اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:35 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 8:09 AM

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ دخان مکّی ہے ، اس میں تین۳ رکوع اور ستاون۵۷ یا انسٹھ۵۹ آیتیں اور تین سو چھیالیس ۳۴۶کلمے اور ایک ہزار چار سواکتیس ۱۴۳۱حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Hameem
1. حٰمٓۚۛ۝۱

1. Ha-Mim.
1. ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Waalkitabi almubeeni
2. وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ۝۲

2. By this luminous Book.
2. قسم اس روشن کتاب کی (ف۲)

(ف۲) - یعنی قرآنِ پاک کی جو حلال و حرام وغیرہ احکام کا بیان فرمانے والاہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Inna anzalnahu fee laylatin mubarakatin inna kunna munthireena
3. اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ۝۳

3. Undoubtedly We sent it down in a blessed night; verily We are to warn.
3. بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا (ف۳) بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں (ف۴)

(ف۳) - اس رات سے یا شبِ قدر مراد ہے یا شبِ براء ۃ ۔ اس شب میں قرآنِ پاک بِتمامہ لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا کی طرف اتارا گیا ، پھر وہاں سے حضرت جبرئیل بیس۲۰ سال کے عرصہ میں تھوڑا تھوڑا لے کر نازل ہوئے ، اس شب کو شبِ مبارکہ اس لئے فرمایا گیا کہ اس میں قرآنِ پاک نازل ہوا اور ہمیشہ اس شب میں خیر و برکت نازل ہوتی ہے دعائیں قبول کی جاتی ہیں ۔

(ف۴) - اپنے عذاب کا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Feeha yufraqu kullu amrin hakeemin
4. فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ۝۴

4. Therein every affair of wisdom is divided.
4. اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام (ف۵)

(ف۵) - سال بھر کے ارزاق و آجال واحکام ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Amran min AAindina inna kunna mursileena
5. اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ۝۵

5. A command from Us, Verily, We are to send.
5. ہمارے پاس کے حکم سے بیشک ہم بھیجنے والے ہیں (ف۶)

(ف۶) - اپنے رسول خاتمُ الانبیاء محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور ان سے پہلے انبیاء کو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Rahmatan min rabbika innahu huwa alssameeAAu alAAaleemu
6. رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ۝۶

6. A mercy from your Lord, undoubtedly, He, Hears, knows.
6. تمہارے رب کی طرف سے رحمت بیشک وہی سنتا جانتا ہے

--------------------------------------------------------------------------------
7. Rabbi alssamawati waalardi wama baynahuma in kuntum mooqineena
7. رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ۝۷

7. He Who is the Lord of the heavens and the earth and whatsoever is in between if you are convinced.
7. وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں یقین ہو (ف۷)

(ف۷) - کہ وہ آسمان وز مین کا رب ہے تو یقین کرو کہ محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اس کے رسول ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. La ilaha illa huwa yuhyee wayumeetu rabbukum warabbu abaikumu alawwaleena
8. لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ۝۸

8. None is to be worshipped but He. He gives life and causes death, your Lord and the Lord of your forefathers.
8. اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب

--------------------------------------------------------------------------------
9. Bal hum fee shakkin yalAAaboona
9. بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ۝۹

9. Nay, but they are in doubt, playing.
9. بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں (ف۸)

(ف۸) - ان کا قرار علم و یقین سے نہیں بلکہ ان کی بات میں ہنسی اور تمسخر شامل ہے اور وہ آپ کے ساتھ استہزاء کرتے ہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ان پر دعا کی کہ یارب انہیں ایسی ہفت سالہ قحط کی مصیبت میں مبتلا کر جیسے سات سال کا قحط حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں بھیجا تھا ، یہ دعا مستجاب ہوئی اور حضور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے ارشاد فرمایا گیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Fairtaqib yawma tatee alssamao bidukhanin mubeenin
10. فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ۝۱۰

10. Therefore, wait you the day when the sky will bring a clear smoke,
10. تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا

--------------------------------------------------------------------------------
11. Yaghsha alnnasa hatha AAathabun aleemun
11. یَّغْشَی النَّاسَ ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ۝۱۱

11. That it shall cover the people. This is a painful torment.
11. کہ لوگوں کو ڈھانپ لے گا (ف۹) یہ ہے دردناک عذاب

(ف۹) - چنانچہ قریش پر قحط سالی آئی اور یہاں تک اس کی شدّت ہوئی کہ وہ لوگ مردار کھا گئے اور بھوک سے اس حال کو پہنچ گئے کہ جب اوپر کو نظر اٹھاتے ، آسمان کی طرف دیکھتے تو ان کو دھواں ہی دھواں معلوم ہوتا یعنی ضعف سے نگاہوں میں خیر گی آگئی تھی اور قحط سے زمین سے خشک ہوگئی ، خاک اڑنے لگی ، غبار نے ہوا کو مکدر کردیا ۔ اس آیت کی تفسیر میں ایک قول یہ بھی ہے کہ دھوئیں سے مراد وہ دھواں ہے جو علاماتِ قیامت میں سے ہے اور قریبِ قیامت ظاہر ہوگا ، مشرق و مغرب اس سے بھر جائیں گے ، چالیس روز و شب رہے گا ، مومن کی حالت تو اس سے ایسی ہوجائے گی جیسے زکام ہوجائے اور کافر مدہوش ہوں گے ، ان کے نتھنوں اور کانوں اور بدن کے سوراخوں سے دھواں نکلے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Rabbana ikshif AAanna alAAathaba inna muminoona
12. رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ۝۱۲

12. They will say that day, 'O our Lord! Remove from us the torment, We believe'.
12. اس دن کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں (ف۱۰)

(ف۱۰) - اور تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تصدیق کرتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Anna lahumu alththikra waqad jaahum rasoolun mubeenun
13. اَنّٰی لَهُمُ الذِّكْرٰی وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ۝۱۳

13. Whence they are to accept admonition, whereas there has already come a clear Messenger.
13. کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا (ف۱۱) حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لا چکا (ف۱۲)

(ف۱۱) - یعنی ایسی حالت میں وہ کیسے نصیحت مانیں گے ۔

(ف۱۲) - اور معجزاتِ ظاہرات اور آیاتِ بیّنات پیش فرماچکا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Thumma tawallaw AAanhu waqaloo muAAallamun majnoonun
14. ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ۝۱۴

14. Then they turned away from him and said, 'He is tutored, madman'.
14. پھر اس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے (ف۱۳)

(ف۱۳) - جس کو وحی کی غشی طاری ہونے کے وقت جنّات یہ کلمات تلقین کرجاتے ہیں ۔ (معاذ اﷲ تعالٰی)

--------------------------------------------------------------------------------
15. Inna kashifoo alAAathabi qaleelan innakum AAaidoona
15. اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآىِٕدُوْنَۘ۝۱۵

15. We let loose the torment for sometime, you will again do the same.
15. ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے (ف۱۴)

(ف۱۴) - جس کفر میں تھے اسی کی طرف لوٹو گے چنانچہ ایسا ہی ہوا ، اب فرمایا جاتا ہے کہ ا س دن کو یاد کرو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
16. Yawma nabtishu albatshata alkubra inna muntaqimoona
16. یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰی ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ۝۱۶

16. The day when We will seize the greatest seizing, verily We are to take vengeance.
16. جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے (ف۱۵) بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں

(ف۱۵) - اس دن سے مراد روزِ قیامت ہے یا روزِ بدر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
17. Walaqad fatanna qablahum qawma firAAawna wajaahum rasoolun kareemun
17. وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ۝۱۷

17. And undoubtedly, We tested the people of Firawn before them, and an honourable Messenger came to them.
17. اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور ان کے پاس ایک معزّز رسول تشریف لایا (ف۱۶)

(ف۱۶) - یعنی حضرت موسٰی علیہ السلام ۔

--------------------------------------------------------------------------------
18. An addoo ilayya AAibada Allahi innee lakum rasoolun ameenun
18. اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ۝۱۸

18. Saying, 'hand over to me the bondmen of Allah. Verily I am a trusted Messenger for you'.
18. کہ اللہ کے بندوں کو مجھے سپرد کر دو (ف۱۷) بیشک میں تمہارے لئے امانت والا رسول ہوں

(ف۱۷) - یعنی بنی اسرائیل کو میرے حوالے کردو اور جو شدّتیں اور سختیاں ان پر کرتے ہو اس سے رہائی دو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
19. Waan la taAAloo AAala Allahi innee ateekum bisultanin mubeenin
19. وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَی اللّٰهِ ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ۝۱۹

19. Rise not up against Allah I bring to you a clear authority.
19. اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں (ف۱۸)

(ف۱۸) - اپنے صدقِ نبوّت و رسالت کی ، جب حضرت موسٰی علیہ السلام نے یہ فرمایا تو فرعونیوں نے آپ کو قتل کی دھمکی دی اور کہا کہ ہم تمہیں سنگسار کردیں گے تو آپ نے فرمایا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
20. Wainnee AAuthtu birabbee warabbikum an tarjumooni
20. وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِؗ۝۲۰

20. I take refuge of my Lord and your Lord, lest you stone me.
20. اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو (ف۱۹)

(ف۱۹) - یعنی میرا تو کّل و اعتماد اس پر ہے ، مجھے تمہاری دھمکی کی کچھ پروا نہیں ، اللہ تعالٰی میرا بچانے والا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
21. Wain lam tuminoo lee faiAAtazilooni
21. وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ۝۲۱

21. And if you believe not in me, go you apart from me.
21. اور اگر تم میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہو جاؤ (ف۲۰)

(ف۲۰) - میری ایذا کے درپے نہ ہو ، انہوں نے اس کو بھی نہ مانا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
22. FadaAAa rabbahu anna haolai qawmun mujrimoona
22. فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ۝۲۲

22. Then he called upon his Lord, these are guilty people.
22. تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں

--------------------------------------------------------------------------------
23. Faasri biAAibadee laylan innakum muttabaAAoona
23. فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ۝۲۳

23. We commanded that go forth with My bondmen necessarily, you shall be followed.
23. ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں (ف۲۱) کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا (ف۲۲)

(ف۲۱) - یعنی بنی اسرائیل ۔

(ف۲۲) - یعنی فرعون مع اپنے لشکروں کے تمہارے درپے ہوگا ، چنانچہ حضرت موسٰی علیہ السلام روانہ ہوئے اور دریا پر پہنچ کر آپ نے عصا مارا ، اس میں بارہ رستے خشک پیدا ہوگئے ، آپ مع بنی اسرائیل کے دریا میں سے گزر گئے ، پیچھے فرعون اور اس کا لشکر آرہا تھا ، آپ نے چاہا کہ پھرعصا مار کر دریا کو ملادیں تاکہ فرعون اس میں سے گزر نہ سکے تو آپ کو حکم ہوا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
24. Waotruki albahra rahwan innahum jundun mughraqoona
24. وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ۝۲۴

24. And leave you the river open from place to place, undoubtedly the host shall be drowned.
24. اور دریا کو یوں ہی جگہ جگہ سے کھلا چھوڑ دے (ف۲۳) بیشک وہ لشکر ڈبو یا جائے گا (ف۲۴)

(ف۲۳) - تاکہ فرعونی ان راستوں سے دریا میں داخل ہوجائیں ۔

(ف۲۴) - حضرت موسٰی علیہ السلام کو اطمینان ہوگیا اور فرعون اور اس کے لشکر دریامیں غرق ہوگئے اور ان کا تمام مال و متاع اور سامان یہیں رہ گیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
25. Kam tarakoo min jannatin waAAuyoonin
25. كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ۝۲۵

25. How many gardens and springs, they left behind.
25. کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے

--------------------------------------------------------------------------------
26. WazurooAAin wamaqamin kareemin
26. وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ۝۲۶

26. And cornfields and nice houses.
26. اور کھیت اور عمدہ مکانات (ف۲۵)

(ف۲۵) - آراستہ ، پیراستہ ، مزیّن ۔

--------------------------------------------------------------------------------
27. WanaAAmatin kanoo feeha fakiheena
27. وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ۝۲۷

27. And comforts wherein they were free from care.
27. اور نعمتیں جن میں فارغ البال تھے (ف۲۶)

(ف۲۶) - عیش کرتے ، اتراتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
28. Kathalika waawrathnaha qawman akhareena
28. كَذٰلِكَ ۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ۝۲۸

28. We did thus, and We made another people to inherit them.
28. ہم نے یوں ہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کر دیا (ف۲۷)

(ف۲۷) - یعنی بنی اسرائیل کو جو نہ ان کے ہم مذہب تھے ، نہ رشتہ دار ، نہ دوست ۔

--------------------------------------------------------------------------------
29. Fama bakat AAalayhimu alssamao waalardu wama kanoo munthareena
29. فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠۝۲۹

29. And the heavens and the earth did not shed tears for them, nor were they given respite.
29. تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے (ف۲۸) اور انہیں مہلت نہ دی گئی (ف۲۹)

(ف۲۸) - کیونکہ وہ ایماندار نہ تھے اور ایماندار جب مرتا تو اس پر آسمان و زمین چالیس روز تک روتے ہیں ، جیسا کہ ترمذی کی حدیث میں ہے مجاہد سے کہا گیا کہ مومن کی موت پر آسمان و زمین روتے ہیں ، فرمایا زمین کیوں نہ روئے اس بندے پر جو زمین کو اپنے رکوع و سجود سے آباد رکھتا تھا اور آسمان کیوں نہ روئے اس بندے پر جس کی تسبیح و تکبیر آسمان میں پہنچتی تھی ۔ حسن کا قول ہے کہ مومن کی موت پر آسمان والے اور زمین والے روتے ہیں ۔

(ف۲۹) - توبہ وغیرہ کے لئے عذاب میں گرفتار کرنے کے بعد ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 136137 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1

Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ