اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:40 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 8:02 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ محمّد (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) مدنیّہ ہے ، اس میں چار۴ رکوع اور اڑتیس۳۸ آیتیں ، پانچ سو اٹھاون ۵۵۸کلمے ، دو ہزار چار سو پچھتر ۲۴۷۵ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Allatheena kafaroo wasaddoo AAan sabeeli Allahi adalla aAAmalahum
1. اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ۝۱

1. Those who disbelieved and hindered from the path of Allah, Allah has destroyed their deeds.
1. جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا (ف۲) اللہ نے ان کے عمل برباد کئے (ف۳)

(ف۲) - یعنی جو لوگ خود اسلام میں داخل نہ ہوئے اور دوسروں کو انہوں نے اسلام سے روکا ۔

(ف۳) - جو کچھ بھی انہوں نے کئے ہوں خواہ بھوکوں کو کھلایا ہو یا اسیروں کو چھڑایا ہو یا غریبوں کی مد د کی ہو یا مسجدِ حرام یعنی خانۂِ کعبہ کی عمارت میں کوئی خدمت کی ہو سب برباد ہوئی ، آخرت میں اس کا کچھ ثواب نہیں ۔ ضحّاک کا قول ہے کہ مراد یہ ہے کہ کفّار نے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے لئے جو مَکر سوچے تھے اور حیلے بنائے تھے اﷲ تعالٰی نے ان کے وہ تمام کام باطل کردیئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Waallatheena amanoo waAAamiloo alssalihati waamanoo bima nuzzila AAala muhammadin wahuwa alhaqqu min rabbihim kaffara AAanhum sayyiatihim waaslaha balahum
2. وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ ۙ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ اَصْلَحَ بَالَهُمْ۝۲

2. And those who believed and did good works and believed in what has been sent down upon Mohammad, and that is the truth from their Lord, Allah has removed from them their evils and has made good their conditions.
2. اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور اس پر ایمان لائے جو محمّد پر اتارا گیا (ف۴) اور وہی ان کے رب کے پاس سے حق ہے اللہ نے ان کی برائیاں اتار دیں اور ان کی حالتیں سنوار دیں (ف۵)

(ف۴) - یعنی قرآنِ پاک ۔

(ف۵) - امورِ دِین میں توفیق عطا فرما کر اور دنیا میں ان کے دشمنوں کے مقابل ان کی مدد فرما کر ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ ان کے ایّامِ حیات میں ان کی حفاظت فرما کر کہ ان سے عصیاں واقع نہ ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Thalika bianna allatheena kafaroo ittabaAAoo albatila waanna allatheena amanoo ittabaAAoo alhaqqa min rabbihim kathalika yadribu Allahu lilnnasi amthalahum
3. ذٰلِكَ بِاَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَ اَنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِنْ رَّبِّهِمْ ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ اَمْثَالَهُمْ۝۳

3. This is because that the infidels followed the falsehood and the believers followed the truth which is from their lord. Thus, Allah narrates to people their descriptions.
3. یہ اس لئے کہ کافر باطل کے پیرو ہوئے اور ایمان والوں نے حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے ہے (ف۶) اللہ لوگوں سے ان کے احوال یوں ہی بیان فرماتا ہے (ف۷)

(ف۶) - یعنی قران شریف ۔

(ف۷) - یعنی فریقین کے کہ کافروں کے عمل اکارت اور ایمانداروں کی لغزشیں بھی مغفور ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Faitha laqeetumu allatheena kafaroo fadarba alrriqabi hatta itha athkhantumoohum fashuddoo alwathaqa faimma mannan baAAdu waimma fidaan hatta tadaAAa alharbu awzaraha thalika walaw yashao Allahu laintasara minhum walakin liyabluwa baAAdakum bibaAAdin waallatheena qutiloo fee sabeeli Allahi falan yudilla aAAmalahum
4. فَاِذَا لَقِیْتُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَضَرْبَ الرِّقَابِ ؕ حَتّٰۤی اِذَاۤ اَثْخَنْتُمُوْهُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ ۙۗ فَاِمَّا مَنًّۢا بَعْدُ وَ اِمَّا فِدَآءً حَتّٰی تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارَهَا ۛ۫ۚ۬ ذٰؔلِكَ ۛؕ وَ لَوْ یَشَآءُ اللّٰهُ لَانْتَصَرَ مِنْهُمْ وَ لٰكِنْ لِّیَبْلُوَاۡ بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ ؕ وَ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَنْ یُّضِلَّ اَعْمَالَهُمْ۝۴

4. Therefore when you encounter the infidels, then there is smiting of the necks, till when you have fully slaughtered, then tie fast, and afterwards leave them, either by grace or for ransom, till the war lay down its burdens. This is so. And had Allah willed, He would have avenged Himself upon them, but that He may try among you one against the other. And those who have been killed in the way of Allah, Allah shall never render their works vain.
4. تو جب کافروں سے تمہارا سامنا ہو (ف۸) تو گردنیں مارنا ہے (ف۹) یہاں تک کہ جب انہیں خوب قتل کر لو (ف۱۰) تو مضبوط باندھو پھر اس کے بعد چاہے احسان کر کے چھوڑ دو چاہے فدیہ لے لو (ف۱۱) یہاں تک کہ لڑائی اپنا بوجھ رکھ دے (ف۱۲) بات یہ ہے اور اللہ چاہتا تو آپ ہی ان سے بدلہ لیتا (ف۱۳) مگر اس لئے (ف۱۴) کہ تم میں ایک کو دوسرے سے جانچے (ف۱۵) اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے اللہ ہرگز ان کے عمل ضائع نہ فرمائے گا (ف۱۶)

(ف۸) - یعنی جنگ ہو ۔

(ف۹) - یعنی ان کو قتل کرو ۔

(ف۱۰) - یعنی کثرت سے قتل کر چکو اور باقی ماندوں کو قید کرنے کا موقع آجائے ۔

(ف۱۱) - دونوں باتوں کا اختیار ہے ۔ مسئلہ : مشرکین کے اسیروں کا حکم ہمارے نزدیک یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے یا مملوک بنالیا جائے اور احساناً چھوڑنا اور فدیہ لینا ، جو اس آیت میں مذکور ہے وہ سورۂِ برأت کی آیت '' اُقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ '' سے منسوخ ہوگیا ۔

(ف۱۲) - یعنی جنگ ختم ہوجائے اس طرح کہ مشرکین اطاعت قبول کریں اور اسلام لائیں ۔

(ف۱۳) - بغیر قتال کے انہیں زمین میں دھنسا کر یا ان پر پتّھر برسا کر یا اور کسی طرح ۔

(ف۱۴) - تمہیں قتال کا حکم دیا ۔

(ف۱۵) - قتال میں تاکہ مسلمان مقتول ثواب پائیں اور کافر عذاب ۔

(ف۱۶) - ان کے اعمال کا ثواب پورا پورا دے گا ۔ شانِ نزول : یہ آیت روزِ اُحد نازل ہوئی جب کہ مسلمان زیادہ مقتول و مجروح ہوئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Sayahdeehim wayuslihu balahum
5. سَیَهْدِیْهِمْ وَ یُصْلِحُ بَالَهُمْۚ۝۵

5. He will soon guide them and will set right their work.
5. جلد انہیں راہ دے گا (ف۱۷) اور ان کا کام بنا دے گا

(ف۱۷) - درجاتِ عالیات کی طرف ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Wayudkhiluhumu aljannata AAarrafaha lahum
6. وَ یُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ۝۶

6. And will make them enter the Paradise that He has made known to them.
6. اور انہیں جنّت میں لے جائے گا انہیں اس کی پہچان کرا دی ہے (ف۱۸)

(ف۱۸) - وہ منازلِ جنّت میں نو وارد ، نا آشنا کی طرح نہ پہنچیں گے جو کسی مقام پر جاتا ہے تو اس کو ہر چیز کے دریافت کرنے کی حاجت درپیش ہوتی ہے بلکہ وہ واقف کارانہ داخل ہوں گے ، اپنے منازل اور مساکن پہچانتے ہوں گے ، اپنی زوجہ اور خدّام کو جانتے ہوں گے ، ہر چیز کا موقع ان کے علم میں ہوگا گویا کہ وہ ہمیشہ سے یہیں کے رہنے بسنے والے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Ya ayyuha allatheena amanoo in tansuroo Allaha yansurkum wayuthabbit aqdamakum
7. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ۝۷

7. O believers! If you will help the religion of Allah, Allah will help you and will make your feet firm.
7. اے ایمان والو اگر تم دینِ خدا کی مدد کرو گے اللہ تمہاری مدد کرے گا (ف۱۹) اور تمہارے قدم جما دے گا (ف۲۰)

(ف۱۹) - تمہارے دشمن کے مقابل ۔

(ف۲۰) - معرکۂِ جنگ میں اور حجّتِ اسلام پر اور پلِ صراط پر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Waallatheena kafaroo fataAAsan lahum waadalla aAAmalahum
8. وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ۝۸

8. And those who disbelieved, for them is the destruction and Allah destroys their works.
8. اور جنہوں نے کفر کیا تو ان پر تباہی پڑے اور اللہ ان کے اعمال برباد کرے


--------------------------------------------------------------------------------
9. Thalika biannahum karihoo ma anzala Allahu faahbata aAAmalahum
9. ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَرِهُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ۝۹

9. This is because they hated what Allah has sent down, so He has made their works futile.
9. یہ اس لئے کہ انہیں ناگوار ہوا جو اللہ نے اتارا (ف۲۱) تو اللہ نے ان کا کیا دھرا اکارت کیا

(ف۲۱) - یعنی قرآنِ پاک اس لئے کہ اس میں شہوات و لذّات کے ترک اور طاعات و عبادات میں مشقّتیں اٹھانے کے احکام ہیں جو نفس پر شاق ہوتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Afalam yaseeroo fee alardi fayanthuroo kayfa kana AAaqibatu allatheena min qablihim dammara Allahu AAalayhim walilkafireena amthaluha
10. اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ؕ دَمَّرَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ ؗ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ اَمْثَالُهَا۝۱۰

10. Have they, then not traveled in the land that they may see what became the end of those who were before them? Allah has cast destruction upon them and for the infidels there are so many the like thereof.
10. تو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے ان سے اگلوں کا (ف۲۲) کیسا انجام ہوا اللہ نے ان پر تباہی ڈالی (ف۲۳) اور ان کافروں کے لئے بھی ویسی کتنی ہی ہیں (ف۲۴)

(ف۲۲) - یعنی پچھلی امّتوں کا ۔

(ف۲۳) - کہ انہیں اور ان کی اولاد اور ان کے اموال کو سب کو ہلاک کردیا۔

(ف۲۴) - یعنی اگر یہ کافر سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر ایمان نہ لائیں توان کے لئے پہلے جیسی بہت سی تباہیاں ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Thalika bianna Allaha mawla allatheena amanoo waanna alkafireena la mawla lahum
11. ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ مَوْلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اَنَّ الْكٰفِرِیْنَ لَا مَوْلٰی لَهُمْ۠۝۱۱

11. This is because Allah is the Protector of the muslims and the infidels have no protector.
11. یہ (ف۲۵) اس لئے کہ مسلمان کا مولٰی اللہ ہے اور کافروں کا کوئی مولٰی نہیں

(ف۲۵) - یعنی مسلمانوں کا منصور ہونا اور کافروں کا مقہور ہونا۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 101894 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ