File Catalog
Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ زُمر مکّیہ ہے سوا آیت قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْاعَلٰی اَنْفُسِھِمْ اور آیت اَللہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کے، اس سورت میں آٹھ ۸رکوع اور پچھتّر۷۵ آیتیں اور ایک ہزار ایک سو بہتّر۱۱۷۲ کلمے اور چار ہزار نو سو آٹھ۴۹۰۸ حرف ہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
1. Tanzeelu alkitabi mina Allahi alAAazeezi alhakeemi
1. تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ۱
1. The sending down of the Book is from Allah the Dignified, the Wise.
1. کتاب (ف۲) اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے
(ف۲) - کتاب سے مراد قرآن شریف ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
2. Inna anzalna ilayka alkitaba bialhaqqi faoAAbudi Allaha mukhlisan lahu alddeena
2. اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَؕ۲
2. Undoubtedly, We have sent down this Book to you with truth, therefore worship Allah being purely His devotee.
2. بیشک ہم نے تمہاری طرف (ف۳) یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری تو اللہ کو کو پوجو نِرے اس کے بندے ہو کر
(ف۳) - اے سیّدِعالَم محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔
--------------------------------------------------------------------------------
3. Ala lillahi alddeenu alkhalisu waallatheena ittakhathoo min doonihi awliyaa ma naAAbuduhum illa liyuqarriboona ila Allahi zulfa inna Allaha yahkumu baynahum fee ma hum feehi yakhtalifoona inna Allaha la yahdee man huwa kathibun kaffarun
3. اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ ؕ وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ ۘ مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَی اللّٰهِ زُلْفٰی ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ فِیْ مَا هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ ؕ۬ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ۳
3. Yes, the sincere exclusive devotion is to Allah only. And those who have taken for protectors other than Allah say, 'we worship them only so that they may bring us nearer to Allah'. Allah will decide among them concerning that wherein they are differing. Undoubtedly, Allah guides not him who is a great ungrateful liar.
3. ہاں خالص اللہ ہی کی بندگی ہے (ف۴) اور وہ جنہوں نے اس کے سوا اور والی بنا لئے (ف۵) کہتے ہیں ہم تو انہیں (ف۶) صرف اتنی بات کے لئے پوجتے ہیں کہ یہ ہمیں اللہ کے پاس نزدیک کر دیں اللہ ان میں فیصلہ کر دے گا اس بات کا جس میں اختلاف کر رہے ہیں (ف۷) بیشک اللہ راہ نہیں دیتا اسے جو جھوٹا بڑا ناشکرا ہو (ف۸)
(ف۴) - اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ۔
(ف۵) - معبود ٹھہرا لئے ۔ مراد ان سے بت پرست ہیں ۔
(ف۶) - یعنی بتوں کو ۔
(ف۷) - ایمان داروں کو جنّت میں اور کافروں کو دوزخ میں داخل فرما کر ۔
(ف۸) - جھوٹا اس بات میں کہ بتوں کو اﷲ تعالٰی سے نزدیک کرنے والا بتائے اور خدا کے لئے اولاد ٹھہرائے اور ناشکر ایسا کہ بتوں کوپوجے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
4. Law arada Allahu an yattakhitha waladan laistafa mimma yakhluqu ma yashao subhanahu huwa Allahu alwahidu alqahharu
4. لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰی مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ ۙ سُبْحٰنَهٗ ؕ هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ۴
4. If Allah had willed to take a son for Himself, He would have chosen whom He had pleased out of His creation, Sanctity is to Him. He is Allah the one All Dominant.
4. اللہ اپنے لئے بچّہ بناتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چُن لیتا (ف۹) پاکی ہے اسے (ف۱۰) وہی ہے ایک اللہ (ف۱۱) سب پر غالب
(ف۹) - یعنی اگر بالفرض اﷲ تعالٰی کے لئے اولاد ممکن ہوتی تو وہ جسے چاہتا اولاد بناتا نہ کہ یہ تجویز کفّار پر چھوڑتا کہ وہ جسے چاہیں خدا کی اولاد قرار دیں ۔ (معاذا للہ)
(ف۱۰) - اولاد سے اور ہر اس چیز سے جو اس کی شانِ اقدس کے لائق نہیں ۔
(ف۱۱) - نہ اس کا کوئی شریک نہ اس کی کوئی اولاد ۔
--------------------------------------------------------------------------------
5. Khalaqa alssamawati waalarda bialhaqqi yukawwiru allayla AAala alnnahari wayukawwiru alnnahara AAala allayli wasakhkhara alshshamsa waalqamara kullun yajree liajalin musamman ala huwa alAAazeezu alghaffaru
5. خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَی النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَی الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ۵
5. He made the heavens and earth with truth. He rolls the night around the day and He rolls the day around the night and He has employed the sun and the moon into service. Each moves to an appointed term. Do you hear? He is the Dignified, the Forgiving
5. اس نے آسمان اور زمین حق بنائے رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے (ف۱۲) اور اس نے چاند اور سورج کو کام میں لگایا ہر ایک ایک ٹھہرائی میعاد کے لئے چلتا ہے (ف۱۳) سنتا ہے وہی صاحب عزت بخشنے والا ہے
(ف۱۲) - یعنی کبھی رات کی تاریکی سے دن کے ایک حصّہ کو چُھپاتا ہے اور کبھی دن کی روشنی سے رات کےحصّہ کو ، مراد یہ ہے کہ کبھی دن کا وقت گھٹا کر رات کو بڑھاتا ہے ، کبھی رات گھٹا کر دن کو زیادہ کرتا ہے ۔ اور رات اور دن میں سے گَھٹنے والا گَھٹتے گَھٹتے دس گھنٹہ کا رہ جاتا ہے اور بڑھنے والا بڑھتے چودہ گھنٹے کا ہوجاتا ہے ۔
(ف۱۳) - یعنی قیامت تک وہ اپنے مقرر نظام پر چلتے رہیں گے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
6. Khalaqakum min nafsin wahidatin thumma jaAAala minha zawjaha waanzala lakum mina alanAAami thamaniyata azwajin yakhluqukum fee butooni ommahatikum khalqan min baAAdi khalqin fee thulumatin thalathin thalikumu Allahu rabbukum lahu almulku la ilaha illa huwa faanna tusrafoona
6. خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ ؕ یَخْلُقُكُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ فَاَنّٰی تُصْرَفُوْنَ۶
6. He has made you of a single soul then He made its mate from that and sent down for you eight pairs of cattle. He makes you in the wombs of your mothers, first in one pattern then in another, in threefold darkness. This is Allah your Lord, His is the kingdom. None is to be worshipped, besides Him, then where are you turning away?
6. اس نے تمہیں ایک جان سے بنایا (ف۱۴) پھر اسی سے اس کا جوڑ پیدا کیا (ف۱۵) اور تمہارے لئے چوپایوں سے (ف۱۶) آٹھ (۸) جوڑے اتارے (ف۱۷) تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں بناتا ہے ایک طرح کے بعد اور طرح (ف۱۸) تین (۳) اندھیریوں میں (ف۱۹) یہ ہے اللہ تمہارا رب اسی کی بادشاہی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں پھر کہاں پھیرے جاتے ہو (ف۲۰)
(ف۱۴) - یعنی حضرت آدم علیہ السلام سے ۔
(ف۱۵) - یعنی حضرت حوّا کو ۔
(ف۱۶) - یعنی اونٹ ، گائے ، بکری ، بھیڑ سے ۔
(ف۱۷) - یعنی پیدا کئے جوڑوں سے ، مراد نر اور مادّہ ہیں ۔
(ف۱۸) - یعنی نطفہ پھر علقہ (خون بستہ) پھر مضغہ( گوشت پارہ ) ۔
(ف۱۹) - ایک اندھیری پیٹ کی دوسری رحم کی تیسری بچّہ دان کی ۔
(ف۲۰) - اور طریقِ حق سے دور ہوتے ہو کہ اس کی عبادت چھوڑ کر غیر کی عبادت کرتے ہو ۔
--------------------------------------------------------------------------------
7. In takfuroo fainna Allaha ghaniyyun AAankum wala yarda liAAibadihi alkufra wain tashkuroo yardahu lakum wala taziru waziratun wizra okhra thumma ila rabbikum marjiAAukum fayunabbiokum bima kuntum taAAmaloona innahu AAaleemun bithati alssudoori
7. اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنْكُمْ ۫ وَ لَا یَرْضٰی لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ ۚ وَ اِنْ تَشْكُرُوْا یَرْضَهُ لَكُمْ ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ ثُمَّ اِلٰی رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ۷
7. If you be ungrateful, then undoubtedly, Allah is independent of you, and He likes not the ungratefulness of His bondmen, but if you be thankful, then He likes it for you. And no soul-bearing burden will bear the burden of another. Then you are to return to your Lord, and He shall inform you of what you used to do. Surely, He knows the secrets of the hearts.
7. اگر تم ناشکری کرو تو بیشک اللہ بے نیاز ہے تم سے (ف۲۱) اور اپنے بندوں کی ناشکری اسے پسند نہیں اور اگر شکر کرو تو اسے تمہارے لئے پسند فرماتا ہے (ف۲۲) اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی (ف۲۳) پھر تمہیں اپنے رب ہی کی طرف پھرنا ہے (ف۲۴) تو وہ تمہیں بتا دے گا جو تم کرتے تھے (ف۲۵) بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے
(ف۲۱) - یعنی تمہاری طاعت و عبادت سے اور تم ہی اس کے محتاج ہو ۔ ایمان لانے میں تمہارا ہی نفع اور کافر ہوجانے میں تمہارا ہی ضرر ہے ۔
(ف۲۲) - کہ وہ تمہاری کامیابی کا سبب ہے اس پر تمہیں ثواب دے گا اور جنّت عطا فرمائے گا ۔
(ف۲۳) - یعنی کوئی شخص دوسرے کے گناہ میں ماخوذ نہ ہوگا ۔
(ف۲۴) - آخرت میں ۔
(ف۲۵) - دنیا میں اور اس کی تمہیں جزا دے گا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
8. Waitha massa alinsana durrun daAAa rabbahu muneeban ilayhi thumma itha khawwalahu niAAmatan minhu nasiya ma kana yadAAoo ilayhi min qablu wajaAAala lillahi andadan liyudilla AAan sabeelihi qul tamattaAA bikufrika qaleelan innaka min ashabi alnnari
8. وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ؕ قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِیْلًا ۖۗ اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ۸
8. And when any trouble touches man, he calls upon his Lord leaning towards Him, then when Allah grants him any favour from Himself, he forgets what he called for before, and begins to assign peers to Allah so that he may lead astray from His way. Say you, 'carry on a little with your infidelity, undoubtedly, you are among the men of the Hell.
8. اور جب آدمی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے (ف۲۶) اپنے رب کو پکارتا ہے اسی طرف جھکا ہوا (ف۲۷) پھر جب اللہ نے اسے اپنے پاس سے کوئی نعمت دی تو بھول جاتا ہے جس لئے پہلے پکارا تھا (ف۲۸) اور اللہ کے لئے برابر والے ٹھہرانے لگتا ہے (ف۲۹) تاکہ اس کی راہ سے بہکا دے تم فرماؤ (ف۳۰) تھوڑے دن اپنے کفر کے ساتھ برت لے (ف۳۱) بیشک تو دوزخیوں میں ہے
(ف۲۶) - یہاں آدمی سے مطلقاً کافر یا خاص ابوجہل یا عتبہ بن ربیعہ مراد ہے ۔
(ف۲۷) - اسی سے فریاد کرتا ہے ۔
(ف۲۸) - یعنی اس شدّت و تکلیف کو فراموش کردیتا ہے جس کے لئے اللہ سے فریاد کی تھی ۔
(ف۲۹) - یعنی حاجت بر آری کے بعد پھر بت پرستی میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔
(ف۳۰) - اے مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اس کافر سے ۔
(ف۳۱) - اور دنیا کی زندگی کے دن پورے کرلے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
9. Amman huwa qanitun anaa allayli sajidan waqaiman yahtharu alakhirata wayarjoo rahmata rabbihi qul hal yastawee allatheena yaAAlamoona waallatheena la yaAAlamoona innama yatathakkaru oloo alalbabi
9. اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىِٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖ ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ ؕ اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠۹
9. will he who passes the hours of the night in devoted obedience, prostrating and standing fearing the Hereafter and hoping for the mercy of His Lord (be like dis-obedient)? Say you, 'Are those who know equal to those who know not'? Only those who are endued with understanding receive admonition.
9. کیا وہ جسے فرمانبرداری میں رات کی گھڑیاں گزریں سجود میں اور قیام میں (ف۳۲) آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت کی آس لگائے (ف۳۳) کیا وہ نافرمانوں جیسا ہو جائے گا تم فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان نصیحت تو وہی مانتے ہیں جو عقل والے ہیں
(ف۳۲) - شانِ نزول : حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنھما سے مروی ہے کہ یہ آیت حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما کی شان میں نازل ہوئی اور حضرت ابنِ عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ یہ آیت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حق میں نازل ہوئی اور ایک قول یہ ہے کہ حضرت ابنِ مسعود اور حضرت عمّار اور حضرت سلمان رضی اللہ تعالٰی عنہم کے حق میں نازل ہوئی ۔ فائدہ : اس آیت سے ثابت ہوا کہ رات کے نوافل و عبادت دن کے نوافل سے افضل ہیں اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ رات کا عمل پوشیدہ ہوتا ہے اس لئے وہ ریا سے بہت دور ہوتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ دنیا کے کاروبار بند ہوتے ہیں اس لئے قلب بہ نسبت دن کے بہت فارغ ہوتا ہے اور توجّہ الَی اللہ اور خشوع دن سے زیادہ رات میں میسّر آتا ہے ۔ تیسرے رات چونکہ راحت و خواب کا وقت ہوتا ہے اس لئے اس میں بیدار رہنا نفس کو بہت مشقّت و تعب میں ڈالتا ہے تو ثواب بھی اس کا زیادہ ہوگا ۔
(ف۳۳) - اس سے ثابت ہوا کہ مومن کے لئے لازم ہے کہ وہ بین الخوف والرجاء ہو ، اپنے عمل کی تقصیر پر نظر کرکے عذاب سے ڈرتا رہے اور اللہ تعالٰی کی رحمت کا امیدوار رہے ، دنیا میں بالکل بے خوف ہونا یا اللہ تعالٰی کی رحمت سے مطلقاً مایوس ہونا یہ دونوں قرآنِ کریم میں کفّار کی حالتیں بتائی گئی ہیں ۔ قال اللہ تعالٰی فَلَایَاْمَنُ مَکْرَاللہِ اِلَّا الْقَوْمُ الخٰسِرُوْنَ وَقَالَ تَعَالٰی لَایَایْئَسُ مِنْ رَّوْحِ اللہِ اِلَّا الْقَوْمُ الْکٰفِرُوْنَ
--------------------------------------------------------------------------------