پروردگار عالم نے جو قوانین و اصول اپنے بندوں کے لئے وضع فرمائے ہیں ان کو لفظ امانت سے یاد کیا ہے اور متعدد مقامات پر خیانت سے بہت سختی کے ساتھ ممانعت فرمائی ہے۔ چنانچہ ارشاد ہوتا ہے :
۱۔ خدا و ررسول کے ساتھ خیانت نہ کرو اور نہ امانتوں میں خیانت کرو ۔ (1)
۲۔ خدا کا حکم ہے کہ امانت صاحب امانت کے حوالے کر دو ۔ (2)
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں : سب سے بڑی خیانت مہربان دوست سے خیانت کرنا اور عہد و پیمان کو توڑنا ہے ۔ (3)
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں : سب سے برا وہ شخص ہے جو امانت داری پر ایمان نہ رکہتا ہو اور خیانت سے پرہیز نہ کرتا ہو ۔ (4) ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے