File Catalog


سورۂ اخلاص


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ اخلاص مکّیہ و بقولے مدنیّہ ہے اس میں ایک رکوع ، چار۴ یا پانچ۵ آیتیں ، پندرہ ۱۵ کلمے ، سینتالیس ۴۷ حرف ہیں ۔ احادیث میں اس سورت کی بہت فضیلتیں وارد ہوئی ہیں اس کو تہائی قرآن کے برابر فرمایا گیا ہے یعنی تین مرتبہ اس کو پڑھا جائے تو پورے قرآن کی تلاوت کا ثواب ملے ۔ ایک شخص نے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے اس سورت سے بہت محبّت ہے فرمایا اس کی محبّت تجھے جنّت میں داخل کرے گی ۔ (ترمذی) شانِ نزول :کفّارِ عرب نے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے اللہ ربُّ العزّت وعزّ وعلا تبارک وتعالٰی کے متعلق طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ کا نسب کیا ہے ، کوئی کہتا تھا کہ وہ سونے کا ہے یا چاندی کا ہے یا لوہے کا ہے یا لکڑی کا ہے کس چیز کا ہے ؟ کسی نے کہا وہ کیا کھاتا ہے ، کیا پیتا ہے ، ربوبیّت اس نے کس سے ورثہ میں پائی اور اس کا کون وارث ہوگا ؟ ان کے جواب میں اللہ تعالٰی نے یہ سورت نازل فرمائی اور اپنے ذات و صفات کا بیان فرما کر معرفت کی راہ واضح کی اور جاہلانہ خیالات و اوہام کی تاریکیوں کو جن میں وہ لوگ گرفتار تھے اپنی ذات و صفات کے انوار کے بیان سے مضمحل کردیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Qul huwa Allahu ahadun
1. قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ۝۱

1. Say you, He is Allah, the one.
1. تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے (ف۲)

(ف۲) - ربوبیّت والوہیّت میں صفاتِ عظمت و کمال کے ساتھ موصوف ہے ، مثل و نظیر و شبیہ سے پاک ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Allahu alssamadu
2. اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ۝۲

2. Allah the Independent, Care free.
2. اللہ بے نیاز ہے (ف۳)

(ف۳) - ہر چیز سے نہ کھائے ، نہ پیئے ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Lam yalid walam yooladu
3. لَمْ یَلِدْ ۙ۬ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ۝۳

3. He begot none' nor was He begotten.
3. نہ اس کی کوئی اولاد (ف۴) اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا (ف۵)

(ف۴) - کیونکہ کوئی اس کا مجانس نہیں ۔

(ف۵) - کیونکہ وہ قدیم ہے اور پیدا ہونا حادث کی شان ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Walam yakun lahu kufuwan ahadun
4. وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠۝۴

4. And nor anyone is equal to Him.
4. اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی (ف۶)

(ف۶) - یعنی کوئی اس کا ہمتا و عدیل نہیں ۔ اس سورت کی چند آیتوں میں علمِ الٰہیات کے نفیس و اعلٌٰی مطالب بیان فرمادیئے گئے ہیں جن کی تفصیلات سے کُتُب خانے کے کُتُب خانے لبریز ہوجائیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------