File Catalog
Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - اس سورت کا نام سورۂ فُصِّلَتْ بھی ہے اور سورۂ سجدہ و سورۂ مصابیح بھی ہے ، یہ سورت مکّیہ ہے ، اس میں چھ۶ رکوع ، چوّن۵۴ آیتیں اور سات سو چھیانوے۷۹۶ کلمے اور تین ہزار تین سو پچاس۳۳۵۰ حرف ہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
1. Hameem
1. حٰمٓۚ۱
1. HA-MIM.
1. ۔
--------------------------------------------------------------------------------
2. Tanzeelun mina alrrahmani alrraheemi
2. تَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۚ۲
2. This is a sending down from the Most Affectionate, the Merciful.
2. یہ اتارا ہے بڑے رحم والے مہربان کا
--------------------------------------------------------------------------------
3. Kitabun fussilat ayatuhu quranan AAarabiyyan liqawmin yaAAlamoona
3. كِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَۙ۳
3. This is a Book whose verses have been fully explained, an Arabic Quran for a people of understanding.
3. ایک کتاب ہے جس کی آیتیں مفصّل فرمائی گئیں (ف۲) عربی قرآن عقل والوں کے لئے
(ف۲) - احکام و امثال و مواعظ و و عد و عید وغیرہ کے بیان میں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
4. Basheeran wanatheeran faaAArada aktharuhum fahum la yasmaAAoona
4. بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا ۚ فَاَعْرَضَ اَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ۴
4. Bearing glad tidings and warning. But most of them turned away their faces and listen not.
4. خوشخبری دیتا (ف۳) اور ڈر سناتا (ف۴) تو ان میں اکثر نے منھ پھیرا تو وہ سنتے ہی نہیں (ف۵)
(ف۳) - اللہ تعالٰی کے دوستوں کو ثواب کی ۔
(ف۴) - اللہ تعالٰی کے دشمنوں کو عذاب کا ۔
(ف۵) - توجّہ سے قبول کا سننا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
5. Waqaloo quloobuna fee akinnatin mimma tadAAoona ilayhi wafee athanina waqrun wamin baynina wabaynika hijabun faiAAmal innana AAamiloona
5. وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا فِیْۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ وَ فِیْۤ اٰذَانِنَا وَقْرٌ وَّ مِنْۢ بَیْنِنَا وَ بَیْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عٰمِلُوْنَ۵
5. And they said, 'Our hearts are in covers from that to which you invite us and in our ears are plugs and between us and you there is a curtain, therefore you do your work and we are doing ours.
5. اور بولے (ف۶) ہمارے دل غلاف میں ہیں اس بات سے جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو (ف۷) اور ہمارے کانوں میں ٹینٹ ہے (ف۸) اور ہمارے اور تمہارے درمیان روک ہے (ف۹) تو تم اپنا کام کرو ہم اپنا کام کرتے ہیں (ف۱۰)
(ف۶) - مشرکین حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے ۔
(ف۷) - ہم اس کو سمجھ ہی نہیں سکتے یعنی توحید و ایمان کو ۔
(ف۸) - ہم بہرے ہیں ، آپ کی بات ہمارے سننے میں نہیں آتی ، اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ آپ ہم سے ایمان و توحید کے قبول کرنے کی توقّع نہ رکھئے ، ہم کسی طرح ماننے والے نہیں اور نہ ماننے میں ہم بمنزلۂِ اس شخص کے ہیں جو نہ سمجھتا ہو ، نہ سنتا ہو ۔
(ف۹) - یعنی دینی مخالفت ، تو ہم آپ کی بات ماننے والے نہیں ۔
(ف۱۰) - یعنی تم اپنے دِین پر رہو ، ہم اپنے دِین پر قائم ہیں یا یہ معنٰی ہیں کہ تم سے ہمارا کام بگاڑنے کی جو کوشش ہوسکے وہ کرو ، ہم بھی تمہارے خلاف جو ہوسکے گا کریں گے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
6. Qul innama ana basharun mithlukum yooha ilayya annama ilahukum ilahun wahidun faistaqeemoo ilayhi waistaghfiroohu wawaylun lilmushrikeena
6. قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤی اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَاسْتَقِیْمُوْۤا اِلَیْهِ وَ اسْتَغْفِرُوْهُ ؕ وَ وَیْلٌ لِّلْمُشْرِكِیْنَۙ۶
6. Say you, 'In being a human being I am indeed like you, it is revealed to me that your God is one God, so be straight before Him and beg forgiveness from Him. And woe be to the associators.
6. تم فرماؤ (ف۱۱) آدمی ہونے میں تو میں تمہیں جیسا ہوں (ف۱۲) مجھے وحی ہوتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو اس کے حضور سیدھے رہو (ف۱۳) اور اس سے معافی مانگو (ف۱۴) اور خرابی ہے شرک والوں کو
(ف۱۱) - اے اکرمُ الخلق سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم براہِ تواضع ان لوگوں کے ارشادات و ہدایات کے لئے کہ ۔
(ف۱۲) - ظاہر میں ، کہ میں دیکھا بھی جاتا ہوں ، میری بات بھی سنی جاتی ہے اور میرے تمہارے درمیان میں بظاہر کوئی جنسی مغایرت بھی نہیں ہے تو تمہار ایہ کہنا کیسے صحیح ہوسکتا ہے کہ میری بات نہ تمہارے دل تک پہنچے ، نہ تمہارے سننے میں آئے اور میرے تمہارے درمیان کوئی روک ہو ، بجائے میرے کوئی غیرِ جنس جن یا فرشتہ آتا تو تم کہہ سکتے تھے کہ نہ وہ ہمارے دیکھنے میں آئیں ، نہ ان کی بات سننے میں آئے ، نہ ہم ان کے کلام کو سمجھ سکیں ، ہمارے ان کے درمیان تو جنسی مخالفت ہی ، بڑی روک ہے لیکن یہاں تو ایسا نہیں کیونکہ میں بشری صورت میں جلوہ نما ہوا تو تمہیں مجھ سے مانوس ہونا چاہئے اور میرے کلام کے سمجھنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی بہت کوشش کرنا چاہئے کیونکہ میرا مرتبہ بہت بلند ہے اور میرا کلام بہت عالی ہے ، اس لئے میں وہی کہتا ہوں جو مجھے وحی ہوتی ہے ۔ فائدہ : سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا بلحاظِ ظاہراَنَا بَشَرمِّثْلُکُمْ فرمانا حکمتِ ہدایت و ارشاد کے لئے بطریقِ تواضع ہے اور جو کلمات تواضع کے لئے کہے جائیں وہ تواضع کرنے والے کے علوِّ منصب کی دلیل ہوتے ہیں ، چھوٹوں کا ان کلمات کو اس کی شان میں کہنا یا اس سے برابری ڈھونڈھنا ترکِ ادب اور گستاخی ہوتا ہے تو کسی امّتی کو روا نہیں کہ وہ حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام سے مماثل ہونے کا دعوٰی کرے یہ بھی ملحوظ رہنا چاہئے کہ آپ کی بشریت بھی سب سے اعلٰی ہے ہماری بشریت کو اس سے کچھ بھی نسبت نہیں ۔
(ف۱۳) - اس پر ایمان لاؤ ، اس کی ا طاعت اختیار کرو ، اس کی راہ سے نہ پھرو ۔
(ف۱۴) - اپنے فسادِ عقیدہ و عمل کی ۔
--------------------------------------------------------------------------------
7. Allatheena la yutoona alzzakata wahum bialakhirati hum kafiroona
7. الَّذِیْنَ لَا یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ۷
7. Who do not pay poor due (Zakat) and they deny the Hereafter.
7. وہ جو زکٰوۃ نہیں دیتے (ف۱۵) اور وہ آخرت کے منکِر ہیں (ف۱۶)
(ف۱۵) - یہ منعِ زکوٰۃ سے خوف دلانے کے لئے فرمایا گیا تاکہ معلوم ہو کہ زکوٰۃ کو منع کرنا ایسا بُرا ہے کہ قرآنِ کریم میں مشرکین کے اوصاف میں ذکر کیا گیا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کو مال بہت پیارا ہوتا ہے تو مال کا راہِ خدا میں خرچ کر ڈالنا اس کے ثُبات و استقلال اور صدق و اخلاصِ نیّت کی قوی دلیل ہے اور حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ زکوٰۃ سے مراد ہے توحید کا معتقد ہونا اور''(لاالہ الا اﷲ)''کہنا ، اس تقدیر پر معنٰی یہ ہوں گے کہ جو توحید کا اقرار کرکے اپنے نفسوں کو شرک سے باز نہیں رکھتے ۔ اور قتادہ نے اس کے معنٰی یہ لئے ہیں کہ جو لوگ زکوٰۃ کو واجب نہیں جانتے ۔ اس کے علاوہ اور بھی اقوال ہیں ۔
(ف۱۶) - کہ مرنے کے بعد اٹھنے اور جزا کے ملنے کے قائل نہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
8. Inna allatheena amanoo waAAamiloo alssalihati lahum ajrun ghayru mamnoonin
8. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠۸
8. Undoubtedly, those who believe and do good works, there is for them endless reward.
8. بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے بے انتہا ثواب ہے (ف۱۷)
(ف۱۷) - جو منقطع نہ ہوگا ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ آیت بیماروں ، اپاہجوں اور بوڑھوں کے حق میں نازل ہوئی جو عمل وطاعت کے قابل نہ رہیں ، انہیں وہی اجر ملے گا جو تندرستی میں عمل کرتے تھے ۔ بخاری شریف کی حدیث ہے کہ جب بندہ کوئی عمل کرتا ہے اور کسی مرض یا سفر کے باعث وہ عامل اس عمل سے مجبور ہوجاتا ہے تو تندرستی اور اقامت کی حالت میں جو کرتا تھا ویسا ہی اس کے لئے لکھا جاتا ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------