File Catalog
Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - اس سورت کا نام سورۂ نُون و سورۂِ قلم ہے ، یہ سورۃ مکّیہ ہے ، اس میں دو۲ رکوع ، باون ۵۲ آیتیں ، تین سو ۳۰۰کلمے ، ایک ہزار دو سو چھپّن ۱۲۵۶ حرف ہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
1. Noon waalqalami wama yasturoona
1. نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَۙ۱
1. By the pen and by that which they (angels) write.
1. قلم (ف۲) اور ان کے لکھے کی قسم (ف۳)
(ف۲) - اللہ تعالٰی نے قلم کی قَسم ذکر فرمائی اس قلم سے مراد یا تو لکھنے والوں کے قلم ہیں جن سے دینی دنیوی مصالح و فوائد وابستہ ہیں اور یا قلمِ اعلٰی مراد ہے جو نوری قلم ہے اور اس کا طول فاصلۂِ زمین و آسمان کے برابر ہے اس نے بحکمِ الٰہی لوحِ محفوظ پر قیامت تک ہونے والے تمام امور لکھ دیئے ۔
(ف۳) - یعنی اعمالِ بنی آدم کے نگہبان فرشتوں کے لکھے کی قَسم ۔
--------------------------------------------------------------------------------
2. Ma anta biniAAmati rabbika bimajnoonin
2. مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍۚ۲
2. You are not. by the grace of your Lord, mad.
2. تم اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں (ف۴)
(ف۴) - اس کا لطف و کرم تمہارے شاملِ حال ہے اس نے تم پر انعام و احسان فرمائے نبوّت اور حکمت عطا کی فصاحتِ تامّہ ، عقلِ کامل ، پاکیزہ خصائل ، پسندیدہ اخلاق عطا کئے مخلوق کےلئے جس قدر کمالات امکان میں ہیں سب علٰی وجہِ الکمال عطا فرمائے ، ہر عیب سے ذاتِ عالی صفات کو پاک رکھا ۔ اس میں کُفّار کے اس مقولہ کا رد ہے جو انہوں نے کہا تھا ۔ یٰۤاَ یُّہَاالَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْہِ الذِّکْرُ اِنَّکَ لَمَجْنُوْن ۔
--------------------------------------------------------------------------------
3. Wainna laka laajran ghayra mamnoonin
3. وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ۳
3. And certainly, for you there is an endless reward.
3. اور ضرور تمہارے لئے بے انتہا ثواب ہے (ف۵)
(ف۵) - تبلیغِ رسالت و اظہارِ نبوّت اور خَلق کو اﷲ تعالٰی کی طرف دعوت دینے اور کفّار کی ان بے ہودہ باتوں اور افتراؤں اور طعنوں پر صبر کرنے کا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
4. Wainnaka laAAala khuluqin AAatheemin
4. وَ اِنَّكَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ۴
4. And undoubtedly, you possess excellent manners.
4. اور بے شک تمہاری خوبو بڑی شان کی ہے (ف۶)
(ف۶) - حضرت اُمُّ المومنین عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا خُلق قرآن ہے ۔ حدیث شریف میں ہے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے مجھے مکارمِ اخلاق و محاسنِ افعال کی تکمیل وتتمیم کے لئے مبعوث فرمایا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
5. Fasatubsiru wayubsiroona
5. فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَۙ۵
5. Then now you shall soon see and they shall also see;
5. تو اب کوئی دم جاتا ہے کہ تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے (ف۷)
(ف۷) - یعنی اہلِ مکّہ بھی جب ان پر عذاب نازل ہوگا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
6. Biayyikumu almaftoonu
6. بِاَىیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ۶
6. As to which of you was caught with madness.
6. کہ تم میں کون مجنون تھا
--------------------------------------------------------------------------------
7. Inna rabbaka huwa aAAlamu biman dalla AAan sabeelihi wahuwa aAAlamu bialmuhtadeena
7. اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ۪ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ۷
7. Undoubtedly, your Lord knows well him who goes astray from His path, and He knows well those who are guided.
7. بے شک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے اور وہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے
--------------------------------------------------------------------------------
8. Fala tutiAAi almukaththibeena
8. فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ۸
8. Therefore, hear not the words of the beliers.
8. تو جھٹلانے والوں کی بات نہ سننا
--------------------------------------------------------------------------------
9. Waddoo law tudhinu fayudhinoona
9. وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ۹
9. They desire that any how you should be appeased then they too would be appeased.
9. وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کرو (ف۸) تو وہ بھی نرم پڑ جائیں
(ف۸) - دِین کے معاملہ میں ان کی رعایت کرکے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
10. Wala tutiAA kulla hallafin maheenin
10. وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ۱۰
10. And hear not any such one who is a big swearer the mean.
10. اور ہر ایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا (ف۹) ذلیل
(ف۹) - کہ جھوٹی اور باطل باتوں پر قَسمیں کھانے میں دلیر ہے مراد اس سے یاولید بن مغیرہ ہے یا اسود بن یَغُوث یا اخنس بن شَریق ۔ آگے اس کی صفتوں کا بیان ہوتا ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
11. Hammazin mashshain binameemin
11. هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ۱۱
11. One who taunts a lot, going around with slander.
11. بہت طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پھرنے والا (ف۱۰)
(ف۱۰) - تاکہ لوگوں کے درمیان فساد ڈالے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
12. MannaAAin lilkhayri muAAtadin atheemin
12. مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ۱۲
12. Forbidder of good, transgressor, sinful.
12. بھلائی سے بڑا روکنے والا (ف۱۱) حد سے بڑھنے والا گنہگار (ف۱۲)
(ف۱۱) - بخیل نہ خود خرچ کرے ، نہ دوسرے کو نیک کاموں میں خرچ کرنے دے ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے اس کے معنٰی میں یہ فرمایا ہے کہ بھلائی سے روکنے سے مقصود اسلام سے روکنا ہے کیونکہ ولید بن مغیرہ اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں سے کہتا تھا کہ اگر تم میں سے کوئی اسلام میں داخل ہوا تو میں اسے اپنے مال میں سے کچھ نہ دوں گا ۔
(ف۱۲) - فاجر بدکار ۔
--------------------------------------------------------------------------------
13. AAutullin baAAda thalika zaneemin
13. عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍۙ۱۳
13. Ill-mannered, and moreover his birth is faulty.
13. درشت خو (ف۱۳) اس سب پر طُرّہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا (ف۱۴)
(ف۱۳) - بد مزاج ، بد زبان ۔
(ف۱۴) - یعنی بدگوہر تو اس سے افعالِ خبیثہ کا صدور کیا عجب ۔ مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو ولید بن مغیرہ نے اپنی ماں سے جا کر کہا کہ محمّد (مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) نے میرے حق میں دس باتیں فرمائیں ہیں نوکو تومیں جانتا ہوں کہ مجھ میں موجود ہیں لیکن دسویں بات اصل میں خطا ہونے کی اس کا حال مجھے معلوم نہیں یا تو مجھے سچ سچ بتادے ورنہ میں تیری گردن ماردوں گا اس پر اس کی ماں نے کہا کہ تیرا باپ نامرد تھا مجھے اندیشہ ہوا کہ وہ مرجائے گا تو اس کا مال غیر لے جائیں گے تو میں نے ایک چرواہے کوبلالیا تو اس سے ہے ۔ فائدہ : ولید نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی شان میں ایک جھوٹا کلمہ کہا تھا مجنون ، اس کے جواب میں اللہ تعالٰی نے اس کے دس واقعی عیوب ظاہر فرمادیئے اس سے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی فضیلت اور شانِ محبوبیّت معلوم ہوتی ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
14. An kana tha malin wabaneena
14. اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَؕ۱۴
14. This is because he possesses some wealth and children.
14. اس پر کہ کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے
--------------------------------------------------------------------------------
15. Itha tutla AAalayhi ayatuna qala asateeru alawwaleena
15. اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ۱۵
15. When Our signs are recited to him, he says 'stories of the ancients'.
15. جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں (ف۱۵) کہتا ہے اگلوں کی کہانیاں ہیں (ف۱۶)
(ف۱۵) - یعنی قرآنِ مجید ۔
(ف۱۶) - اور اس سے اس کی مراد یہ ہوتی ہے کہ جھوٹ ہے اور اس کا یہ کہنا اس کا نتیجہ ہے کہ ہم نے اس کو مال اور اولاد دی ۔
--------------------------------------------------------------------------------
16. Sanasimuhu AAala alkhurtoomi
16. سَنَسِمُهٗ عَلَی الْخُرْطُوْمِ۱۶
16. We shall soon brand upon his swine like snout.
16. قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے (ف۱۷)
(ف۱۷) - یعنی اس کا چہرہ بگاڑ دیں گے اوراس کی بد باطنی کی علامت اس کے چہرہ پر نمودار کردیں گے تاکہ اس کےلئے سببِ عار ہو آخرت میں تو یہ سب کچھ ہوگا ہی مگر دنیا میں بھی یہ خبر پوری ہو کر رہی اور اس کی ناک دغیلی ہوگئی کہتے ہیں کہ بدر میں اس کی ناک کٹ گئی کَذَا قِیْلَ خَازِن وَمدَارک وَجَلَالَیْنِ وَ اُعْتُرِاضَ عَلَیْہِ بِاَنَّ وَلِیْداً کَانَ مِنَ المُسْتَہْزِ ئِیۡنَ الَّذِیْنَ مَاتُوْا قَبْلَ بَدْرٍ ۔
--------------------------------------------------------------------------------
17. Inna balawnahum kama balawna ashaba aljannati ith aqsamoo layasrimunnaha musbiheena
17. اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ ۚ اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَۙ۱۷
17. Undoubtedly, We have tried them as We tried the owners of the garden when they swore that they would certainly reap their crop in the morning.
17. بے شک ہم نے انہیں جانچا (ف۱۸) جیسا اس باغ والوں کو جانچا تھا (ف۱۹) جب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس کے کھیت کاٹ لیں گے (ف۲۰)
(ف۱۸) - یعنی اہلِ مکّہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی دعا سے جو آپ نے فرمائی تھی کہ یارب انہیں ایسی قحط سالی میں مبتلا کر جیسی حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں ہوئی تھی چنانچہ اہلِ مکّہ قحط کی ایسی مصیبت میں مبتلا کئے گئے کہ وہ بھوک کی شدّت میں مردار اور ہڈیاں تک کھاگئے اور اس طرح آزمائش میں ڈالے گئے ۔
(ف۱۹) - اس باغ کا نام ضردان تھا یہ باغ صنعاء یمن سے دو فرسنگ کے فاصلہ پر سرِ راہ تھا اس کا مالک ایک مردِ صالح تھا جو باغ کے میوے کثرت سے فقراء کو دیتا تھا جب باغ میں جاتا فقراء کو بلالیتا تمام گرے پڑے میوے فقراء لے لیتے اور باغ میں بستر بچھادیئے جاتے جب میوے توڑے جاتے تو جتنے میوے بستروں پر گرتے وہ بھی فقراء کو دے دیئے جاتے اور جو خالص اپنا حصّہ ہوتا اس سے بھی دسواں حصّہ فقراء کو دے دیتا اسی طرح کھیتی کاٹتے وقت بھی اس نے فقراء کے حقوق بہت زیادہ مقرر کئے تھے اس کے بعد اس کے تین بیٹے وارث ہوئے انہوں نے باہم مشورہ کیا کہ مال قلیل ہے کنبہ بہت ہے اگر والد کی طرح ہم بھی خیرات جاری رکھیں تو تنگ دست ہوجائیں گے آپس میں مل کر قَسمیں کھائیں کہ صبح تڑکے لوگوں کے اٹھنے سے پہلے باغ چل کر میوے توڑ لیں چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ۔
(ف۲۰) - تاکہ مسکینوں کو خبر نہ ہو ۔
--------------------------------------------------------------------------------
18. Wala yastathnoona
18. وَ لَا یَسْتَثْنُوْنَ۱۸
18. And they said not 'if Allah please'.
18. اور انشاء اللہ نہ کہا (ف۲۱)
(ف۲۱) - یہ لوگ تو قَسمیں کھا کر سوگئے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
19. Fatafa AAalayha taifun min rabbika wahum naimoona
19. فَطَافَ عَلَیْهَا طَآىِٕفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَ هُمْ نَآىِٕمُوْنَ۱۹
19. Then something going round from your Lord went round it while they were asleep.
19. تو اس پر (ف۲۲) تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیرا کر گیا (ف۲۳) اور وہ سوتے تھے
(ف۲۲) - یعنی باغ پر ۔
(ف۲۳) - یعنی ایک بَلا آئی بحکمِ الٰہی آ گ نازل ہوئی اور باغ کو تباہ کر گئی ۔
--------------------------------------------------------------------------------
20. Faasbahat kaalssareemi
20. فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِۙ۲۰
20. And in the morning it was as it were fruits plucked.
20. تو صبح رہ گیا (ف۲۴) جیسے پھل ٹوٹا ہوا (ف۲۵)
(ف۲۴) - وہ باغ ۔
(ف۲۵) - اور ان لوگوں کو کچھ خبر نہیں یہ صبح تڑکے اٹھے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
21. Fatanadaw musbiheena
21. فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَۙ۲۱
21. Then they called one another in the morning.
21. پھر انہوں نے صبح ہوتے آپس میں ایک دوسرے کو پکارا
--------------------------------------------------------------------------------
22. Ani ighdoo AAala harthikum in kuntum sarimeena
22. اَنِ اغْدُوْا عَلٰی حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ۲۲
22. Saying, 'go to your fields early in the morning if you are going to reap'.
22. کہ تڑکے اپنی کھیتی کو چلو اگر تمہیں کاٹنی ہے
--------------------------------------------------------------------------------
23. Faintalaqoo wahum yatakhafatoona
23. فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ یَتَخَافَتُوْنَۙ۲۳
23. And they went forth early in the morning, whispering together.
23. تو چلے اور آپس میں آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے
--------------------------------------------------------------------------------
24. An la yadkhulannaha alyawma AAalaykum miskeenun
24. اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌۙ۲۴
24. That no needy person should come in your garden today.
24. کہ ہرگز آج کوئی مسکین تمہارے باغ میں آنے نہ پائے
--------------------------------------------------------------------------------
25. Waghadaw AAala hardin qadireena
25. وَّ غَدَوْا عَلٰی حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ۲۵
25. And they went forth early in the morning, determined upon their purpose.
25. اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے (ف۲۶)
(ف۲۶) - کہ کسی مسکین کو نہ آنے دیں گے اور وہ تمام میوہ اپنے قبضہ میں لائیں گے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
26. Falamma raawha qaloo inna ladalloona
26. فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ۲۶
26. But when they saw it, they said, 'undoubtedly, we have lost our way'.
26. پھر جب اسے دیکھا (ف۲۷) بولے بے شک ہم راستہ بہک گئے (ف۲۸)
(ف۲۷) - یعنی باغ کو کہ اس میں میوہ کا نام و نشان نہیں ۔
(ف۲۸) - یعنی کسی اور باغ پر پہنچ گئے ہمارا باغ تو بہت میوہ دار ہے پھر جب غور کیا اور اس کے درو دیوار کو دیکھا اور پہچانا کہ اپنا ہی باغ ہے تو بولے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
27. Bal nahnu mahroomoona
27. بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ۲۷
27. Nay, rather we have been deprived of every thing.
27. بلکہ ہم بے نصیب ہوئے (ف۲۹)
(ف۲۹) - اس کے منافع سے مسکینوں کو نہ دینے کی نیّت کرکے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
28. Qala awsatuhum alam aqul lakum lawla tusabbihoona
28. قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ۲۸
28. The most moderate of them said, "Did I not say to you, why do you not glorify Allah? "
28. ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے (ف۳۰)
(ف۳۰) - اور اس ارادۂِ بد سے توبہ کیوں نہیں کرتے اور اللہ تعالٰی کی نعمت کا شکر کیوں نہیں بجالاتے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
29. Qaloo subhana rabbina inna kunna thalimeena
29. قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ۲۹
29. They said, 'Glory is to our Lord, undoubtedly, we had been unjust.
29. بولے پاکی ہے ہمارے رب کو بے شک ہم ظالم تھے
--------------------------------------------------------------------------------
30. Faaqbala baAAduhum AAala baAAdin yatalawamoona
30. فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ۳۰
30. Now one turned towards other reproaching.
30. اب ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتا متوجہ ہوا (ف۳۱)
(ف۳۱) - اور آخرِ کار ان سب نے اعتراف کیا کہ ہم سے خطا ہوئی اور ہم حد سے متجاوز ہوگئے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
31. Qaloo ya waylana inna kunna tagheena
31. قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ۳۱
31. They said, 'Ah! Woe to us, undoubtedly, we were contumacious.
31. بولے ہائے خرابی ہماری بے شک ہم سرکش تھے (ف۳۲)
(ف۳۲) - کہ ہم نے اللہ تعالٰی کی نعمت کا شکر نہ کیا اور باپ دادا کے نیک طریقہ کو چھوڑا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
32. AAasa rabbuna an yubdilana khayran minha inna ila rabbina raghiboona
32. عَسٰی رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ۳۲
32. It may be that our Lord will give us in exchange a better than it, we do humbly turn to our Lord.
32. امید ہے ہمیں ہمارا رب اس سے بہتر بدل دے ہم اپنے رب کی طرف رغبت لاتے ہیں (ف۳۳)
(ف۳۳) - اس کے عفوو کرم کی امید رکھتے ہیں ان لوگوں نے صدق و اخلاص سے توبہ کی تو اللہ تعالٰی نے انہیں اس کے عوض اس سے بہتر باغ عطا فرمایا جس کا نام باغِ حیوان تھا اور اس میں کثرتِ پیدوار اور لطافتِ آب و ہوا کا یہ عالَم تھا کہ اس کے انگوروں کا ایک خوشہ ایک گدھے پر بار کیا جاتا تھا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
33. Kathalika alAAathabu walaAAathabu alakhirati akbaru law kanoo yaAAlamoona
33. كَذٰلِكَ الْعَذَابُ ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠۳۳
33. Such is the punishment, and the punishment of the Hereafter is far greater. What a good thing it was, if they knew?
33. مار ایسی ہوتی ہے (ف۳۴) اور بے شک آخرت کی مار سب سے بڑی کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے (ف۳۵)
(ف۳۴) - اے کفّارِ مکّہ ہوش میں آؤ یہ تو دنیا کی مار ہے ۔
(ف۳۵) - عذابِ آخرت کو اور اس سے بچنے کے لئے اللہ تعالٰی اور رسول کی فرمانبرداری کرتے ۔
--------------------------------------------------------------------------------