File Catalog
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ فاطر مکّیہ ہے ، اس میں پانچ رکوع ، پینتالیس آیتیں ، نو سو ستّر ۹۷۰ کلمے ، تین ہزار ایک سو تیس حروف ہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
1. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ جَاعِلِ الْمَلٰٓىِٕكَةِ رُسُلًا اُولِیْۤ اَجْنِحَةٍ مَّثْنٰی وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ ؕ یَزِیْدُ فِی الْخَلْقِ مَا یَشَآءُ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۱
1. All praise to Allah, the Maker of the heavens and the earth, the Appointer of the angels as Messengers who have twos, threes and fours wings. He increases in creation what He pleases. Undoubtedly, Allah is Potent over every thing.
1. سب خوبیاں اللہ کو جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا فرشتوں کو رسول کرنے والا (ف۲) جن کے دو (۲) دو (۲) تین (۳) تین (۳) چار (۴) چار (۴) پر ہیں بڑھاتا ہے آفرینش میں جو چاہے (ف۳) بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
(ف۲) - اپنے انبیاء کی طرف ۔
(ف۳) - فرشتوں میں اور ان کے سوا اور مخلوق میں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
2. مَا یَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۚ وَ مَا یُمْسِكْ ۙ فَلَا مُرْسِلَ لَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۲
2. Whatever mercy Allah opens for mankind none there is to withhold it, and what ever He withholds, none there is to release it thereafter. And He the only Dignified, the Wise.
2. اللہ جو رحمت لوگوں کے لئے کھولے (ف۴) اس کا کوئی روکنے والا نہیں اور جو کچھ روک لے تو اس کی روک کے بعد اس کا کوئی چھوڑنے والا نہیں اور وہی عزت و حکمت والا ہے
(ف۴) - مثل بارش و رزق و صحت وغیرہ کے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
3. یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ ؕ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَیْرُ اللّٰهِ یَرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۖؗ فَاَنّٰی تُؤْفَكُوْنَ۳
3. O mankind! remember the favour of Allah upon you. Is there any creaser beside Allah who provides for you from the heavens and the earth? There is no God but He, whither then are you turning back?
3. اے لوگو اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو (ف۵) کیا اللہ کے سوا اور بھی کوئی خالق ہے کہ آسمان اور زمین سے (ف۶) تمہیں روزی دے اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم کہاں اوندھے جاتے ہو (ف۷)
(ف۵) - کہ اس نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا ، آسمان کو بغیر کسی ستون کے قائم کیا ، اپنی راہ بتانے اور حق کی دعوت دینے کے لئے رسولوں کو بھیجا ، رزق کے دروازے کھولے ۔
(ف۶) - مینہ برسا کر اور طرح طرح کے نباتات پیدا کر کے ۔
(ف۷) - اور یہ جانتے ہوئے کہ وہی خالِق و رازّق ہے ایمان و توحید سے کیوں پھرتے ہو ۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تسلّی کے لئے فرمایا جاتا ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
4. وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ ؕ وَ اِلَی اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۴
4. If they belie you, then no doubt, Messengers have been belied before you. And all affairs return to Allah.
4. اور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں (ف۸) تو بیشک تم سے پہلے کتنے ہی رسول جھٹلائے گئے (ف۹) اور سب کام اللہ ہی کی طرف سے پھرتے ہیں (ف۱۰)
(ف۸) - اے مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور تمہاری نبوّت و رسالت کو نہ مانیں اور توحید و بَعث و حساب اور عذاب کا انکار کریں ۔
(ف۹) - انہوں نے صبر کیا آپ بھی صبر فرمائیے ،کُفّار کا انبیاء کے ساتھ قدیم سے یہ دستور چلا آتا ہے ۔
(ف۱۰) - وہ جھٹلانے والوں کو سزا دے گا اور رسولوں کی مدد فرمائے گا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
5. یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا ۥ وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ۵
5. O mankind! Undoubtedly, the promise of Allah is true, let never then deceive you the life of the world, and let not the great deceiver deceive you regarding the serenity of Allah.
5. اے لوگو بیشک اللہ کا وعدہ سچ ہے (ف۱۱) تو ہرگز تمہیں دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی (ف۱۲) اور ہرگز تمہیں اللہ کے حلم پر فریب نہ دے وہ بڑا فریبی (ف۱۳)
(ف۱۱) - قیامت ضرور آنی ہے مرنے کے بعد ضرور اٹھنا ہے ، اعمال کا حساب یقیناً ہو گا ، ہر ایک کو اس کے کئے کی جزاء بے شک ملے گی ۔
(ف۱۲) - کہ اس کی لذّتوں میں مشغول ہو کر آخرت کو بھول جاؤ ۔
(ف۱۳) - یعنی شیطان تمہارے دلوں میں یہ وسوسہ ڈال کر کہ گناہوں سے مزہ اٹھا لو اللہ تعالٰی حلم فرمانے والا ہے وہ درگذر کرے گا ، اللہ تعالٰی بے شک حلم والا ہے لیکن شیطان کی فریب کاری یہ ہے کہ وہ بندوں کو اس طرح توبہ و عملِ صالح سے روکتا ہے اور گناہ و معصیت پر جری کرتا ہے اس کے فریب سے ہوشیار رہو ۔
--------------------------------------------------------------------------------
6. اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّا ؕ اِنَّمَا یَدْعُوْا حِزْبَهٗ لِیَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِؕ۶
6. Undoubtedly, the devil is your enemy. He only invites his party that they be among the companions of the Hell.
6. بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو (ف۱۴) وہ تو اپنے گروہ کو (ف۱۵) اسی لئے بلاتا ہے کہ دوزخیوں میں ہوں (ف۱۶)
(ف۱۴) - اور اس کی اطاعت نہ کرو اور اللہ تعالٰی کی طاعت میں مشغول رہو ۔
(ف۱۵) - یعنی اپنے متّبعین کو کُفر کی طرف ۔
(ف۱۶) - اب شیطان کے متّبِعین اور اس کے مخالفین کا حال تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا جاتا ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
7. اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ؕ۬ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ۠۷
7. For the infidels there is severe torment and those who have believed and have done good works, for them is Forgiveness and great reward.
7. کافروں کے لئے (ف۱۷) سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے (ف۱۸) ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے
(ف۱۷) - جو شیطان کے گروہ میں سے ہیں ۔
(ف۱۸) - اور شیطان کے فریب میں نہ آئے اور اس کی راہ پر نہ چلے ۔
--------------------------------------------------------------------------------