جمعرات
2024-11-21
12:29 PM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
Quran Majeed With Urdu and English Translation »
Site menu

Section categories
My files [115]

Chat Box
 
200

Our poll
Rate my site

Total of answers: 32

Statistics

ٹوٹل آن لائن 1
مہمان 1
صارف 0

سورۂ شعراء
2010-11-11, 0:30 AM

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

(ف۱ - سورۂ شعراء مکیّہ ہے سوائے آخر کی چار آیتوں کے جو وَالشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُھُمْ سے شروع ہوتی ہیں اس سورت میں گیارہ ۱۱ رکوع اور دو سو ستائیس ۲۲۷ آیتیں اور ایک ہزار دو سو اناسی ۱۲۷۹ کلمے اور پانچ ہزار پانچ سو چالیس۵۵۴۰ حرف ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
1. ۔
1. طٰسٓمّٓ۝۱

--------------------------------------------------------------------------------
2. یہ آیتیں ہیں روشن کتاب کی (ف۲)
2. تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ۝۲

(ف۲) - یعنی قرآنِ پاک کی جس کا اعجاز ظاہر ہے اور جو حق کو باطل سے ممتاز کرنے والا ہے اس کے بعد سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے براہِ رحمت و کرم خطاب ہوتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
3. کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے (ف۳)
3. لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ۝۳

(ف۳) - جب اہلِ مکہ ایمان نہ لائے اور انہوں نے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکذیب کی تو حضور پر ان کی محرومی بہت شاق ہوئی اس پر اللہ تعالٰی نے یہ آیتِ کریمہ نازِل فرمائی کہ آپ اس قدر غم نہ کریں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
4. اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں (ف۴)
4. اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ۝۴

(ف۴) - اور کوئی معصیت و نافرمانی کے ساتھ گردن نہ اٹھا سکے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
5. اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منھ پھیر لیتے ہیں (ف۵)
5. وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ۝۵

(ف۵) - یعنی دم بدم ان کا کُفر بڑھتا جاتا ہے کہ جو موعظت و تذکیر اور جو وحی نازِل ہوتی ہے وہ اس کا انکار کرتے چلے جاتے ہیں ۔

--------------------------------------------------------------------------------
6. تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی (ف۶)
6. فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۝۶

(ف۶) - یہ وعید ہے اور اس میں انذار ہے کہ روزِ بدر یا روزِ قیامت جب انہیں عذاب پہنچے گا تب انہیں خبر ہو گی کہ قرآن اور رسول کی تکذیب کا یہ انجام ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
7. کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائے (ف۷)
7. اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَی الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ۝۷

(ف۷) - یعنی قِسم قِسم کے بہترین اور نافع نباتات پیدا کئے اور شعبی نے کہا کہ آدمی زمین کی پیداوار ہیں جو جنّتی ہے وہ عزّت والا اور کریم اور جو جہنّمی ہے وہ بدبخت لئیم ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------
8. بیشک اس میں ضرور نشانی ہے (ف۸) اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں
8. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۝۸

(ف۸) - اللہ تعالٰی کے کمالِ قدرت پر ۔

--------------------------------------------------------------------------------
9. اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے (ف۹)
9. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠۝۹

(ف۹) - کافِروں سے انتقام لیتا اور مؤمنین پر رحمت فرماتا ہے ۔

--------------------------------------------------------------------------------

Category: My files | Added by: loveless
Views: 8874 | Downloads: 0 | Rating: 10.0/1
Log In

Search

Site friends