سوموار
2024-05-20
0:03 AM
Welcome مہمان
RSS
 
Read! the name of lord پڑھ اپنے رب کے نام سے
Home Sign Up Log In
طلاق دینے کا صحیح طریقہ - آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں »
[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » طلاق دینے کا صحیح طریقہ (طلاق دینے کا صحیح طریقہ)
طلاق دینے کا صحیح طریقہ
lovelessDate: بدھ, 2011-09-14, 4:31 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
طلاق دینے کا صحیح طریقہ
طلاق دینے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ خاوند بیوی کو اُس طہر میں ایک بار طلاق دے جس میں اس نے اس سے جماع نہ کیا ہو۔ اس کے بعد وہ اپنی بیوی کو اپنے گھرسے نکالے بغیر عدت کا انتظار کرے ۔ اِس کو ’ طلاق سنی ‘ کہتے ہیں یعنی وہ طلاق جو سنت کے مطابق ہے ۔ اور یہ طلاق ’طلاق ِرجعی ‘ بھی ہے کیونکہ اس میں رجوع کا حق باقی رہتا ہے ۔
اگر اِس دوران ان کے درمیان صلح کی کوئی صورت نہیں نکلتی اورخاوند رجوع نہیں کرتا تو عدت گذرنے کے ساتھ ہی ان دونوںکے درمیان علیحدگی ہو جائے گی ۔ اِس کو ’ طلاقِ بائن ۔ بینونہ صغری ‘بھی کہتے ہیں ۔
اِس طرح طلاق دینے سے فائدہ یہ ہو گا کہ عدت گذرنے کے بعد بھی اگر وہ دونوں پھر سے ازدواجی رشتہ میں منسلک ہونا چاہیں تو ہو سکتے ہیں ۔ ہاں اِس کیلئے انھیں نئے حق مہر کے ساتھ نیا نکاح کرانا ہو گا ۔
اور اگر کوئی شخص یہ عزم کر چکا ہو کہ بیوی کو تین طلاقیں دے کر اسے بالکل ہی فارغ کرنا ہے اوروہ رجوع نہیں کرنا چاہتا تو دوسرے طہر میں بھی بیوی سے صحبت کئے بغیردوسری طلاق دے ۔ یہ طلاق بھی ’طلاقِ رجعی ‘ ہوگی کیونکہ اسکے بعد بھی اسے عدت کے دوران رجوع کا حق حاصل رہے گا ۔ تاہم اگر وہ رجوع نہیں کرنا چاہتا تو تیسرے طہر میں بھی بیوی کے قریب جائے بغیر تیسری طلاق دے دے ۔ جس کے بعد اس کی بیوی اس سے علیحدہ ہو جائے گی ۔ اور اِس کو ’ طلاق ِ بائن ۔ بینونہ کبری ‘ کہتے ہیں ۔ کیونکہ اس کے بعد رجوع کا حق ختم ہو جاتا ہے ۔
یہی طریقہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان کیا ہے ۔ فرمایا :
﴿اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ١۪ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِيْحٌۢ بِاِحْسَانٍ١ؕ﴾ [البقرۃ:۲۲۹]
’’ طلاق دو مرتبہ ہے۔ پھر یا تو اچھائی سے روکنا یا عمدگی کے ساتھ چھوڑ دینا ہے ۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
آپ اس وقت فورم پر تشریف فرما ہیں » کیٹگری فورم » اسلام » طلاق دینے کا صحیح طریقہ (طلاق دینے کا صحیح طریقہ)
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: