File Catalog
Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ شورٰی جمہور کے نزدیک مکّیہ ہے اور حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما کے ایک قول میں اس کی چار آیتیں مدینہ طیّبہ میں نازل ہوئیں جن میں کی پہلی قُلْ لَّۤآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْرًا ہے ، اس سورت میں پانچ۵ رکوع ، تریپن۵۳ آیتیں ، آٹھ سو ساٹھ ۸۶۰کلمے اور تین ہزار پانچ سواٹھاسی ۳۵۸۸حرف ہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
1. Hameem
1. حٰمٓۚ۱
1. Ha-Mim.
1. ۔
--------------------------------------------------------------------------------
2. AAaynseenqaf
2. عٓسٓقٓ۲
2. Ain-Seen-Qaf.
2. ۔
--------------------------------------------------------------------------------
3. Kathalika yoohee ilayka waila allatheena min qablika Allahu alAAazeezu alhakeemu
3. كَذٰلِكَ یُوْحِیْۤ اِلَیْكَ وَ اِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَ ۙ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۳
3. Likewise reveals to you and to those before you, Allah the Honourable. The Wise.
3. یوں ہی وحی فرماتا ہے تمہاری طرف (ف۲) اور تم سے اگلوں کی طرف (ف۳) اللہ عزت و حکمت والا
(ف۲) - غیبی خبریں ۔ (خازن)
(ف۳) - انبیاء علیہم السلام میں سے وحی فرماچکا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
4. Lahu ma fee alssamawati wama fee alardi wahuwa alAAaliyyu alAAatheemu
4. لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ ؕ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ۴
4. For Him is whatever is in the heaven and whatever is in the earth. And He is the Exalted, the Grand.
4. اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور وہی بلندی و عظمت والا ہے
--------------------------------------------------------------------------------
5. Takadu alssamawatu yatafattarna min fawqihinna waalmalaikatu yusabbihoona bihamdi rabbihim wayastaghfiroona liman fee alardi ala inna Allaha huwa alghafooru alrraheemu
5. تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِمَنْ فِی الْاَرْضِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۵
5. It is well night that the heavens may rend from above themselves and the angels sanctify their Lord with His praise and beg forgiveness for the people of earth. Hearken, Allah, He is the Forgiver, the Merciful.
5. قریب ہوتا ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے شق ہو جائیں (ف۴) اور فرشتے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور زمین والوں کے لئے معافی مانگتے ہیں (ف۵) سن لو بیشک اللہ ہی بخشنے والا مہربان ہے
(ف۴) - اﷲ تعالٰی کی عظمت اور اس کے علوئے شان سے ۔
(ف۵) - یعنی ایمان داروں کے لئے کیونکہ کافر اس لائق نہیں ہیں کہ ملائکہ ان کے لئے استغفار کریں ، یہ ہوسکتا ہے کہ کافروں کے لئے یہ دعا کریں کہ انہیں ایمان دے کر ان کی مغفرت فرما ۔
--------------------------------------------------------------------------------
6. Waallatheena ittakhathoo min doonihi awliyaa Allahu hafeethun AAalayhim wama anta AAalayhim biwakeelin
6. وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ اللّٰهُ حَفِیْظٌ عَلَیْهِمْ ۖؗ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ۶
6. And those who have taken others as patrons beside Allah, they are under the sight of Allah and you are not responsible for them.
6. اور جنہوں نے اللہ کے سوا اور والی بنا رکھے ہیں (ف۶) وہ اللہ کی نگاہ میں ہیں (ف۷) اور تم ان کے ذمّہ دار نہیں (ف۸)
(ف۶) - یعنی بت جن کو وہ پوجتے اور معبود سمجھتے ہیں ۔
(ف۷) - ان کے اعمال ، افعال اس کے سامنے ہیں ، وہ انہیں بدلہ دے گا ۔
(ف۸) - تم سے ان کے افعال کا مؤاخذہ نہ ہوگا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
7. Wakathalika awhayna ilayka quranan AAarabiyyan litunthira omma alqura waman hawlaha watunthira yawma aljamAAi la rayba feehi fareequn fee aljannati wafareequn fee alssaAAeeri
7. وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰی وَ مَنْ حَوْلَهَا وَ تُنْذِرَ یَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَیْبَ فِیْهِ ؕ فَرِیْقٌ فِی الْجَنَّةِ وَ فَرِیْقٌ فِی السَّعِیْرِ۷
7. And likewise We revealed to you a Quran in Arabic so that you may warn thereby the mother of all towns the Meccans and those who live around it and you may warn them of a Day of Assembly wherein there is no doubt. A party is in the paradise and a party is in the Hell.
7. اور یوں ہی ہم نے تمہاری طرف عربی قرآن وحی بھیجا کہ تم ڈراؤ سب شہروں کی اصل مکہ والوں کو اور جتنے اس کے گرد ہیں (ف۹) اور تم ڈراؤ اکٹّھے ہونے کے دن سے جس میں کچھ شک نہیں (ف۱۰) ایک گروہ جنّت میں ہے اور ایک گروہ دوزخ میں
(ف۹) - یعنی تمام عالَم کے لوگ ان سب کو ۔
(ف۱۰) - یعنی روزِ قیامت سے ڈراؤ جس میں اﷲ تعالٰی اوّلین و آخرین او ر اہلِ آسمان و زمین سب کو جمع فرمائے گا اور اس جمع کے بعد پھر سب متفرّق ہوں گے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
8. Walaw shaa Allahu lajaAAalahum ommatan wahidatan walakin yudkhilu man yashao fee rahmatihi waalththalimoona ma lahum min waliyyin wala naseerin
8. وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَهُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لٰكِنْ یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ ؕ وَ الظّٰلِمُوْنَ مَا لَهُمْ مِّنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ۸
8. And had Allah willed He would have made them a people of one faith, but Allah admits into His mercy whomsoever He pleases. And as for the unjust, they have neither any friend nor any helper.
8. اور اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک دین پر کر دیتا لیکن اللہ اپنی رحمت میں لیتا ہے جسے چاہے (ف۱۱) اور ظالموں کا نہ کوئی دوست نہ مددگار (ف۱۲)
(ف۱۱) - اس کو اسلام کی توفیق دیتاہے ۔
(ف۱۲) - یعنی کافروں کو کوئی عذاب سے بچانے والا نہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
9. Ami ittakhathoo min doonihi awliyaa faAllahu huwa alwaliyyu wahuwa yuhyee almawta wahuwa AAala kulli shayin qadeerun
9. اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ ۚ فَاللّٰهُ هُوَ الْوَلِیُّ وَ هُوَ یُحْیِ الْمَوْتٰی ؗ وَ هُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠۹
9. Have they taken others as patrons beside Allah? But it is Allah, He is the Patron and He will give life to the dead and He can do every thing.
9. کیا اللہ کے سوا اور والی ٹھہرا لئے ہیں (ف۱۳) تو اللہ ہی والی ہے اور وہ مُردے جِلائے گا اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے (ف۱۴)
(ف۱۳) - یعنی کفّار نے اﷲ تعالٰی کو چھوڑ کر بتوں کو اپنا والی بنالیا ہے ، یہ باطل ہے ۔
(ف۱۴) - تو اسی کو والی بنانا سزاوار ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------