اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:10 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
2010-11-10, 8:29 AM


Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ صٓۤ اس کا نام سورۂِ داؤد بھی ہے ، یہ سورت مکّیہ ہے ، اس میں پانچ ۵رکوع ، اٹّھاسی۸۸ آیتیں اور سات سو بتّیس کلمے اور تین ہزار سر سٹھ ۳۰۶۷حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. Sad waalqurani thee alththikri
1. صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِؕ۝۱

1. By this renowned Quran.
1. اس نامور قرآن کی قسم (ف۲)

(ف۲) - جو شرف والا ہے کہ یہ کلام معجِز ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
2. Bali allatheena kafaroo fee AAizzatin washiqaqin
2. بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ۝۲

2. Rather the infidels are in pride and schism.
2. بلکہ کافر تکبر اور خلاف میں ہیں (ف۳)

(ف۳) - اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے عداوت رکھتے ہیں اس لئے حق کا اعتراف نہیں کرتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. Kam ahlakna min qablihim min qarnin fanadaw walata heena manasin
3. كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ۝۳

3. How many a generation We destroyed before them, then now they cried when there was no time for deliverance.
3. ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں (ف۴) تو اب وہ پکاریں (ف۵) اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا (ف۶)

(ف۴) - یعنی آپ کی قوم سے پہلے کتنی امّتیں ہلاک کردیں اسی استکبار اور انبیاء کی مخالفت کے باعث ۔

(ف۵) - یعنی نزولِ عذاب کے وقت انہوں نے فریاد کی ۔

(ف۶) - کہ خَلاص پاسکتے اس وقت کی فریاد بیکار تھی کفّارِ مکّہ نے ان کے حال سے عبرت حاصل نہ کی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. WaAAajiboo an jaahum munthirun minhum waqala alkafiroona hatha sahirun kaththabun
4. وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ ؗ وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌۖۚ۝۴

4. And they were surprised that a warner from among themselves came to them, and the infidels said, 'this is a magician, a great liar'.
4. اور انہیں اس کا اچنبا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا (ف۷) اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا

(ف۷) - یعنی سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. AjaAAala alalihata ilahan wahidan inna hatha lashayon AAujabun
5. اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ۝۵

5. Has he made one God of many gods? Undoubtedly, this is a strange thing.
5. کیا اس نے بہت خداؤں کا ایک خدا کر دیا (ف۸) بیشک یہ عجیب بات ہے

(ف۸) - شانِ نزول : جب حضرت عمر رضی اللہ تعالٌٰی عنہ اسلام لائے تو مسلمانوں کو خوشی ہوئی اور کافروں کو نہایت رنج ہوا ولید بن مغیرہ نے قریش کے عمائد اور سر بر آوردہ پچّیس آدمیوں کو جمع کیا اور انہیں ابو طالب کے پاس لایا اور ان سے کہا کہ تم ہمارے سردار ہو اور بزرگ ہو ہم تمہارے پا س اس لئے آئے ہیں کہ تم ہمارے اور اپنے بھتیجے کے درمیان فیصلہ کردو ان کی جماعت کے چھوٹے درجے کے لوگوں نے جو شورش برپا کررکھی ہے وہ تم جانتے ہو ابوطالب نے حضرت سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو بُلا کر عرض کیا کہ یہ آپ کی قوم کے لوگ ہیں اور آپ سے صلح چاہتے ہیں آپ ان کی طرف سے یک لخت انحراف نہ کیجئے ، سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا یہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اتنا چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں اور ہمارے معبودوں کے ذکر کوچھوڑ دیجئے ہم آپ کے اور آپ کے معبود کی بدگوئی کے درپے نہ ہوں گے حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے فرمایا کہ کیا تم ایک کلمہ قبول کرسکتے ہو جس سے عرب و عجم کے مالک و فرمانبردار ہوجاؤ ؟ ابوجہل نے کہا کہ ایک کیا ہم دس کلمے قبول کرسکتے ہیں ، سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہو'' لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ'' اس پر وہ لوگ اٹھ گئے اور کہنے لگے کہ کیا انہوں نے بہت سے خداؤں کا ایک خدا کردیا اتنی بہت سی مخلوق کے لئے ایک خدا کیسے کافی ہوسکتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. Waintalaqa almalao minhum ani imshoo waisbiroo AAala alihatikum inna hatha lashayon yuradu
6. وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤی اٰلِهَتِكُمْ ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُۖۚ۝۶

6. And the chiefs of them departed saying, 'go away from him and be steadfast to your gods; undoubtedly, he has some object in this.
6. اور ان میں کے سردار چلے (ف۹) کہ اس کے پاس سے چل دو اور اپنے خداؤں پر صابر رہو بیشک اس میں اس کا کوئی مطلب ہے

(ف۹) - ابوطالب کی مجلس سے آپس میں یہ کہتے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. Ma samiAAna bihatha fee almillati alakhirati in hatha illa ikhtilaqun
7. مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ۝۷

7. We have not heard about this even in the latest religion of Christianity. This is indeed wholly a new invention.
7. یہ تو ہم نے سب سے پچھلے دینِ نصرانیت میں بھی نہ سنی (ف۱۰) یہ تو نِری نئی گڑھت ہے

(ف۱۰) - نصرانی بھی تین خداؤں کے قائل تھے یہ تو ایک ہی خدا بتاتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. Aonzila AAalayhi alththikru min baynina bal hum fee shakkin min thikree bal lamma yathooqoo AAathabi
8. ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَا ؕ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْ ۚ بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِؕ۝۸

8. Has the Quran been sent upon him from amongst us all? Nay, rather they are in doubt concerning My Book. Nay, they have not yet tasted My chastisement.
8. کیا ان پر قرآن اتارا گیا ہم سب میں سے (ف۱۱) بلکہ وہ شک میں ہیں میری کتاب سے (ف۱۲) بلکہ ابھی میری مار نہیں چکھی ہے (ف۱۳)

(ف۱۱) - اہلِ مکّہ کو سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے منصبِ نبوّت پر حسد آیا اور انہوں نے یہ کہا کہ ہم میں صاحبِ شرف و عزّت آدمی موجود تھے ان میں سے کسی پر قرآن نہ اترا خاص حضرت سیّدِ انبیاء محمّد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) پر اترا ۔

(ف۱۲) - کہ اس کے لانے والے حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تکذیب کرتے ہیں ۔

(ف۱۳) - اگر میرا عذاب چکھ لیتے تو یہ شک و تکذیب و حسد کچھ باقی نہ رہتا اور نبی علیہ الصلٰوۃ والسلام کی تصدیق کرتے لیکن اس وقت کی تصدیق مفید نہ ہوتی ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. Am AAindahum khazainu rahmati rabbika alAAazeezi alwahhabi
9. اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىِٕنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِۚ۝۹

9. Are they treasurers of the mercy of your Lord, the Dignified, and the Bestower?
9. کیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں (ف۱۴) وہ عزت والا بہت عطا فرمانے والا ہے (ف۱۵)

(ف۱۴) - اور کیا نبوّت کی کنجیاں ان کے ہاتھ میں ہیں جسے چاہیں دیں اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں اللہ تعالٰی اور اس کی مالکیّت کو نہیں جانتے ۔

(ف۱۵) - حسبِ اقتضائے حکمت جسے جو چاہے عطا فرمائے اس نے اپنے حبیب محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو نبوّت عطا فرمائی تو کسی کو اس میں دخل دینے اورچوں چرا کی کیا مجال ۔

--------------------------------------------------------------------------------
10. Am lahum mulku alssamawati waalardi wama baynahuma falyartaqoo fee alasbabi
10. اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا ۫ فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ۝۱۰

10. Is the kingdom of the heavens and earth and what is between them for them? If so let them ascend by hanging ropes.
10. کیا ان کے لئے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیں (ف۱۶)

(ف۱۶) - اور ایسا اختیار ہو تو جسے چاہیں وحی کے ساتھ خاص کریں اور عالَم کی تدبیر اپنے ہاتھ میں لیں اور جب یہ کچھ نہیں ہے تو امورِ ربّانیہ و تدابیرِ الٰہیہ میں دخل کیوں دیتے ہیں انہیں اس کا کیا حق ہے ، کفّار کو یہ جواب دینے کے بعد اللہ تبارک و تعالٰی نے اپنے نبی کریم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے نصرت و مدد کا وعدہ فرمایا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. Jundun ma hunalika mahzoomun mina alahzabi
11. جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ۝۱۱

11. This is a disgraced host from amongst the confederates, which shall be made to flee to the same place.
11. یہ ایک ذلیل لشکر ہے انہیں لشکروں میں سے جو وہیں بھگا دیا جائے گا (ف۱۷)

(ف۱۷) - یعنی ان قریش کی جماعت انہیں لشکروں میں سے ایک ہے جو آپ سے پہلے انبیاء علیہم السلام کے مقابل گروہ باندھ باندھ کر آیا کرتے تھے اور زیادتیاں کیا کرتے تھے اس سبب سے ہلاک کردیئے گئے اللہ تعالٰی نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو خبر دی کے یہی حال ان کا ہے کہ انھیں بھی ہزیمت ہو گی چنانچہ بدر میں ایسا واقع ہوا اس کے بعد اللہ تبارک و تعالٰی نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تسکینِ خاطر کے لئے پچھلے انبیاء علیہم السلام اور ان قوموں کا ذکر فرمایا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
12. Kaththabat qablahum qawmu noohin waAAadun wafirAAawnu thoo alawtadi
12. كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِۙ۝۱۲

12. Before them, the people of Nuh and Aad and pharaoh (Firawn) the contriver of stakes have already belied (the Messengers).
12. ان سے پہلے جھٹلا چکے ہیں نوح کی قوم اور عاد اور چومیخا کرنے والا فرعون (ف۱۸)

(ف۱۸) - جو کسی پر غصّہ کرتا تھا تو اسے لٹا کر اس کے چاروں ہاتھ پاؤں کھینچ کر چاروں طرف کھونٹوں میں بندھو ا دیتا تھا پھر اس کو پٹواتا تھا اور اس پر طرح طرح کی سختیاں کرتا تھا ۔

--------------------------------------------------------------------------------
13. Wathamoodu waqawmu lootin waashabu alaykati olaika alahzabu
13. وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْـَٔیْكَةِ ؕ اُولٰٓىِٕكَ الْاَحْزَابُ۝۱۳

13. And Samud and the people of Lut and dwellers of the wood. These are those parties.
13. اور ثمود اور لوط کی قوم اور بَن والے (ف۱۹) یہ ہیں وہ گروہ (ف۲۰)

(ف۱۹) - جو شعیب علیہ الصلٰوۃ والسلام کی قوم سے تھے ۔

(ف۲۰) - جو انبیاء کے مقابل جتّھے باندھ کر آئے مشرکینِ مکّہ انہیں گروہوں میں سے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
14. In kullun illa kaththaba alrrusula fahaqqa AAiqabi
14. اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠۝۱۴

14. There is none among them but belied the Messengers, so My torment became inevitable.
14. ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے رسولوں کو نہ جھٹلایا ہو تو میرا عذاب لازم ہوا (ف۲۱)

(ف۲۱) - یعنی ان گزری ہوئی امّتوں نے جب انبیاء علیہم السلام کی تکذیب کی تو ان پر عذاب لازم ہوگیا تو ان ضعیفوں کا کیا حال ہوگا جب ان پر عذاب اترے گا ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 92976 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ