عبدالمطلب کا جنازہ - فورم

[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
عبدالمطلب کا جنازہ
lovelessDate: اتوار, 2012-01-29, 9:14 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
عبدالمطلب کا جنازہ اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی حالت
جب حضرت آمنہ نے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو داغ مفارقت دیا تو عبدالمطلب(رحمة للعالمین صلی اﷲ علیہ وسلم کے دادا) نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو اپنی آغوش محبت میں لے لیا اور بڑی شفقت و پیار سے تادم آخر سرور عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کو اپنے ساتھ رکھا اور اپنی صلبی اولاد سے بڑھ کر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو عزیز جانا. عبدالمطلب بڑے جاہ و جلال کے مالک تھے . ان کی اولاد میں سے کسی کو یہ جرات نہ ہوتی کہ ان کے بستر پر جابیٹھے مگر نبی صلی اﷲ علیہ وسلم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دادا کے بستر پر چلے جاتے . نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے چچا آپ کو ہٹانا چاہتے تو عبدالمطلب کہتے میرے بیٹے کو چھوڑ دو. اﷲ کی قسم ! اس کی شان ہی کچھ اور ہے. میں امید رکھتا ہوں کہ یہ بلند مرتبے پر پہنچے گا . جس پر اس سے پہلے کوئی عرب نہیں پہنچا. بعض روایات کے مطابق عبدالمطلب فرمایا کرتے تھے کہ اس کا مزاج شاہانہ ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو دادا سے بے حد محبت تھی . والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانے کے بعد دادا وجود رحمت عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کے لئے تسکین قلب و جان تھا . مگر یہ خیرخواہ بھی زیادہ دیر تک وفا نہ کرسکا. ابھی آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے عمر کی آٹھ منزلیں ہی طے کر تھیں کہ دادا عدم کو روانہ ہوگئے . طبقات ابن سعد میں حضرت ام ایمن رضی اﷲ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کو سردار عبدالمطلب کی وفات کے بعد دیکھا کہ جب ان کا جنازہ اٹھا تو نبی صلی اﷲ علیہ وسلم پیچھے پیچھے روتے جاتے تھے.


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: