دل کے مریض ایسپرین کا استعمال جاری رکھیں - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
دل کے مریض ایسپرین کا استعمال جاری رکھیں
اردو فورم
loveless تاریخ: جمعرات, 2011-07-28, 1:43 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
نئی تحقیق میں دل کے مریضوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسپرین کا استعمال جاری رکھیں۔

تحقیق کے مطابق ایسپرین کا استعمال ترک کرنے سے ہاٹ اٹیک یا دل کے دورے کا خطرہ تقریباً دو تہائی تک بڑھ جاتا ہے۔

برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ طبی مشورے کے برخلاف ایک لمبے عرصے تک ایسپرین کا استعمال کرنے والے افراد میں سے نصف نے اس کے استعمال کو چھوڑ دیا۔

ایسپرین نہ استعمال کرنے سے دل کے قدرے کم خطرناک عارضے میں ساٹھ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

برطانیہ میں کی گئی اس تحقیق میں تقریباً چالیس ہزار مریضوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جنھیں ڈاکٹرز نے ایسپرین کے استعمال کا مشورہ دیا۔

ایک ہزار مریضوں کا ایک سال تک مشاہدہ کرنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ استعمال کے برعکس حال ہی میں ایسپرین کا استعمال ترک کرنے والے افراد میں سے چار دل کے کم خطرناک مرض میں مبتلا ہو گئے۔

دل کے تمام مریضوں کو تجویز کیا جاتا ہے کہ وہ ایسپرین کی چھوٹی مقدار کا روزانہ استعمال کریں، اس صورت میں خون میں کلاٹ یا رکاوٹ نہیں آتی جو مستقبل میں ہاٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔

برٹش ہاٹ فاؤنڈیشن کے ایلن میسن کا کہنا ہے کہ’یہ تحقیق ایک اور یاد دہانی ہے کہ کس طرح روزانہ ایسپرین کی ایک چھوٹی سے خوراک کسی کو ہاٹ اٹیک سے بچا سکتی ہے اور یہ بات قابل تشویش ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا کتنی تعداد میں مریض ایسپرین کا استعمال نہیں کر رہے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ’یہ نہایت سستی ہے لیکن قیمتی ہے اور یہ دوا ماضی کی ایک بہترین تحقیق ہے جو مستقبل میں ہاٹ اٹیک کو روکنے کے لیے اب تک ہماری پاس ایک موٰثر ترین ہتھیار ہے۔‘

اگر آپ کو ہاٹ اٹیک ہوا ہے اور اس کے بعد اگر آپ نے ایسپرین کا استعمال ترک کر دیا ہے تو اس صورت میں دوسرا ہاٹ اٹیک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ کا دل مستقل طور پر متاثر رہے گا۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: