loveless | Date: ہفتہ, 2012-03-10, 7:41 AM | Message # 1 |
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
| حیدرآبادی بریانی
چاول : 1 کیلو(باسمتی) صاف کر کے دس منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں
گوشت : 1 کیلو ( بکری کا )
کچا پپیتا پیسٹ : 2 چائے کے چمچے
ادرک لہسن پیسٹ : دو بڑے چمچے
تیل : 2 پیالی درمیانے سائز کی
پیاز : 4 عدد درمیانی سائزکے (باریک لچھے دار کاٹ کر تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں اورجب سنہری ہو جائے تو کسی پیپر پر پھیلا دیں )
گرم مسالہ پاؤڈر : 2 چائے کے چمچے ( الائچی ۔ لونگ ۔ شاہ زیرہ ۔ دارچینی )
ثابت گرم مسالہ : الائچی ۔ لونگ ۔ دارچینی ۔ شاہ زیرہ ۔ کباب چینی
نمک: حسب ذائقہ
لال مرچ : حسب ذائقہ
بالائی : 1 کھانے کا چمچہ
چیز [cheese] : ایک بڑا چمچہ
لیمو : 4 عدد ( رس نکال لیں )
ہرا دھنیا (کوتھمیر) : باریک کاٹ لیں
پودینہ : باریک کاٹ لیں
ہری مرچ : 4 سے 5 عدد
لہسن : 6 سے 7 جوئے
کاجو بادام : 8 سے 10 عدد
چرونجی : 2 چائے کے چمچے
زعفران : چند پتیاں ( آدھ پیالی دودھ میں بھگو دیں )
ترکیب : گوشت کو صاف دھو لیں پھر پپیتا پیسٹ لگا کر 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔ ہری مرچ، لہسن ، کاجو بادام ، چرونجی ، تھوڑا سا ہرا دھنیہ ، پودینہ اور ثابت گرم مسا لہ ڈال کر باریک پیسٹ بنا لیں ۔ ( پیسٹ بناتے وقت اس میں تھوڑا سا نمک بھی شامل کر لیں ۔)
اورپھر پپیتا لگے ہوئے گوشت میں ہری مرچ لہسن والا پیسٹ ، نمک ، مرچ ، ادرک لہسن پیسٹ، دہی اچھی طرح مکس کرکے مزید آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔
پھر اس گوشت میں فرائی کی ہوئی پیاز(آدھی)، تھوڑا سا ہرا دھنیہ ، پودینہ ،آدھا لیمو کا رس اور پیاز فرائی کرنے کے بعد جو تیل بچ رہتا ہے اسے گرم کر کے گوشت میں ڈال دیں ۔ اب چاول میں تھورا سا ثابت گرم مسالہ ، تھوڑا لیمو کا رس اور تھوڑی سی پیاز، اور نمک ڈال کر ایک کنی پر ابال لیں اور پانی نکال کرچاول گوشت پر ڈال دیں اوپر سے پاؤڈر گرم مسالہ ، بالائی ، لیمو کا رس ہرا دھنیہ ، پودینہ ، چیز، زعفران دودھ کے ساتھ اور بچی ہوئی پیازڈال کر 10 منٹ تیز آنچ پر پھر 20 منٹ دھیمی آنچ پردم دیں ۔ لیجئے بریانی تیار ہے ۔
*************
دہی کی چٹنی
دہی ۔۔۔ 500 گرام نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ پودینہ ۔۔۔ ۔ تھوڑا سا باریک کٹا ہوا ہری مرچ ۔۔۔ 2 عدد باریک کاٹ لیں ہرا دھنیہ ۔۔۔ تھوڑا سا باریک کٹا ہوا ٹماٹر ۔۔۔ ۔ آدھا (چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں) کھیرا ۔۔۔ چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں پیاز ۔۔۔ تھوڑی سی باریک کاٹ لیں
ترکیب : دہی میں تھورا پانی ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ اب اس میں نمک ، ہری مرچ ، ہرا دھنیہ ، ٹماٹر، کھیرا ، پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ دہی کی چٹنی تیار ہے اسے بریانی کے ساتھ نوش فرمائیں ۔
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
|
|
| |