِ عدن ہوتا ہوا تمام جنّتوں میں گذرتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
19. Wayatoofu AAalayhim wildanun mukhalladoona itha raaytahum hasibtahum luluan manthooran
19. وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ ۚ اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا۝۱۹

19. And never aging youths shall go around them for service, when you see them; you think them to be pearls sprinkled.
19. اور ان کے آس پاس خدمت میں پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے (ف۲۸) جب تو انہیں دیکھے تو انہیں سمجھے کہ موتی ہیں بکھیرے ہوئے (ف۲۹)

(ف۲۸) - جو نہ کبھی مریں گے ، نہ بوڑھے ہوں گے ، نہ ان میں کوئی تغیّر آئے گا ، نہ خدمت سے اکتائیں گے ، ان کے حسن کا یہ عالَم ہوگا ۔

(ف۲۹) - یعنی جس طرح فرشِ مصفّٰی پر گوہرِ آبدار غلطاں ہو اس حسن و صفا کے ساتھ جنّتی غلمان مشغولِ خدمت ہوں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. Waitha raayta thamma raayta naAAeeman wamulkan kabeeran
20. وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا۝۲۰

20. And when you look to them, you see a bliss and a great Kingdom.
20. اور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے (ف۳۰) اور بڑی سلطنت (ف۳۱)

(ف۳۰) - جس کا وصف بیان میں نہیں آسکتا ۔

(ف۳۱) - جس کی حدّ و نہایت نہیں ، نہ اس کو زوال ، نہ جنّتی کو وہاں سے انتقال ۔ وسعت کا یہ عالَم کہ ادنٰی مرتبہ کا جنّتی جب اپنے مِلک میں نظر کرے گا تو ہزار برس کی راہ تک ایسے ہی دیکھے گا جیسے اپنے قریب کی جگہ دیکھتاہو ، شوکت و شکوہ یہ ہوگا کہ ملائکہ بے اجازت نہ آئیں گے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
21. AAaliyahum thiyabu sundusin khudrun waistabraqun wahulloo asawira min fiddatin wasaqahum rabbuhum sharaban tahooran
21. عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ ؗ وَّ حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ ۚ وَ سَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا۝۲۱

21. Upon their bodies, there are green silken garments and brocade and are made to wear bracelets of silver. And their Lord made them to drink pure beverage.
21. ان کے بدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے (ف۳۲) اور قنادیز کے (ف۳۳) اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے گئے (ف۳۴) اور انہیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی (ف۳۵)

(ف۳۲) - یعنی باریک ریشم کے ۔

(ف۳۳) - یعنی دبیز ریشم کے ۔

(ف۳۴) - حضرت ابنِ مسیّب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ ہر ایک جنّتی کے ہاتھ میں تین گنگن ہوں گے ، ایک چاندی کا ، ایک سونے کا ، ایک موتی کا ۔

(ف۳۵) - جو نہایت پاک صاف ، نہ اسے کسی کا ہاتھ لگا، نہ کسی نے چھوا ، نہ وہ پینے کے بعد شرابِ دنیا کی طرح جسم کے اندر سڑ کر بول بنے ، بلکہ اس کی صفائی کا یہ عالَم ہے کہ جسم کے اندر اتر کر پاکیزہ خوشبو بن کر جسم سے نکلتی ہے اہلِ جنّت کو کھانے کے بعدشراب پیش کی جائے گی ، اس کو پینے سے ان کے پیٹ صاف ہوجائیں گے اور جو انہوں نے کھایا ہے وہ پاکیزہ خوشبو بن کر ان کے جسموں سے نکلے گا اور ان کی خواہشیں اور رغبتیں پھرتازہ ہوجائیں گی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
22. Inna hatha kana lakum jazaan wakana saAAyukum mashkooran
22. اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠۝۲۲

22. It will be told to them, this is your recompense, and your labour bore fruits.
22. ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صلہ ہے (ف۳۶) اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی (ف۳۷)

(ف۳۶) - یعنی تمہاری اطاعت اور فرمانبرداری کا ۔

(ف۳۷) - کہ تم سے تمہارا رب راضی ہوا اور اس نے تمہیں ثوابِ عظیم عطا فرمایا ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 10688 | Downloads: 0 | Rating: 0.0/0


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ