جمعرات
2024-11-21
1:08 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 8:03 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ احقاف مکّیہ ہے ، مگر بعض کے نزدیک اس کی چند آیتیں مدنی ہیں جیسے کہ آیت '' قُلْ اَرَاَیْتُمْ '' اور آیت ''فَاصْبِرْکَمَاصَبَرَ '' اور تین آیتیں '' وَوَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ '' اس سورت میں چار ۴رکوع اور پینتیس ۳۵ آیتیں اور چھ سو چوالیس ۶۴۴کلمے اور دو ہزار پانچ سو پچانوے ۲۵۹۵حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Hameem
1. حٰمٓۚ۝۱

1. Ha - Mim.
1. ۔


--------------------------------------------------------------------------------
2. Tanzeelu alkitabi mina Allahi alAAazeezi alhakeemi
2. تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ۝۲

2. This Book is the sending down from Allah, the Dignified, and the Wise.
2. یہ کتاب (ف۲) اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے

(ف۲) - یعنی قرآن شریف ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Ma khalaqna alssamawati waalarda wama baynahuma illa bialhaqqi waajalin musamman waallatheena kafaroo AAamma onthiroo muAAridoona
3. مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَمَّاۤ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ۝۳

3. We made not the heavens and the earth and what is in between but with truth and for a term appointed. And the infidels turn away from that they were warned of.
3. ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر حق کے ساتھ (ف۳) اور ایک مقرر میعاد پر (ف۴) اور کافر اس چیز سے کہ ڈرائے گئے (ف۵) منھ پھیرے ہیں (ف۶)

(ف۳) - کہ ہماری قدرت ووحدانیّت پر دلالت کریں ۔

(ف۴) - وہ مقرر میعاد روزِ قیامت ہے جس کے آجانے پر آسمان و زمین فنا ہوجائیں گے ۔

(ف۵) - اس چیز سے مراد یا عذاب ہے یا روزِ قیامت کی وحشت یا قرآنِ پاک جو بعث و حساب کا خوف دلاتا ہے ۔

(ف۶) - کہ اس پر ایمان نہیں لاتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Qul araaytum ma tadAAoona min dooni Allahi aroonee matha khalaqoo mina alardi am lahum shirkun fee alssamawati eetoonee bikitabin min qabli hatha aw atharatin min AAilmin in kuntum sadiqeena
4. قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ ؕ اِیْتُوْنِیْ بِكِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ هٰذَاۤ اَوْ اَثٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ۝۴

4. Say you, 'well, tell you, what you worship besides Allah show me, what particle of the earth they have made, or they have any share in the heavens'? Bring me a Book before this or anything left over of knowledge, if you are truthful.
4. تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو وہ جو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو (ف۷) مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین کا کون سا ذرّہ بنایا یا آسمان میں ان کا کوئی حصہ ہے میرے پاس لاؤ اس سے پہلی کوئی کتاب (ف۸) یا کچھ بچا کھچا علم (ف۹) اگر تم سچے ہو (ف۱۰)

(ف۷) - یعنی بت جنہیں معبود ٹھہراتے ہو ۔

(ف۸) - جو اﷲ تعالٰی نے قرآن سے پہلے اتاری ہو ، مراد یہ ہے کہ یہ کتاب یعنی قرآنِ مجید توحید اور ابطالِ شرک پر ناطق ہے اور جو کتاب بھی اس سے پہلے اللہ تعالٰی کی طرف سے آئی اس میں یہی بیان ہے تم کُتُبِ ا لٰہیہ میں سے کوئی ایک کتاب تو ایسی لے آؤجس میں تمہارے دِین(بت پرستی)کی شہادت ہو ۔

(ف۹) - پہلوں کا ۔

(ف۱۰) - اپنے اس دعوے میں کہ خدا کا کوئی شریک ہے جس کی عبادت کا اس نے تمہیں حکم دیا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Waman adallu mimman yadAAoo min dooni Allahi man la yastajeebu lahu ila yawmi alqiyamati wahum AAan duAAaihim ghafiloona
5. وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَهٗۤ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَآىِٕهِمْ غٰفِلُوْنَ۝۵

5. And who is more misguided than he who worship besides Allah such ones who may not hear his call till the Day of Resurrection and even they are unaware of their worship.
5. اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اللہ کے سوا ایسوں کو پوجے (ف۱۱) جو قیامت تک اس کی نہ سنیں اور انہیں ان کی پوجا کی خبر تک نہیں (ف۱۲)

(ف۱۱) - یعنی بتوں کو ۔

(ف۱۲) - کیونکہ وہ جماد بے جان ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Waitha hushira alnnasu kanoo lahum aAAdaan wakanoo biAAibadatihim kafireena
6. وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ۝۶

6. And when mankind shall be gathered, they shall be enemies to them and will deny their worship.
6. اور جب لوگوں کا حشر ہو گا وہ ان کے دشمن ہوں گے (ف۱۳) اور ان سے منکِر ہو جائیں گے (ف۱۴)

(ف۱۳) - یعنی بت اپنے پجاریوں کے ۔

(ف۱۴) - اور کہیں گے کہ ہم نے انہیں اپنی عبادت کی دعوت نہیں دی ، درحقیقت یہ اپنی خواہشوں کے پرستار تھے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Waitha tutla AAalayhim ayatuna bayyinatin qala allatheena kafaroo lilhaqqi lamma jaahum hatha sihrun mubeenun
7. وَ اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ ۙ هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌؕ۝۷

7. And when Our bright signs are recited to them, the infidels say concerning the truth having come to them, 'this is a magic manifest'
7. اور جب ان پر (ف۱۵) پڑھی جائیں ہماری روشن آیتیں تو کافر اپنے پاس آئے ہوئے حق کو (ف۱۶) کہتے ہیں یہ کھلا جادو ہے (ف۱۷)

(ف۱۵) - یعنی اہلِ مکّہ پر ۔

(ف۱۶) - یعنی قرآن شریف کو بغیر غور وفکر کئے اور اچھی طرح سنے ۔

(ف۱۷) - کہ اس کے جادو ہونے میں شبہہ نہیں اور اس سے بھی بدتر بات کہتے ہیں ، جس کا آ گے ذکر ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Am yaqooloona iftarahu qul ini iftaraytuhu fala tamlikoona lee mina Allahi shayan huwa aAAlamu bima tufeedoona feehi kafa bihi shaheedan baynee wabaynakum wahuwa alghafooru alrraheemu
8. اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِیْ مِنَ اللّٰهِ شَیْـًٔا ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ ؕ كَفٰی بِهٖ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۝۸

8. Do they say, 'he has fabricated it'? Say you, 'if I have fabricated it, you have no power for me against Allah. He knows well in what uttering you are busy. And He is Sufficient as witness between me and you, And He is Forgiving, Merciful.
8. کیا کہتے ہیں انہوں نے اسے جی سے بنایا (ف۱۸) تم فرماؤ اگر میں نے اسے جی سے بنا لیا ہو گا تو تم اللہ کے سامنے میرا کچھ اختیار نہیں رکھتے (ف۱۹) وہ خوب جانتا ہے جن باتوں میں تم مشغول ہو (ف۲۰) اور وہ کافی ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہ اور وہی بخشنے والا مہربان ہے (ف۲۱)

(ف۱۸) - یعنی سیدِ عالَم محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ۔

(ف۱۹) - یعنی اگر بالفرض میں دل سے بناتا اور اس کو اللہ تعالٰی کا کلام بتاتا تو وہ اللہ تعالٰی پر افتراء ہوتا اور اﷲ تبارک و تعالٰی ایسے افتراء کرنے والے کو جلد عقوبت میں گرفتار کرتا ہے ، تمہیں تو یہ قدرت نہیں کہ تم اس کی عقوبت سے بچاسکو یا اس کے عذاب کو دفع کرسکو تو کس طرح ہوسکتا ہے کہ میں تمہاری وجہ سے اﷲ تعالٰی پر افتراء کرتا ۔

(ف۲۰) - اور جو کچھ قرآنِ پاک کی نسبت کہتے ہو ۔

(ف۲۱) - یعنی اگر تم کفر سے توبہ کرکے ایمان لاؤ تو اﷲ تعالٰی تمہاری مغفرت فرمائے گا ، اور تم پر رحمت کرے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Qul ma kuntu bidAAan mina alrrusuli wama adree ma yufAAalu bee wala bikum in attabiAAu illa ma yooha ilayya wama ana illa natheerun mubeenun
9. قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَ مَاۤ اَدْرِیْ مَا یُفْعَلُ بِیْ وَ لَا بِكُمْ ؕ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤی اِلَیَّ وَ مَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ۝۹

9. Say you, 'I am not a novel messenger and I know not, what shall be done with me and with you. I only follow what is revealed to me. And I am not but a plain warner.
9. تم فرماؤ میں کوئی انوکھا رسول نہیں (ف۲۲) اور میں نہیں جانتا میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا (ف۲۳) میں تو اسی کا تابع ہوں جو مجھے وحی ہوتی ہے (ف۲۴) اور میں نہیں مگر صاف ڈر سنانے والا

(ف۲۲) - مجھ سے پہلے بھی رسول آچکے ہیں تو تم کیوں نبوّت کا انکار کرتے ہو ۔

(ف۲۳) - اس کے معنی میں مفسّرین کی چند قول ہیں ، ایک تو یہ کہ قیامت میں جو میرے اور تمہارے ساتھ کیا جائے گا ؟ وہ مجھے معلوم نہیں ، یہ معنی ہوں تو یہ آیت منسوخ ہے ، مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو مشرک خوش ہوئے اور کہنے لگے کہ لات و عزّٰی کی قَسم اﷲ تعالٰی کے نزدیک ہمارا اور محمّد (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) کا یکساں حال ہے ، انہیں ہم پر کچھ بھی فضیلت نہیں ، اگر یہ قرآن انکا اپنا بنایا ہوا نہ ہوتا تو ان کا بھیجنے والا انہیں ضرور خبر دیتا کہ ان کے ساتھ کیا کرے گا تو اللہ تعالٰی نے آیت '' لِیَغْفِرَلَکَ اللہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَاَخَّرَ ''نازل فرمائی ، صحابہ نے عرض کیا یا نبی اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم حضور کو مبارک ہو آپ کو تو معلوم ہوگیا کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جائے گا ، یہ انتظار ہے کہ ہمارے ساتھ کیا کرے گا ، اس پر اللہ تعالٰی نے یہ آیت نازل فرمائی '' لِیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ'' اور یہ آیت نازل ہوئی '' بَشِّرِالْمُؤْمِنِیْنَ بِاَنَّ لَھُمْ مِّنَ اﷲِ فَضْلاً کَبِیْراً '' تو اللہ تعالٰی نے بیان فرما دیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ کیا کرے گا اور مومنین کے ساتھ کیا ، دوسرا قول آیت کی تفسیر میں یہ ہے کہ آخرت کا حال تو حضور کو اپنا بھی معلوم ہے ، مومنین کا بھی ، مکذّبین کا بھی ، معنٰی یہ ہیں کہ دنیا میں کیا کیا جائے گا ؟ یہ معلوم نہیں ، اگر یہ معنٰی لئے جائیں تو بھی آیت منسوخ ہے ، اللہ تعالٰی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو یہ بھی بتادیا '' لِیُظْہِرَہ عَلیَ الدِّیْنِ کُلِّہٖ '' اور '' مَاکَانَ اللہُ لِیُعَذِّبَھُمْ وَاَنْتَ فِیْھِمْ''بہرحال اﷲ تعالٰی نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو حضور کے ساتھ اور حضور کی امّت کے ساتھ پیش آنے والے امور پر مطلع فرمادیا خواہ وہ دنیا کے ہوں یا آخرت کے اور اگر درایت بمعنٰی ادراک بالقیاس یعنی عقل سے جاننے کے معنٰی میں لیا جائے تو مضمون اور بھی زیادہ صاف ہے اور آیت کا اس کے بعد والا جملہ اس کا مؤیِّد ہے ، علامہ نیشا پوری نے اس آیت کے تحت میں فرمایا کہ اس میں نفی اپنی ذات سے جاننے کی ہے ، من جہت الوحی جاننے کی نفی نہیں ۔

(ف۲۴) - یعنی میں جو کچھ جانتا ہوں اﷲ تعالٰی کی تعلیم سے جانتا ہوں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Qul araaytum in kana min AAindi Allahi wakafartum bihi washahida shahidun min banee israeela AAala mithlihi faamana waistakbartum inna Allaha la yahdee alqawma alththalimeena
10. قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ كَفَرْتُمْ بِهٖ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰی مِثْلِهٖ فَاٰمَنَ وَ اسْتَكْبَرْتُمْ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠۝۱۰

10. Say you, 'see to it, if that Quran is from Allah and you have disbelieved in it, while a witness from the children of Israel has already bore witness to it and he has believed, while you waxed proud'. Undoubtedly Allah guides not the unjust people.
10. تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر وہ قرآن اللہ کے پاس سے ہو اور تم نے اس کا انکار کیا اور بنی اسرائیل کا ایک گواہ (ف۲۵) اس پر گواہی دے چکا (ف۲۶) تو وہ ایمان لایا اور تم نے تکبر کیا (ف۲۷) بیشک اللہ راہ نہیں دیتا ظالموں کو

(ف۲۵) - وہ حضرت عبداللہ بن سلام ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر ایمان لائے اور آپ کی صحتِ نبوّت کی شہادت دی ۔

(ف۲۶) - کہ وہ قرآن اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے ۔

(ف۲۷) - اور ایمان سے محروم رہے تو اس کا نتیجہ کیا ہونا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 48250 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends