loveless | Date: جمعہ, 2011-06-10, 2:07 AM | Message # 1 |
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
| ناشتہ کسی بادشاہ کی طرح ، دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کھائیں ۔
صحت مند رہنے کیلئے آپ کو اپنی غذا کا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ غذا کے ساتھ ساتھ کھانے کے اوقات کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔ کسی دانا کا قول ہے کہ صبح کا ناشتہ کسی بادشاہ کی طرح۔ دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح کھائیں اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کھائیں ۔
اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو صبح کا آغاز بھر پور انداز میں کریں۔ اللہ کا شکر ادا کریں ۔ اور فجر کی نماز ضرور ادا کریں۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں جو آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں۔ نماز سے فارغ ہو کر اپنی توجہ نا شتے پر مرکوز کیجئے کہ آج آپ اور آپ کے گھر والے ناشتے میں کیا کھائیں گے۔ گھر کی خواتین عام طور پر پورے گھرانے کیلئے ناشتہ تیار کرتی ہیں مگر اپنے ناشتے پر خاص توجہ نہیں دیتیں یا زیادہ سے زیادہ ایک کپ چائے پی لیتی ہیں۔ یہ طریقہ کار بالکل غلط ہے کیونکہ خواتین پر پورے گھرانے کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اگر ان کی صحت ٹھیک نہیں ہوگی تو وہ کسی کا خیال بہتر طور پر نہیں رکھ پائیں گی۔ اکثر خواتین یہ کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ صبح کے وقت کچھ کھانے کو دل نہیں چاہتا ۔ یہ بات ذہن میں رکھئے کہ صرف چائے پینا کوئی ناشتہ نہیں ہے۔ آپ صبح کے وقت دودھ کے ایک گلاس میں شہد ملا کر پی سکتی ہیں۔ دودھ ایک مکمل غذا اور خواتین کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ اس میں کیلسیم اور فاسفورس ہوتا ہے جو ہڈیوں کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ اور خواتین میں بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ہڈیوں کے کمزور ہونے کے عمل کو روکتا ہے۔
دودھ کے علاوہ بھی آپ ناشتے میں بہت کچھ کھا سکتی ہیں۔ جن میں روٹی، بریڈ، سلائس سے لے کر پھل تک شامل ہیں۔ کچھ لوگ ناشتے کا خاص اہتمام کرتے ہیں ۔ وہ اپنی طرف سے بھر پور ناشتہ کرتے ہیں مگر وہ ا شیا انہیں کوئی غذائیت نہیں پہنچاتیں اس لیے ناشتے کیلئے کسی بھی چیز کا انتخا ب محض اس کے ذائقے کی بنا پر نہ کیا جائے بلکہ اس سے حاصل ہونے والی غذائیت پر نظر رکھی جائے ۔ ناشتہ کے معاملے میں بچے ماﺅں کو پریشان کرتے ہیں ۔ اس کا حل یہ ہے کہ مائیں بچوں کو ان کی پسند کی چیزیں ناشتے میں دیں۔ اگر تھوڑا دودھ پی لیں تو یہ بھی کافی ہے ۔
اس کے ساتھ مائیں ایسا کر سکتی ہیں کہ ان کے لنچ بکس میں ناشتے کیلئے کچھ غذائیت بخش اشیاء رکھ دیں جو وہ اسکول میں لنچ بریک کے دوران کھا سکتے ہیں کہ عام مشاہدہ ہے کہ بچے اسکول جاتے وقت ناشتہ کرنے سے انکار کر دیتے ہیں جبکہ اسکول میں دوسرے بچوں کے ساتھ ناشتہ کر لیتے ہیں ۔ اگر اساتذہ تھوڑی سی توجہ بچوں کے لنچ پر دیں اور انہیں تھوڑا سا سمجھا دیں کہ ناشتہ کرنا بہت ضروری ہے تو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
|
|
|
|