File Catalog


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ زخرف مکّیہ ہے ، اس سورت میں سات ۷رکوع ، نواسی ۸۹ آیتیں اور تین ہزار چارسو ۳۴۰۰ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Hameem
1. حٰمٓۚۛ۝۱

1. Ha - Mim.
1. ۔


--------------------------------------------------------------------------------
2. Waalkitabi almubeeni
2. وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ۝۲

2. By the Book luminous.
2. روشن کتاب کی قسم (ف۲)

(ف۲) - یعنی قرآنِ پاک کی ، جس میں ہدایت و ضلالت کی راہیں جدا جدا اور واضح کردیں اور امّت کے تمام شرعی ضروریات کو بیان فرمادیا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Inna jaAAalnahu quranan AAarabiyyan laAAallakum taAAqiloona
3. اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَۚ۝۳

3. We have sent it down an Arabic Quran that you may understand.
3. ہم نے اسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو (ف۳)

(ف۳) - اس کے معانی و احکام کو ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. Wainnahu fee ommi alkitabi ladayna laAAaliyyun hakeemun
4. وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌؕ۝۴

4. And undoubtedly, it is in the Mother Book with Us, indeed exalted, full of wisdom.
4. اور بیشک وہ اصل کتاب میں (ف۴) ہمارے پاس ضرور بلندی و حکمت والا ہے

(ف۴) - اصلِ کتاب سے مراد لوحِ محفوظ ہے ، قرآنِ کریم اس میں ثبت ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. Afanadribu AAankumu alththikra safhan an kuntum qawman musrifeena
5. اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِیْنَ۝۵

5. Shall We then turn away the Remembrance from you for that you are a people extravagant?
5. تو کیا ہم تم سے ذکر کا پہلو پھیر دیں اس پر کہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو (ف۵)

(ف۵) - یعنی تمہارے کفر میں حد سے بڑھنے کی وجہ سے کیا ہم تمہیں مہمل چھوڑ دیں اور تمہاری طرف سے وحیِ قرآن کا رخ پھیردیں اور تمہیں امر و نہی کچھ نہ کریں ۔ معنٰی یہ ہیں کہ ہم ایسا نہ کریں گے ۔ حضرت قتادہ نے فرمایا کہ خدا کی قَسم اگر یہ قرآنِ پاک اٹھالیا جاتا اس وقت جب کہ اس امّت کے پہلے لوگوں نے اس سے اعراض کیا تھا تو وہ سب ہلاک ہوجاتے لیکن اس نے اپنی رحمت و کرم سے اس قرآن کا نزول جاری رکھا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Wakam arsalna min nabiyyin fee alawwaleena
6. وَ كَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِیٍّ فِی الْاَوَّلِیْنَ۝۶

6. And how many a communicator of unseen (a prophet) did We send among the earlier people.
6. اور ہم نے کتنے ہی غیب بتانے والے (نبی) اگلوں میں بھیجے


--------------------------------------------------------------------------------
7. Wama yateehim min nabiyyin illa kanoo bihi yastahzioona
7. وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ نَّبِیٍّ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۝۷

7. And whoever as a communicator of the unseen (a prophet) came to them, they used to mock at him.
7. اور ان کے پاس جو غیب بتانے والا (نبی) آیا اس کی ہنسی ہی بنایا کئے (ف۶)

(ف۶) - جیسا آپ کی قوم کے لوگ کرتے ہیں ،کفّار کا قدیم سے یہ معمول چلا آیا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Faahlakna ashadda minhum batshan wamada mathalu alawwaleena
8. فَاَهْلَكْنَاۤ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَّ مَضٰی مَثَلُ الْاَوَّلِیْنَ۝۸

8. Therefore We destroyed those who were stronger in power than these, and the example of the earlier peoples has gone before.
8. تو ہم نے وہ ہلاک کر دیئے جو ان سے بھی پکڑ میں سخت تھے (ف۷) اور اگلوں کا حال گزر چکا ہے

(ف۷) - اور ہر طرح کا زور و قوّت رکھتے تھے ، آپ کی امّت کے لوگ جو پہلے کفّار کی چال چلتے ہیں ، انہیں ڈرنا چاہئے کہ کہیں ان کا بھی وہی انجام نہ ہو جو ان کا ہوا کہ ذلّت و رسوائی کی عقوبتوں سے ہلاک کئے گئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Walain saaltahum man khalaqa alssamawati waalarda layaqoolunna khalaqahunna alAAazeezu alAAaleemu
9. وَ لَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙ۝۹

9. And if you ask them, "who has made the heavens and the earth" they will necessarily say, "the Esteemed One the All-Knowing made them.
9. اور اگر تم ان سے پوچھو (ف۸) کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور کہیں گے انہیں بنایا اس عزت والے علم والے نے (ف۹)

(ف۸) - یعنی مشرکین سے ۔

(ف۹) - یعنی اقرار کریں گے کہ آسمان وزمین کو ا ﷲ تعالٰی نے بنایا اور یہ بھی اقرار کریں گے کہ وہ عزّت و علم والا ہے باوجود اس اقرار کے بعث کا انکار کیسی انتہادرجہ کی جہالت ہے ۔ اس کے بعد اللہ تعالٰی اپنے اظہارِ قدرت کے لئے اپنے مصنوعات کا ذکر فرماتا ہے اور اپنے اوصاف و شان کا اظہار کرتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Allathee jaAAala lakumu alarda mahdan wajaAAala lakum feeha subulan laAAallakum tahtadoona
10. الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۚ۝۱۰

10. He, Who made the earth a bed for you and made pathways therein for you that you, may be guided.
10. وہ جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا کیا اور تمہارے لئے اس میں راستے کئے کہ تم راہ پاؤ (ف۱۰)

(ف۱۰) - سفر وں میں اپنے منازل و مقاصد کی طرف ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Waallathee nazzala mina alssamai maan biqadarin faansharna bihi baldatan maytan kathalika tukhrajoona
11. وَ الَّذِیْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ ۚ فَاَنْشَرْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا ۚ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ۝۱۱

11. And He, Who sent down water from the sky according to an estimate, and We there by give life to a dead city and thus you, will be brought forth.
11. اور وہ جس نے آسمان سے پانی اتارا ایک اندازے سے (ف۱۱) تو ہم نے اس سے ایک مُردہ شہر زندہ فرما دیا یوں ہی تم نکالے جاؤ گے (ف۱۲)

(ف۱۱) - تمہاری حاجتوں کی قدر نہ اتنا کم کہ اس سے تمہاری حاجتیں پوری نہ ہوں ، نہ اتنا زیادہ کہ قومِ نوح کی طرح تمہیں ہلاک کردے ۔

(ف۱۲) - اپنی قبروں سے زندہ کرکے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Waallathee khalaqa alazwaja kullaha wajaAAala lakum mina alfulki waalanAAami ma tarkaboona
12. وَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَ الْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَۙ۝۱۲

12. And who made all the pairs and made for you carriages from boats and cattle.
12. اور جس نے سب جوڑے بنائے (ف۱۳) اور تمہارے لئے کشتیوں اور چوپایوں سے سواریاں بنائیں

(ف۱۳) - یعنی تمام اصناف وانواع ۔ کہا گیا ہے کہ اللہ تعالٰی فرد ہے ضد اور نِد اور زوجیّت سے منزّہ و پاک ہے ، اس کے سوا خَلق میں جو ہے زوج ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Litastawoo AAala thuhoorihi thumma tathkuroo niAAmata rabbikum itha istawaytum AAalayhi wataqooloo subhana allathee sakhkhara lana hatha wama kunna lahu muqrineena
13. لِتَسْتَوٗا عَلٰی ظُهُوْرِهٖ ثُمَّ تَذْكُرُوْا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ اِذَا اسْتَوَیْتُمْ عَلَیْهِ وَ تَقُوْلُوْا سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ۝۱۳

13. That you may sit rightly on their backs, and then you remember the favours of your Lord when you are rightly seated thereon and say, Sanctity is to Him Who has subjected this carriage to us and this was not controllable by our power.
13. کہ تم ان کی پیٹھوں پر ٹھیک بیٹھو (ف۱۴) پھر اپنے رب کی نعمت یاد کرو جب اس پر ٹھیک بیٹھ لو اور یوں کہو پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں کر دیا اور یہ ہمارے بوتے کی نہ تھی

(ف۱۴) - خشکی اور تری کے سفر میں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. Wainna ila rabbina lamunqaliboona
14. وَ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ۝۱۴

14. And undoubtedly' We are to return to our Lord.
14. اور بیشک ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے (ف۱۵)

(ف۱۵) - آخر کار ۔ مسلم شریف کی حدیث میں ہے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جب سفر میں تشریف لے جاتے تو اپنے ناقہ پر سوار ہوتے وقت پہلے الحمد ﷲ پڑھتے ، پھر سبحان اﷲ اور اﷲ اکبر ، یہ سب تین تین بار پھر یہ آیت پڑھتے : سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہ مُقْرِنِیْنَoوَاِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ ، اس کے بعد اور دعائیں پڑھتے اور جب حضور سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کَشتی میں سوار ہوتے تو فرماتے بِسْمِ اللہِ مَجْرٖھَا وَمُرْسٰھَا ط اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْر رَّحِیْم ۔

--------------------------------------------------------------------------------
15. WajaAAaloo lahu min AAibadihi juzan inna alinsana lakafoorun mubeenun
15. وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًا ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِیْنٌؕ۠۝۱۵

15. And they have appointed for Him a portion of His bondmen. Undoubtedly, man is clearly ungrateful.
15. اور اس کے لئے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا ٹھہرایا (ف۱۶) بیشک آدمی (ف۱۷) کھلا ناشکرا ہے (ف۱۸)

(ف۱۶) - یعنی کفّار نے اس اقرار کے باوجود کہ اﷲ تعالٰی آسمان و زمین کا خالق ہے یہ ستم کیا کہ ملائکہ کو اﷲ تعالٰی کی بیٹیاں بتایا اور اولاد صاحبِ اولاد کا جز ہوتی ہے ، ظالموں نے اﷲ تبارک و تعالٰی کے لئے جزقرار دیا ،کیسا عظیم جُرم ہے ۔

(ف۱۷) - جو ایسی باتوں کا قائل ہے ۔

(ف۱۸) - اس کا کفر ظاہر ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------