اجزاء
ناریل ۔۔ آدھا کیلو (باریک کدوکش کرلیں)
کھویا ۔۔۔ 1 پیالی (پھیکا لیں تو زیادہ بہتر ہے)
شکر ۔۔۔ ۔ آدھا کیلو
( اس میں چینی اور ناریل ہم وزن ہونی چاہیے)
بادام ۔۔ 15 عدد (ثابت رکھیں گرم پانی میں بھگو کر چھلکا اتار لیں)
چھوٹی الائچی ۔۔۔ 8 عدد ( باریک پیسی ہوئی )
عرق گلاب 2 سے 3 قطرے
چاندی کے ورق ۔۔ 2 عدد
گھی ۔۔ 2 کھانے کے چمچے
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں ۔ پھر ناریل ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ تاکہ اس کی بساند دور ہوجائے۔ پھر کھویا چینی ، الائچی ، ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ جب چینی کا شیرہ گاڑھا ہوجائے تو اتار لیں ۔ ٹھنڈا ہونے دیں ۔ ایک تھالی میں ذرا سا گھی لگا کر اس آمیزے کو پھیلادیں۔ اوپر سے چاندی کا ورق لگا کر بادام لگا دیں