اسلامی ویب
لوگو جمعرات, 2024-12-26, 1:21 AM
پڑھ! اپنے رب کے نام سے
خوش آمدید مہمان | آر ایس ایس
Site menu
Section categories
My files [115]
Our poll
Rate my site

Total of answers: 32
Chat Box
 
200
Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

سورۂ لقمان
2010-11-10, 9:52 PM


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)

(ف۱) - سورۂ لقمان مکّیہ ہے سوائے دو آیتوں کے جو '' وَ لَوْ اَنَّ مَا فِی الْاَ رْضِ'' سے شروع ہوتی ہیں ، اس سورت میں چار ۴رکوع ، چونتیس ۳۴ آیتیں ، پانچ سو اڑتالیس کلمے ، دو ہزار ایک سو دس حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. الٓمّٓۚ۝۱

1. Alif Lam Mim.
1. ۔


--------------------------------------------------------------------------------
2. تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِۙ۝۲

2. These are the verses of the Book of wisdom.
2. یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں


--------------------------------------------------------------------------------
3. هُدًی وَّ رَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَۙ۝۳

3. These are a guidance and mercy for the righteous.
3. ہدایت اور رحمت ہیں نیکوں کے لئے


--------------------------------------------------------------------------------
4. الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ۝۴

4. Those who establish the prayer and pay the poor due (Zakat) and have firm faith in the Hereafter.
4. وہ جو نماز قائم رکھیں اور زکٰوۃ دیں اور آخرت پر یقین لائیں


--------------------------------------------------------------------------------
5. اُولٰٓىِٕكَ عَلٰی هُدًی مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۝۵

5. They only are upon the guidance from their Lord and they are successful.
5. وہی اپنے رب کی ہدایت پر ہیں اور انہیں کا کام بنا


--------------------------------------------------------------------------------
6. وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَهْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ ۖۗ وَّ یَتَّخِذَهَا هُزُوًا ؕ اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ۝۶

6. And some people buy words for mere playing that they may mislead from the path of Allah without knowledge and to make fun of it. For them are the humiliating torments.
6. اور کچھ لوگ کھیل کی بات خریدتے ہیں (ف۲) کہ اللہ کی راہ سے بہکا دیں بے سمجھے (ف۳) اور اسے ہنسی بنا لیں ان کے لئے ذلّت کا عذاب ہے

(ف۲) - لہو یعنی کھیل ہر اس باطل کو کہتے ہیں جو آدمی کو نیکی سے اور کام کی باتوں سے غفلت میں ڈالے ، کہانیاں افسانے اسی میں داخل ہیں ۔ شانِ نُزول : یہ آیت نضر بن حارث بن کلدہ کے حق میں نازل ہوئی جو تجارت کے سلسلہ میں دوسرے مُلکوں میں سفر کیا کرتا تھا ، اس نے عجمیوں کی کتابیں خریدیں جن میں قصّے کہانیاں تھیں وہ قریش کو سناتا اور کہتا کہ سیدِ کائنات (محمّدِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ) تمہیں عاد و ثمود کے واقعات سناتے ہیں اور میں رستم و اسفند یار اور شاہانِ فارس کی کہانیاں سناتا ہوں ، کچھ لوگ ان کہانیوں میں مشغول ہو گئے اور قرانِ پاک سننے سے رہ گئے ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔

(ف۳) - یعنی براہِ جہالت لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے اور قرآنِ کریم سننے سے روکیں اور آیاتِ الٰہیہ کے ساتھ تمسخُر کریں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. وَ اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا وَلّٰی مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا كَاَنَّ فِیْۤ اُذُنَیْهِ وَقْرًا ۚ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ۝۷

7. And when Our signs are recited to him, he turns proudly away, as though he heard them not, as if there was heaviness in his ears. Therefore, give him good tidings of painful torment.
7. اور جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں تو تکبر کرتا ہوا پھرے (ف۴) جیسے انہیں سنا ہی نہیں جیسے اس کے کانوں میں ٹینٹ ہے (ف۵) تو اسے دردناک عذاب کا مژدہ دو

(ف۴) - اور ان کی طرف التفات نہ کرے ۔

(ف۵) - اور وہ بہرا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِۙ۝۸

8. Undoubtedly, those who believe and do good works, for them there are gardens of bliss.
8. بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے چین کے باغ ہیں


--------------------------------------------------------------------------------
9. خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۝۹

9. They will abide therein. The promise of Allah is true. And He only is the Honorable the Wise.
9. ہمیشہ ان میں رہیں گے اللہ کا وعدہ ہے سچا اور وہی عزت و حکمت والا ہے


--------------------------------------------------------------------------------
10. خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ اَلْقٰی فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ ؕ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ۝۱۰

10. He made the heavens without pillars that you can see and put in the earth anchors lest it shake with you, and He has scattered therein all kinds of animals, and We sent down water from the sky, then We caused to grow in the earth every fine pairs of plant.
10. اس نے آسمان بنائے بے ایسے ستونوں کے جو تمہیں نظر آئیں (ف۶) اور زمین میں ڈالے لنگر (ف۷) کہ تمہیں لے کر نہ کانپے اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلائے اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا (ف۸) تو زمین میں ہر نفیس جوڑا اگایا (ف۹)

(ف۶) - یعنی کوئی ستون نہیں ہے تمہاری نظر خود اس کی شاہد ہے ۔

(ف۷) - بلند پہاڑوں کے ۔

(ف۸) - اپنے فضل سے بارش کی ۔

(ف۹) - عمدہ اقسام کے نباتات پیدا کئے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
11. هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖ ؕ بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۠۝۱۱

11. This is the creation of Allah, show me what others have created beside Him. Nay! the unjust are in clear error.
11. یہ تو اللہ کا بنایا ہوا ہے (ف۱۰) مجھے وہ دکھاؤ (ف۱۱) جو اس کے سوا اوروں نے بنایا (ف۱۲) بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں

(ف۱۰) - جو تم دیکھ رہے ہو ۔

(ف۱۱) - اے مشرکو ۔

(ف۱۲) - یعنی بُتوں نے جنہیں تم مستحقِ عبادت قرار دیتے ہو ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 85993 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1


Log In
Search
Site friends
عصمت اللہ عصمت ڈینہ