زحل کے گرد دائرے کیسے بنتے ہیں؟ - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
زحل کے گرد دائرے کیسے بنتے ہیں؟
اردو فورم
loveless تاریخ: ہفتہ, 2011-07-30, 10:52 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
سائنسدانوں نے یہ جاننے میں کامیابی حاصل کر لی ہے کہ زحل سیارے کے گرد دائروں کے بننے کی کیا وجوہات ہیں۔

امریکی اور یورپی خلائی اداروں کے اشتراک سے زحل پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی ’کیسینی‘ کے ذریعے سائنسدانوں کو پتہ چلا ہے کہ زحل کے گِرد خلائی گرد اور برف کے ذرّات پر مشتمل دائرے سیارے کے چاند اور سیارچوں کی قوتِ ثقل کی وجہ سے بنتے ہیں۔

سائنسدان اس سے قبل یہ جاننے سے قاصر تھے کہ کہ برف اور گرد کے ذرّات کو کونسی طاقت یکجا کرکے زحل کے گرد دائرے کی شکل میں گھومنے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ اگر وہ کسی اور خلائی شے سے قوتِ ثقل حاصل نہیں کر رہے تو ان ذرّات کو دائرے میں ایک دوسرے کے قریب رہنے کی بجائے منتشر ہو جانا چاہیے۔

سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں زحل کو مختلف فاصلے سے گھیرنے والے دائروں کو انگریزی حروفِ تہجی ’ای‘ ، ’ایف‘ اور ’جی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’ای‘ نامی دائرہ زحل کے اینسیلاڈس (Enceladus) چاند سے اپنی شکل برقرار رکھنے کی قوت حاصل رکھتا ہے جبکہ زحل کے دو دیگر سیارچے ’ایف‘ دائرے کو سیارے کے گرد برقرار رکھتے ہیں۔

زحل کا ’جی‘ دائرہ سائنسدانوں کے لیے سب سے بڑا معمہ بنا ہوا تھا کیونکہ یہ دائرہ سیارے کا سب سے زیادہ فاصلے سے احاطہ کرتا ہے اور اس کے قریب کوئی بھی چاند اور سیارچہ گردش نہیں کرتا۔ سائنسدان یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ سیارے کے مرکز، چاند اور سیارچوں سے دوری کے باوجود دائرے میں موجود گرد اور برف کے زرّات کس قوت کے تحت قریب رہتے ہوئے گردش کرتے ہیں۔

زحل
’جی‘ دائرے کی اندرونی سطح پر برف کے بڑے ٹکڑے موجود ہیں

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ کیسینی خلائی گاڑی نے زحل کے گرد ’جی‘ دائرے کا زیادہ تفصیل سے مطالعہ کیا ہے۔ کیسینی سے ملنے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ ’جی‘ دائرے کی ترکیب بقیہ دائروں سے قدرے مختلف ہے۔ اس دائرے کی بیرونی سطح پر تو گرد اور برف کے چھوٹے چھوٹے ذرّات ہیں تاہم اس کی اندرونی سطح میں برف کے بڑے ٹکڑوں پر مشتمل ایک چمکتی ہوئی قوس بھی ہے۔ اس قوس میں برف کے ٹکڑوں کا حجم چند سینٹی میٹر سے چند میٹر تک ہے۔

’جی‘ دائرے میں موجود اس برفانی قوس کی گردش کا مطالعہ کرنے سے سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دراصل ’جی‘ دائرے کی طاقت کا مرکز یہی برفانی قوس ہے جو 15000 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود زحل کے مرکزی چاند مائمس (Mimas) سے قوتِ ثقل حاصل کرتی ہے اور سیارے کے گرد اس دائرے کی موجودگی کی وجہ بنتی ہے


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
Search: