حیدرآبادی بریانی - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
حیدرآبادی بریانی
اردو فورم
loveless تاریخ: ہفتہ, 2012-03-10, 7:41 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
حیدرآبادی بریانی

چاول : 1 کیلو(باسمتی) صاف کر کے دس منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں

گوشت : 1 کیلو ( بکری کا )

کچا پپیتا پیسٹ : 2 چائے کے چمچے

ادرک لہسن پیسٹ : دو بڑے چمچے

تیل : 2 پیالی درمیانے سائز کی

پیاز : 4 عدد درمیانی سائزکے (باریک لچھے دار کاٹ کر تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں اورجب سنہری ہو جائے تو کسی پیپر پر پھیلا دیں )

گرم مسالہ پاؤڈر : 2 چائے کے چمچے ( الائچی ۔ لونگ ۔ شاہ زیرہ ۔ دارچینی )

ثابت گرم مسالہ : الائچی ۔ لونگ ۔ دارچینی ۔ شاہ زیرہ ۔ کباب چینی

نمک: حسب ذائقہ

لال مرچ : حسب ذائقہ

بالائی : 1 کھانے کا چمچہ

چیز [cheese] : ایک بڑا چمچہ

لیمو : 4 عدد ( رس نکال لیں )

ہرا دھنیا (کوتھمیر) : باریک کاٹ لیں

پودینہ : باریک کاٹ لیں

ہری مرچ : 4 سے 5 عدد

لہسن : 6 سے 7 جوئے

کاجو بادام : 8 سے 10 عدد

چرونجی : 2 چائے کے چمچے

زعفران : چند پتیاں ( آدھ پیالی دودھ میں بھگو دیں )

ترکیب :
گوشت کو صاف دھو لیں پھر پپیتا پیسٹ لگا کر 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔
ہری مرچ، لہسن ، کاجو بادام ، چرونجی ، تھوڑا سا ہرا دھنیہ ، پودینہ اور ثابت گرم مسا لہ ڈال کر باریک پیسٹ بنا لیں ۔ ( پیسٹ بناتے وقت اس میں تھوڑا سا نمک بھی شامل کر لیں ۔)

اورپھر پپیتا لگے ہوئے گوشت میں ہری مرچ لہسن والا پیسٹ ، نمک ، مرچ ، ادرک لہسن پیسٹ، دہی اچھی طرح مکس کرکے مزید آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔

پھر اس گوشت میں فرائی کی ہوئی پیاز(آدھی)، تھوڑا سا ہرا دھنیہ ، پودینہ ،آدھا لیمو کا رس اور پیاز فرائی کرنے کے بعد جو تیل بچ رہتا ہے اسے گرم کر کے گوشت میں ڈال دیں ۔
اب چاول میں تھورا سا ثابت گرم مسالہ ، تھوڑا لیمو کا رس اور تھوڑی سی پیاز، اور نمک ڈال کر ایک کنی پر ابال لیں اور پانی نکال کرچاول گوشت پر ڈال دیں اوپر سے پاؤڈر گرم مسالہ ، بالائی ، لیمو کا رس ہرا دھنیہ ، پودینہ ، چیز، زعفران دودھ کے ساتھ اور بچی ہوئی پیازڈال کر 10 منٹ تیز آنچ پر پھر 20 منٹ دھیمی آنچ پردم دیں ۔
لیجئے بریانی تیار ہے ۔

*************

دہی کی چٹنی

دہی ۔۔۔ 500 گرام
نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
پودینہ ۔۔۔ ۔ تھوڑا سا باریک کٹا ہوا
ہری مرچ ۔۔۔ 2 عدد باریک کاٹ لیں
ہرا دھنیہ ۔۔۔ تھوڑا سا باریک کٹا ہوا
ٹماٹر ۔۔۔ ۔ آدھا (چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں)
کھیرا ۔۔۔ چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں
پیاز ۔۔۔ تھوڑی سی باریک کاٹ لیں

ترکیب :
دہی میں تھورا پانی ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ اب اس میں نمک ، ہری مرچ ، ہرا دھنیہ ، ٹماٹر، کھیرا ، پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ دہی کی چٹنی تیار ہے اسے بریانی کے ساتھ نوش فرمائیں ۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: