مریخ پر یخ بستہ پانی کی تصدیق - فورم

[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
مریخ پر یخ بستہ پانی کی تصدیق
lovelessDate: منگل, 2011-09-06, 8:04 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
’مریخ پر یخ بستہ پانی کی تصدیق

یہ معلوم کرنے کے لیے کہ مریخ کی سطح پر پانی تھا مزید تجربات کی ضرورت ہے
امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا کہ مریخ پر موجود خلائی گاڑی فِینکس نے تصدیق کی ہے وہاں پانی کی موجودگی کا ثبوت موجود ہے۔
سائنسدانوں کو کافی عرصے سے یہ تو یقین تھا کے مریخ پر برف موجود ہے۔ فِینکس سے یہ تصدیق کروانی تھی کہ آیا یہ برف پانی کی ہے یا کسی اور چیز کی جیسے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ۔

فِینکس نے جو برف کے نمونے حاصل کیے وہ مریخ کی سطح سے گاڑی پر لائے جانے کے بعد پانی میں تبدیل ہو گئے۔

سائنسدانوں کی تنبیہ
سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ مریخ کی سطح پر کبھی برف مائع شکل میں موجود تھی یا یہ کہ مریخ کا ماحول اس بات کی اجازت دیتا تھا

تاہم سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ مریخ کی سطح پر کبھی برف مائع شکل میں موجود تھی یا یہ کہ مریخ کا ماحول اس بات کی اجازت دیتا تھا۔ یہ معلوم کرنے کے لیے مزید تجربات کی ضرورت ہوگی۔

فِینکس کے ذریعے ملنے ان معلومات کے بعد اب سائنسدان یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ آیا سرخ سیارے یعنی مریخ پر کبھی زندگی ممکن تھی یا آئندہ ایسا ممکن ہوگا۔

فِینکس کو ابتدائی طور پر سطح سے حاصل کیے گئے نمونے مشینی بازو سے اس کے ساتھ منسلک تجربہ گاہ تک منتقل کرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔ اس خرابی کے دور ہونے کے بعد اب فِینکس کا مِشن ستمبر کے آخر تک جاری رہے
گا۔ فِینکس پچیس جون کو مریخ پر اتری تھی۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: