صحیح بخاری میں ہے، ابن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالٰی نے ان چیزوں میں شفاء نہیں رکھی ہے جنہیں تم پر حرام کر دیا ہے۔ مذید فرمایا۔ بے شک اللہ تعالٰی نے مرض بھی نازل کیا اور دوا بھی اور ہر مرض کے لئے دوا پیدا کی۔ اس لئے دوا کیا کرو، البتہ حرام چیزوں سے علاج نہ کرو۔ (سنن ابو داؤد شریف)
صحیح بخاری میں حضرت وائل حضرمی رضی اللہ تعالٰی عنہ راوی ہیں کہ طارق بن سولد نے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے شراب کے متعلق پوچھا تو حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا۔ طارق نے کہا کہ بطور دوا استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ حضور رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے