خلاء سے پتھر - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
خلاء سے پتھر
اردو فورم
loveless تاریخ: ہفتہ, 2011-07-30, 10:48 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
ماہرین کا خیال ہے کہ برطانیہ کے مقام ہل میں ایک گھر کی چھت توڑ کر اندر گرنے والا 1.8 کلو وزن کا دھاتی ٹکڑا ممکن ہے خلاء سے زمین پر گرا ہو۔ یہ گھر ایک جوڑے کی ملکیت ہے۔ اس واقعے کی تحقیق رائل ایئر فورس نے کی ہے۔ یہ دھاتی ٹکڑا جولائی میں پیٹر اور مییر کے گھر کی چھت توڑ کر ان کے لافٹ میں آ گرا تھا۔ اس وقت یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ یہ دھات کہاں سے آئی ہے تاہم امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ خلائی ملبہ ہوسکتا ہے۔ رائل ایئر فورس کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران یہ اس نوعیت کا واحد واقعہ ہے۔ آر اے ایف آسمان سے گرنے والی ایسی چیزوں کی تحقیق کرتی ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آیا یہ کسی جہاز کا ملبہ تو نہیں ہے۔ پہلے خیال تھا کہ یہ دھات کسی طیارے کا ملبہ ہوسکتی ہے۔ تاہم اس کے تجزیے سے یہ خیال غلط ثابت ہوگیا ہے۔ آر اے ایف نے تحقیقات کے لیے ناسا اور یورپی سپیس ایجنسی کی مدد لی ہے۔ اور ان اداروں کا مشترکہ خیال ہے کہ اس دھاتی ٹکڑے کا تعلق خلاء سے ہے۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: