File Catalog
Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ مرسلات مکّیہ ہے ، اس میں دو۲ رکوع ، پچاس۵۰ آیتیں ، ایک سو اسّی۱۸۰ کلمے ، آٹھ سو سولہ۸۱۶ حرف ہیں ۔ شانِ نزول : حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ والمرسلات شبِ جنّ میں نازل ہوئی ، ہم سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رکابِ سعادت میں تھے ، جب مِنٰی کے غار میں پہنچے والمرسلات نازل ہوئی ، ہم حضور سے اس کو پڑھتے تھے اور حضور اس کی تلاوت فرماتے تھے ، اچانک ایک سانپ نے جست کی ، ہم اس کو مارنے کےلئے لپکے ، وہ بھاگ گیا ، حضورنے فرمایا تم اس کی برائی سے بچائے گئے ، وہ تمہاری برائی سے ، یہ غار مِنٰی میں غارِ والمرسلات کے نام سے مشہور ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
1. Waalmursalati AAurfan
1. وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ۱
1. By those sent forth continuously.
1. قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار (ف۲)
(ف۲) - ان آیتوں میں جو قَسمیں مذکور ہیں وہ پانچ صفات ہیں جن کے موصوفات ظاہر میں مذکور نہیں اسی لئے مفسّرین نے ان کی تفسیر میں بہت وجوہ ذکر کئے ہیں بعض نے یہ پانچوں صفتیں ہواؤں کی قراردی ہیں ، بعض نے ملائکہ کی ، بعض نے آیاتِ قرآن کی ، بعض نے نفوسِ کاملہ کی جو استکمال کےلئے ابدان کی طرف بھیجے جاتے ہیں ، پھر وہ ریاضتوں کے جھونکوں سے ماسوائے حق کو اڑا دیتے ہیں ، پھر تمام اعضا ء میں اس اثر کو پھیلاتے ہیں ، پھر حق بالذات اور باطل فی نفسہٖ میں فرق کرتے ہیں اور ذاتِ الٰہی کے سوا ہر شے کو ہالک دیکھتے ہیں ، پھر ذکر کا القاء کرتے ہیں اس طرح کہ دلوں میں اور زبانوں پر اللہ تعالٰی کا ذکر ہی ہوتا ہے اور ایک وجہ یہ ذکر کی ہے کہ پہلی تین صفتوں سے ہوائیں مراد ہیں اور باقی دو سے فرشتے ۔ اس تقدیر پر معنٰی یہ ہیں کہ قَسم ان ہواؤں کی جو لگاتار بھیجی جاتی ہیں پھر زور سے جھونکے دیتی ہیں ان سے مراد عذاب کی ہوائیں ہیں ۔ (خازن وجمل وغیرہ)
--------------------------------------------------------------------------------
2. FaalAAasifati AAasfan
2. فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ۲
2. Then pushing on with force.
2. پھر زور سے جھونکا دینے والیاں
--------------------------------------------------------------------------------
3. Waalnnashirati nashran
3. وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ۳
3. And then after stirring up lifting (things)
3. پھر ابھار کر اٹھانے والیاں (ف۳)
(ف۳) - یعنی وہ رحمت کی ہوائیں جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں ۔ اس کے بعد جو صفتیں مذکور ہیں وہ قولِ اخیر پر جماعاتِ ملائکہ کی ہیں ۔ ابنِ کثیر نے کہا کہ فارقات و ملقیات سے جماعاتِ ملائکہ مراد ہونے پر اجماع ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
4. Faalfariqati farqan
4. فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ۴
4. Then separating fully the truth and untruth.
4. پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں
--------------------------------------------------------------------------------
5. Faalmulqiyati thikran
5. فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ۵
5. Then by those bringing down the remembrance.
5. پھر ان کی قسم جو ذکر کا القا کرتی ہیں (ف۴)
(ف۴) - انبیاء ومرسلین کے پاس وحی لا کر ۔
--------------------------------------------------------------------------------
6. AAuthran aw nuthran
6. عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ۶
6. For completing the argument or warning.
6. حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو
--------------------------------------------------------------------------------
7. Innama tooAAadoona lawaqiAAun
7. اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ۷
7. Undoubtedly, what you are promised must happen.
7. بے شک جس بات کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو (ف۵) ضرور ہونی ہے (ف۶)
(ف۵) - یعنی بعث و عذاب اور قیامت کے آنے کا ۔
(ف۶) - کہ اس کے ہونے میں کچھ بھی شک نہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
8. Faitha alnnujoomu tumisat
8. فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ۸
8. So when the stars are extinguished.
8. پھر جب تارے محو کر دیئے جائیں
--------------------------------------------------------------------------------
9. Waitha alssamao furijat
9. وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ۹
9. And when heaven is split.
9. اور جب آسمان میں رخنے پڑیں
--------------------------------------------------------------------------------
10. Waitha aljibalu nusifat
10. وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ۱۰
10. And when the mountains are blown away as dust.
10. اور جب پہاڑ غبار کر کے اڑا دیئے جائیں
--------------------------------------------------------------------------------
11. Waitha alrrusulu oqqitat
11. وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ۱۱
11. And when the time of Messengers come.
11. اور جب رسولوں کا وقت آئے (ف۷)
(ف۷) - کہ وہ امّتوں پر گواہی دینے کےلئے جمع کئے جائیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
12. Liayyi yawmin ojjilat
12. لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ۱۲
12. For what day they were appointed?
12. کس دن کے لئے ٹھہرائے گئے تھے
--------------------------------------------------------------------------------
13. Liyawmi alfasli
13. لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ۱۳
13. For the Day of Decision.
13. روزِ فیصلہ کے لئے
--------------------------------------------------------------------------------
14. Wama adraka ma yawmu alfasli
14. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ۱۴
14. And what did you know what the Day of Decision is?
14. اور تو کیا جانے وہ روزِ فیصلہ کیسا ہے (ف۸)
(ف۸) - اور اس کے ہول و شدّت کا کیا عالَم ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
15. Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
15. وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۱۵
15. Woe is on that Day to the beliers.
15. جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی (ف۹)
(ف۹) - جو دنیا میں توحید و نبوّت اور روزِ آخرت اور بعث و حساب کے منکِر تھے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
16. Alam nuhliki alawwaleena
16. اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ۱۶
16. Did We not destroy the ancients?
16. کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا (ف۱۰)
(ف۱۰) - دنیا میں عذاب نازل کرکے جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
17. Thumma nutbiAAuhumu alakhireena
17. ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ۱۷
17. And then We will cause the later ones to follow them.
17. پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے (ف۱۱)
(ف۱۱) - یعنی جو پہلی امّتوں کے مکذِّبین کی راہ اختیار کرکے سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تکذیب کرتے ہیں انہیں بھی پہلوں کی طرح ہلاک فرمائیں گے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
18. Kathalika nafAAalu bialmujrimeena
18. كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ۱۸
18. Thus, We deal with the culprits.
18. مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں
--------------------------------------------------------------------------------
19. Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
19. وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۱۹
19. Woe is on that Day to the beliers.
19. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی
--------------------------------------------------------------------------------
20. Alam nakhluqkum min main maheenin
20. اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ۲۰
20. Did We not create you of a mean water?
20. کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا (ف۱۲)
(ف۱۲) - یعنی نطفہ سے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
21. FajaAAalnahu fee qararin makeenin
21. فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ۲۱
21. Then We placed it in a safe place.
21. پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا (ف۱۳)
(ف۱۳) - یعنی رحم میں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
22. Ila qadarin maAAloomin
22. اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ۲۲
22. For a known measurement.
22. ایک معلوم اندازہ تک (ف۱۴)
(ف۱۴) - وقتِ ولادت تک جس کو اللہ تعالٰی جانتا ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
23. Faqadarna faniAAma alqadiroona
23. فَقَدَرْنَا ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ۲۳
23. Then We measured, so what an excellent Measurers are We.
23. پھر ہم نے اندازہ فرمایا تو ہم کیا ہی اچھے قادر (ف۱۵)
(ف۱۵) - اندازہ فرمانے پر ۔ ( جمل)
--------------------------------------------------------------------------------
24. Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
24. وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۲۴
24. Woe is on that day to the beliers.
24. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی
--------------------------------------------------------------------------------
25. Alam najAAali alarda kifatan
25. اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ۲۵
25. Have We not made the earth a gathering place?
25. کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا
--------------------------------------------------------------------------------
26. Ahyaan waamwatan
26. اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ۲۶
26. Of your living ones and dead?
26. تمہارے زندوں اور مُردوں کی (ف۱۶)
(ف۱۶) - کہ زندے اس کی پشت پر جمع رہتے ہیں اور مردے اس کے بطن میں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
27. WajaAAalna feeha rawasiya shamikhatin waasqaynakum maan furatan
27. وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ۲۷
27. And We placed thereon high anchoress of mountains and made you drink very sweet water.
27. اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے (ف۱۷) اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا (ف۱۸)
(ف۱۷) - بلند پہاڑوں کے ۔
(ف۱۸) - زمین میں چشمے اور منبع پیدا کرکے یہ تمام باتیں مُردوں کو زندہ کرنے سے زیادہ عجیب ہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
28. Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
28. وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۲۸
28. Woe is on that day to the beliers.
28. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۱۹)
(ف۱۹) - اور روزِ قیامت کافروں سے کہا جائے گا کہ جس آ گ کا تم انکار کرتے تھے اس کی طرف جاؤ ۔
--------------------------------------------------------------------------------
29. Intaliqoo ila ma kuntum bihi tukaththiboona
29. اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰی مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ۲۹
29. Now move on towards that which you used to belie.
29. چلو اس کی طرف (ف۲۰) جسے جھٹلاتے تھے
(ف۲۰) - یعنی اس عذاب کی طرف ۔
--------------------------------------------------------------------------------
30. Intaliqoo ila thillin thee thalathi shuAAabin
30. اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰی ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ۳۰
30. Move on towards the shadow of that smoke which has three branches.
30. چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین (۳) شاخیں (ف۲۱)
(ف۲۱) - اس سے جہنّم کا دھواں مراد ہے جو اونچا ہو کر تین شاخیں ہوجائے گا ایک کُفّار کے سروں پر ایک ان کے دائیں اور ایک ان کے بائیں اور حساب سے فارغ ہونے تک انہیں اسی دھوئیں میں رہنے کا حکم ہوگا جب کہ اللہ تعالٰی کے پیارے بندے اس کے عرش کے سایہ میں ہوں گے ۔ اس کے بعد جہنّم کے دھوئیں کی شان بیان فرمائی جاتی ہے کہ وہ ایسا ہے کہ ۔
--------------------------------------------------------------------------------
31. La thaleelin wala yughnee mina allahabi
31. لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ۳۱
31. Neither providing shade nor protecting from the flame.
31. نہ سایہ دے (ف۲۲) نہ لپٹ سے بچائے (ف۲۳)
(ف۲۲) - جس سے اس دن کی گرمی سے کچھ امن پاسکیں ۔
(ف۲۳) - آتشِ جہنّم کی ۔
--------------------------------------------------------------------------------
32. Innaha tarmee bishararin kaalqasri
32. اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ۳۲
32. Undoubtedly, the hell sends up sparks like palaces.
32. بے شک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے (ف۲۴) جیسے اونچے محل
(ف۲۴) - اتنی اتنی بڑی ۔
--------------------------------------------------------------------------------
33. Kaannahu jimalatun sufrun
33. كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ۳۳
33. As they were yellow camels.
33. گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں
--------------------------------------------------------------------------------
34. Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
34. وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۳۴
34. Woe is on that day to the beliers.
34. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی
--------------------------------------------------------------------------------
35. Hatha yawmu la yantiqoona
35. هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ۳۵
35. This is a day when they shall not be able to speak
35. یہ دن ہے کہ وہ نہ بول سکیں گے (ف۲۵)
(ف۲۵) - نہ کوئی ایسی حجّت پیش کرسکیں گے جو انہیں کام دے ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ روزِ قیامت بہت سے موقع ہوں گے بعض میں کلام کریں گے بعض میں کچھ بول نہ سکیں گے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
36. Wala yuthanu lahum fayaAAtathiroona
36. وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ۳۶
36. Nor shall they be permitted to offer excuses.
36. اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں (ف۲۶)
(ف۲۶) - اور درحقیقت ان کے پاس کوئی عذر ہی نہ ہوگا کیونکہ دنیا میں حجّتیں تمام کر دی گئیں اور آخرت کےلئے کوئی جائے عذر باقی نہیں رکھی گئی ، البتہ انہیں یہ خیالِ فاسد آئے گا کہ کچھ حیلے بہانے بنائیں ، یہ حیلے پیش کرنے کی اجازت نہ ہوگی ۔ جنید رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ اس کو عذر ہی کیا ہے جس نے نعمت دینے والے سے رو گردانی کی اس کی نعمتوں کو جھٹلایا اس کے احسانوں کی ناسپاسی کی ۔
--------------------------------------------------------------------------------
37. Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
37. وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۳۷
37. Woe is on that day to the beliers.
37. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی
--------------------------------------------------------------------------------
38. Hatha yawmu alfasli jamaAAnakum waalawwaleena
38. هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ۳۸
38. This is the Day of Decision; We have gathered you and all earlier ones.
38. یہ ہے فیصلہ کا دن ہم نے تمہیں جمع کیا (ف۲۷) اور سب اگلوں کو (ف۲۸)
(ف۲۷) - اے سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تکذیب کرنے والو ۔
(ف۲۸) - جو تم سے پہلے انبیاء کی تکذیب کرتے تھے تمہارا ، ان کا ، سب کا حساب کیا جائے گا اور تمہیں ، انہیں ، سب کو عذاب کیا جائے گا ۔
--------------------------------------------------------------------------------
39. Fain kana lakum kaydun fakeedooni
39. فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ۳۹
39. Now if you have stratagem, then play it against Me.
39. اب اگر تمہارا کوئی داؤں ہو تو مجھ پر چل لو (ف۲۹)
(ف۲۹) - اور کسی طرح اپنے آپ کو عذاب سے بچا سکو تو بچا لو ، یہ انتہا درجہ کی توبیخ ہے کیونکہ یہ تو وہ یقینی جانتے ہوں گے کہ نہ آج کوئی مَکَر چل سکتا ہے نہ کوئی حیلہ کام دے سکتا ہے ۔
--------------------------------------------------------------------------------
40. Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
40. وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠۴۰
40. Woe is on that Day to the beliers.
40. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی
--------------------------------------------------------------------------------